Nahw Sarf
کلمہ: اسم، فعل اور حرف
في سطر: كل كلمة عربية اسم أو فعل أو حرف. يقسمها النحو والصرف كلٌّ بطريقته، والأقسام مرقّمة بترتيب رسومنا.
نص الدرس بالأردية.
کلمہ
تعریف
جو لفظ بامعنی مفرد ہو اس کو کلمہ کہتے ہیں۔
خَالِدٌ ، قَرَأَ ، مِنْ
کلمہ کی تعریف دیگر کتب میں4
تمرین الصرفتمرین الصرف۔ سبق:۱
جو لفظ بامعنی مفرد ہو اس کو کلمہ کہتے ہیں
معلم الانشاءمعلم الانشاء (جلد:۱) سبق: ۱
جس لفظ سے کوئی معنی سمجھ میں آتا ہو نحو کی اصطلاح میں اُسے کلمہ کہا جاتا ہے۔
مثال: خَالِدٌ ، قَرَأ ، مِنْ
تیسیر النحوتیسیر النحو۔ سبق:۱
الكلمة هي اللفظ المفرد الدال على معنى مفرد۔
نحو: رجل، ذهب، وإلى۔
ترجمہ: کلمہ وہ لفظ مفرد(واحد) ہے، جو کسی مفرد کے معنی پر دلالت کرے۔
مثال: رَجُلٌ ، ذَھَبَ ، إلَیٰ
المفصلالمفصل۔ سبق: ۱
الكلمة هي اللفظة الدالة على معنى مفرد بالوضع.
ترجمہ: کلمہ وہ لفظ ہے جو وضع کے اعتبار سے مفرد کے معنی پر دلالت کرتا ہے۔
کلمہ کی قسمیں
النحو
اسم
جو فی نفسہ ذات یا معنی پر دلالت کرے اور کسی زمانے کے ساتھ ملا ہوا نہ ہو۔
قَلَمٌ ، حَامِدٌ ، مَسْجِدٌ
اسم کی تعریف دیگر کتب میں4
تمرین الصرفتمرین الصرف ۔ سبق:۱
اسم: وہ کلمہ ہے جو اپنے معنی خود بتائے اور اپنے معنی بتانے میں کسی دوسرے کا محتاج نہ ہو اور تینوں زمانوں (حال ، ماضی ، مستقبل ) میں سے کو ئی زمانہ اس میں نہ پایا جائے۔
مثال: قَلَمٌ ، حَامِدٌ ، مَسْجِدٌ ، أنَا
معلم الانشاءمعلم الانشاء (جلد:۱)
اسم اُس کلمہ کو کہتے ہیں جس سے کسی آدمی یا جانور یا جگہ یا چیز یا کسی کا نام سمجھ میں آئے اور اس کے اندر ماضی، حال اور مستقبل میں سے کوئی زمانہ نہ پایا جائے۔
مثال: خَالِدٌ - القرآنُ - الفرسُ - لكھنو - الشجرُ - الاِبريقُ - القرأةُ - الجَرىُ وغيره
النحو الواضح (ابتدائیہ)النحو الواضح (ابتدائیۃ جلد:۱) سبق:۲
الاسم : فالاسمُ: كلُّ لفظٍ سُمِّيَ به إنسانٌ أو حيوانٌ أو نباتٌ أو جمادٌ أو أيُّ شيءٍ آخر.
نحو: ركب ابراهيمُ الحصانَ ، يُداعب اسماعيلُ القِطَّ
ترجمہ: اسم وہ لفظ ہے جو انسان ، حيوان ، نبات، جماد یا کسی دوسری چیز کا نام ہو۔
تیسیر النحوتیسیر النحو۔ سبق:۱
الاسم هو كل كلمة تدل بنفسها على معنى (أي على انسان، أو حيوان، أو نبات، أو جماد، أو مكان أو زمان، أو صفة، أو حدث) ولا تقترن وضعا بزمن من الأزمنة الثلاثة
مثل: رجلٌ، أسدٌ، زهرةٌ، حائطٌ، مكةُ، شهرٌ، نظيفٌ.
