گرامر

علم صرف اسم کی تعریف اور اس کی قسمیں /

اسم کی قسموں میں سے ایک

۳ ۔ جامد

نقشہ

  • اسم کی تعریف اور اس کی قسمیں
    • ۱۔ مصدر
    • ۲ ۔ مشتق
    • ۳ ۔ جامد

1 جامد کا بیان

جامد: وہ اسم ہے جونہ خود کسی کلمہ سے بناہواور نہ اس سے کوئی کلمہ بنے جیسے رَجُلٌ،فَرَسٌ وغیرہ

تعریف ( تمرین الصرف : سبق ۲۳ )

اسم جامد کے اوزان

اسم جامد کی ساخت ثلاثی،رباعی،،اور خماسی تینوں قسموں کی بحث پہلے گزرچکی ہے۔حرکات کے اختلاف کی وجہ سے ہر ایک ساخت کے مختلف وزن آتے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

۱۔ثلاثی مجرد:ا کے فاء کلمے کو فتحہ،کسرہ اور ضمہ (فُعُلٌ/فِعُلٌ/فَعُلٌ)تینوں حرکتیں آسکتی ہیں اوع عین کلمے کو ان تینوں کے علاوہ چوتھا سکون (فُعُلٌ/فِعلٌ/فُعلٌ)بھی آسکتاہے ،اس طرح تین کو چار میں ضرب دینے سے بارہ ممکنہ صورتیں بنتی ہیں لیکن اہل زبان اسم میں کسرہ کے بعد ضمہ (فِعُلٌ)اور ضمہ بعد کسرہ(فُعِلٌ)کو ثقیل سمجھتے ہوئے استعمال نہیں کرتے۔اس طرح اسم جامد ثلاثی مجرد کے دس وزن مستعمل ہیں۔

وزن مثال معنٰی

فَعلٌ فَلسٌ پیسہ

فَعَلٌ فَرَسٌ گھوڑا

فَعِلٌ کَتِفٌ کندھا

فَعُلٌ عَضُدٌ بازو

فِعلٌ حِبرٌ دانا

فِعَلٌ عِنَبٌ انگور

فِعِلٌ اِبِلٌ اونٹ

فُعلٌ قُفلٌ تالا

فُعَلٌ صُرَدٌ لٹورا

فُعُلٌ عُنُقٌ گردن

فائدہ:بعض کلمات میں ایک زائد حرکات بھی جائز ہیں،مثلًا:فَعِلٌ کا عین کلمہ حرف حلقی ہوتو اسےتین طرح سےپڑھا جاسکتاہے، جیسے فَخِذٌ،فِخذٌ،فِخِذٌ۔

اگر عین کلمہ حرف حلقی نہ ہوتو دو طرح پڑھا جاسکتاہے، جیسے :کَتِفٌ سے کَتفٌ،کِتفٌ اور فِعِلٌ، و فَعُلٌ،فُعُلٌ۔اوزان میں دوسرے حرف کو ساکن بھی پڑھا جاسکتاہے جیسے :اِبِلٌ سے اِبلٌ،عَضُدٌ سے عَضدٌ، عُنُقٌ سے عُنقٌ۔

۱)ثلاثی مزیدفیہ:اس کےاوزان بے شمار ہیں،مثلاً:بِطِّیخٌ ، جَاسُوسٌ وغیرہ

۲)رباعی مجرد:اس کے پانچ اوزان ہیں:

وزن مثال معنٰی

فَعلَلٌ جَعفَرٌ نام ِمرد

فِعلَلٌ دِرھَمٌ سکہ

فِعلِلٌ زِبرِجٌ خوبصورتی

فُعلُلٌ بُرثُنٌ پنجہ شیر

فِعَللٌ قِمَطرٌ صندوق

نوٹ: امام اخفش نے رباعی مجرد کا ایک اور وزن بتایا ہے جو بہت کم استعمال ہوتاہے،فُعلَلٌ،مثلًا:جُغدَبٌ(شیر

۳) رباعی مزیدفیہ:

۴)خماسی مجرد:اسکے چار وزن ہیں:

وزن مثال معنٰی

فَعَللَلٌ سَفَرجَلٌ بہی دانہ

فُعَللِلٌ قُذَعمِلٌ موٹا اونٹ

فَعلَلِلٌ جَحمَرِشٌ بڑھیا

فِعلَلُلٌ قِرطَعبٌ تھوڑی چیز

خماسی مزیدفیہ:اسکے پانچ وزن ہیں:

وزن مثال معنٰی

فَعلَلُولٌ غَضرَفُوطٌ بامنی

فِعلَلُولٌ قِرطَبُوسٌ تیز رفتار اونٹنی

فَعَللَلٰی قَبَعثَرٰی موٹا اونٹ

فُعَللِیلٌ خُزَعبِیلٌ باطل

فَعلَلِیلٌ خَندَرِیسٌ پرانی شراب

کلک کریں

خود کا جائزہ لیں

2 مشقی سوالات

اس سبق سے بے ترتیب دس سوالات۔ جواب دیں، فوراً نتیجہ دیکھیں اور نئے سوالات کے لیے دوبارہ کوشش کریں۔

87 سوالات اس سبق میں