گرامر

علم صرف

اسم کی تعریف اور اس کی قسمیں

نقشہ

  • اسم کی تعریف اور اس کی قسمیں
    • ۱۔ مصدر
    • ۲ ۔ مشتق
    • ۳ ۔ جامد

1 قاعدہ

تعریف

اسم : اب تک تم نے فعل کی بحث پڑھی،اسم کے متعلق یہ تمہیں معلوم ہےکہ اسم وہ کلمہ ہے جو خود اپنے معنٰی بتائے اور ماضی،حال،مستقبل میں سے کوئی زمانہ اسم میں نہ پایاجائے،جیسے کِتَابٌ

2 اسم کی قسمیں ( تمرین الصرف سبق ۲۳ )

3 (۱)مصدر

مصدر:وہ اسم ہے جس سے افعال اور اسماءِ مشتقہ نکلیں(اردو میں مصدر کے ترجمہ کے آخر میں نا آتاہے جیسے نصرٌ(مددکرنا)ضربٌ(مارنا)

4 (۲)مشتق

مشتق:وہ اسم ہے جومصدر سے بناہوجیسے نصرٌ سے نَاصِرٌ(مددکرنے والا)مَنصُورٌ(مددکیاہوا)یہ مصدرنصرٌ سے نکلےہیں۔

5 (۳)جامد

جامد: وہ اسم ہے جونہ خود کسی کلمہ سے بناہواور نہ اس سے کوئی کلمہ بنے جیسے رَجُلٌ،فَرَسٌ وغیرہ

کلک کریں

خود کا جائزہ لیں

6 مشقی سوالات

اس سبق سے بے ترتیب دس سوالات۔ جواب دیں، فوراً نتیجہ دیکھیں اور نئے سوالات کے لیے دوبارہ کوشش کریں۔

اس عنوان کے تحت مضامین سے ملے جلے سوالات۔

اس حصے میں