ترجمہ: "اسم ہر وہ لفظ ہے جو اپنے آپ میں ایک معنی ظاہر کرتا ہے (یعنی انسان، جانور، نباتات، جمادات، جگہ، وقت، صفت یا واقعہ) اور وضعاً تینوں زمانوں میں سے کسی بھی وقت کے ساتھ مربوط نہیں ہوتا۔"
أقسام الاسم
- معین و غیر معین کے اعتبار سےنکرہ، معرفہ
- جنس کے اعتبار سےمذکر، مؤنث
- عدد کے اعتبار سےواحد، تثنیہ، جمع
- عقل کے اعتبار سےعاقل، غیر عاقل
- اعرابی حالات کے اعتبار سےمرفوع، منصوب، مجرور، تابع
- اعراب و بناء کے اعتبار سےمعرب، مبنی
- عمل کے اعتبار سےعاملہ، معمولہ
- آخری حرف کے اعتبار سےاسم صحیح الآخر، اسم معتل الآخر
- بناوٹ کے اعتبار سےمصدر، مشتق، جامد
فعل
جو کسی زمانے کے ساتھ مل کر فی نفسہ (خود سے) معنی پر دلالت کرے۔
ذَهَبَ ، يَذْهَبُ ، اِذْهَبْ
فعل کی تعریف دیگر کتب میں4
تمرین الصرفتمرین الصرف ۔ سبق:۱
فعل: وہ کلمہ ہے جو خود اپنے معنی بتائے اور اپنے معنی بتانے میں کسی دوسرے کلمہ کا محتاج نہ ہو اور تینوں زمانوں (ماضی ، حال اور مستقبل) میں سے کوئی زمانہ اس میں پایا جائے۔
مثال: ذَھَبَ ، یَذْھَبُ ، اِذْھَبْ
معلم الانشاءمعلم الانشاء (جلد:۱)سبق :۱
فعل ۔ اُس کلمہ کو کہتے ہیں جس سے کسی کام کا ہونا " یا "کرنا سمجھا جائے اور ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہو کہ وہ کام ماضی، حال، مستقبل ،تینوں زمانوں میں سے کسی ایک زمانے میں ہوا یا ہو گا ۔
مثال: قَرَأ (اس نے پڑھا) ، يَقْرَاُ (وہ پڑھتا ہے، یا وہ پڑھے گا) قَرَاَ میں زمانہ ماضی اور یَقْرَاُ میں زمانہ حال اور استقبال دونوں پائے جاتے ہیں۔
النحو الواضح (ابتدائیہ)النحو الواضح (ابتدائیۃ) (جلد:۱) سبق:۲
والفعلُ: كلُّ لفظٍ يدلُّ على حصولِ عملٍ في زمنٍ خاصٍّ.
نحو: سمعتُ النصيحةَ ، يحصدُ الفلاحُ القَمحَ۔
ترجمہ: فعل وہ لفظ ہے جو کسی کام کا ایک خاص زمانے میں واقع ہونے کو بتائے۔
تیسیر النحوتیسیر النحو۔ سبق:۱
الفعل هو كل كلمة تدل بنفسها على معنى (أي: على حدوث شيء، وتقترن وضعا بزمن من الأزمنة الثلاثة)
نحو: ذَهَبَ يَذْهَبُ اذْهَبُ.
ترجمہ: "فعل ہر وہ لفظ ہے جو اپنے آپ میں ایک معنی ظاہر کرتا ہے (یعنی: کسی چیز کے وقوع پذیر ہونے پر اور وضعاً تینوں زمانوں میں سے کسی ایک وقت کے ساتھ مربوط ہوتا ہے) ۔"
مثال: ذَهَبَ ، يَذْهَبُ ، اِذْهَبُ.
