الصرف
اسم کی تعریف اور اس کی قسمیں
الدروس مكتوبة باللغة الأردية.
الخريطة
- اسم کی تعریف اور اس کی قسمیں
- ۱۔ مصدر
- ۲ ۔ مشتق
- ۳ ۔ جامد
1 القاعدة
تعریف
اسم : اب تک تم نے فعل کی بحث پڑھی،اسم کے متعلق یہ تمہیں معلوم ہےکہ اسم وہ کلمہ ہے جو خود اپنے معنٰی بتائے اور ماضی،حال،مستقبل میں سے کوئی زمانہ اسم میں نہ پایاجائے،جیسے کِتَابٌ
2 اسم کی قسمیں ( تمرین الصرف سبق ۲۳ )
3 (۱)مصدر
مصدر:وہ اسم ہے جس سے افعال اور اسماءِ مشتقہ نکلیں(اردو میں مصدر کے ترجمہ کے آخر میں نا آتاہے جیسے نصرٌ(مددکرنا)ضربٌ(مارنا)
4 (۲)مشتق
مشتق:وہ اسم ہے جومصدر سے بناہوجیسے نصرٌ سے نَاصِرٌ(مددکرنے والا)مَنصُورٌ(مددکیاہوا)یہ مصدرنصرٌ سے نکلےہیں۔
5 (۳)جامد
جامد: وہ اسم ہے جونہ خود کسی کلمہ سے بناہواور نہ اس سے کوئی کلمہ بنے جیسے رَجُلٌ،فَرَسٌ وغیرہ
خود کا جائزہ لیں