فعل کی قسمیں
- ماضی
- مضارع
- امر
۲۔ مفعول ہونے اور نہ ہونے کے اعتبار سے
اقرأ البقية (9)
- لازم
- متعدی
- معروف
- مجھول
- مجرد
- مزیدفیہ
- صحیح
- معتل
- معرب
- مبنی
أقسام الفعل
- زمانے کے اعتبار سےماضی، مضارع، امر
- نسبت کے اعتبار سےمعروف، مجہول
- لزوم و تعدیہ کے اعتبار سےلازم، متعدی
- اعراب و بناء کے اعتبار سےمعرب، مبنی
- صحت اور علت کے اعتبار سےصحیح الآخر، معتل الآخر
- مجرد اور مزیدفیہ کے اعتبار سےمجرد، مزیدفیہ
- تاکید اور عدم تاکید کے اعتبار سےمؤکد، غیر مؤکد
حرف
وہ کلمہ جس کے معنی اسم یا فعل کے ساتھ ملے بغیر سمجھ میں نہ آئیں۔
إِلَى ، مِنْ ، عَلَى
حرف کی تعریف دیگر کتب میں4
تمرین الصرفتمرین الصرف ۔ سبق:۱
حرف: وہ کلمہ ہے جس کے معنٰی اسم یا فعل کے ساتھ ملے بغیر سمجھ میں نہ آئیں۔
مثلًا: إِلٰی (تک)، مِنْ(سے)، عَلیٰ(پر)
معلم الانشاءمعلم الانشاء (جلد:۱) سبق:۱
حرف : ایک ایسا کلمہ ہے جو اپنے پورے معنی کے بتانے میں دوسرے کلمہ کا محتاج ہو۔ یعنی جب تک اس کے ساتھ کوئی دوسرا کلمہ نہ ملے اس کے معنی پورے طور پر سمجھ میں نہ آئیں مثال : من (سے)، الى (تک) فی (میں)
النحو الواضح (ابتدائیہ)النحو الواضح ابتدائیۃ (جلد:۱) سبق:۳
(ج) والحرفُ: كلُّ لفظٍ لا يظهرُ معناهُ كاملًا إلّا معَ غَيرِهِ.
حرف وہ لفظ ہے جو دوسرے لفظوں کے ساتھ ملے بغیر اپنا معنی پوری طرح نہ دے سکے۔
الامثلۃ:
- يَسْطَعُ النُّورُ فِي الحُجْرَةِ.
- هَلْ تُحِبُّ السَّفَرَ؟
- تَجْرِي السَّفِينَةُ عَلَى المَاءِ.
تیسیر النحوتیسیر النحو۔ سبق:۱
وهو كل كلمة لا تدل بنفسها على معنى، بل تدل عليه مع غيرها، نحو: من، إلى.
علامته هي خلوه عن علامات الاسم والفعل.
یہ وہ کلمہ ہے جو اپنے طور پر کسی معنی پر دلالت نہیں کرتا، بلکہ کسی اور کے ساتھ مل کر معنی ظاہر کرتا ہے، جیسے: 'من'، 'إلى'۔
اس کی علامت یہ ہے کہ اس میں اسم اور فعل کی علامات نہیں پائی جاتیں۔
حرف کی قسمیں
۱۔ حروف جو اسم پر داخل ہوتے ہیں
- حروف جر
- اِنّ اور اس کے اخوات
- حروف نداء
- حروف استثناء
- واو معیۃ
- لام الابتداء
اقرأ البقية (6)
۲۔ حروف جو فعل پرداخل ہوتے ہیں
- حروف ناصبہ
- حروف جاذمہ
- ما اور لا
- قد
- حروف تسویف (س ، سوف)
۳۔حروف جو اسم اور فعل دونوں پر داخل ہوتےہیں
- حروف عطف
- حروف استفھام (ھمزۃ ، ھل)
- واو الحال
- لام القسم
۴۔ عمل کے اعتبار سے حروف کی قسمیں
- حروف عاملہ
- حروف غیر عاملہ
أقسام الحرف
- عمل کے اعتبار سےعاملہ، غیر عاملہ
الصرف
اسم
أقسام الاسم
- بناوٹ کے اعتبار سےمصدر، مشتق، جامد
- جنس کے اعتبار سےمذکر، مؤنث
- عدد کے اعتبار سےواحد، تثنیہ، جمع
- نسبت
- تصغیر
فعل
أقسام الفعل
- تصرف اور عدم تصرف کے اعتبار سےمتصرف، غیر متصرف
- حروف کی تعداد کے اعتبار سےثلاثی، رباعی
- حروف اصلیہ کے اعتبار سےصحیح، مہموز، مضاعف، معتل
- تصرفات لفظی کا بیان
- ابواب مخلوط
- خاصیات ابواب