القواعد

الصرف

۱۔حروف اصلی اور حروف علت کے اعتبار سے (ہفت اقسام)

الدروس مكتوبة باللغة الأردية.

الخريطة

  • حروف اصلیہ کے اعتبار سے
    • مثال (معتلل الفاء)
    • اجوف (معتلل العین)
    • ناقص (معتلل الام)
    • لفیف کابیان
    • مضاعف کا بیان
    • مھموز کا بیان

1 حروف اصلیہ اور حروف علت کے اعتبار سے فعل کی قسمیں (تعریفات)

۱۔صحیح

وہ فعل جس کے حروفِ اصلی میں کوئی حرفِ علت (و، ا، ی) یا ہمزہ اور ایک جنس کے دو حرف نہ ہو۔

مثال: کَتَبَ (اس نے لکھا)، ضَرَبَ (اس نے مارا)

۲ ۔ مھموز

وہ فعل جس کے حروفِ اصلیہ میں ہمزہ ہو، خواہ شروع، درمیان یا آخر میں۔

مثال: أَخَذَ (اس نے لیا)، سَأَلَ (اس نے پوچھا)، بَدأ( اس نے شروع کیا)

۳ ۔ معتل

وہ فعل جس کے حروف اصلیہ میں حرفِ علت (و ،ا ،ی) میں سے کوئی حرف پایا جائے ۔

مثال: وَعَدَ (اس نے وعدہ کیا)، يَسَرَ (اس نے آسانی کی)

۴ ۔ مضاعف

وہ فعل جس میں دو ہم جنس حرف ایک ساتھ ہوں۔

مثال: مَدَّ (اس نے کھینچا)، شَدَّ (اس نے باندھا)

2 ہفت اقسام کا بیان (کتاب الصرف : سبق۲۸)

عربی کے بعض کلمات میں کبھی حرف علت ہوتا ہے اور کبھی ہمزہ اور کبھی ایکجنس کے دوحرف اور کبھی ان تینوں میں سے ایک بھی نہیں ہوتا۔

پس صرفیوں نے اس اعتبار سے اسماء وافعال کی ایک اور تقسیم کی ہے مثلًا جس کلمے میں حرف علت ہو اسکو معتل اورجس میں ہمزہ ہو اسکو مہموز اور جس میں دو حرف ہم جنس ہوں اسکو مضاعف کہتے ہیں اور جس میں اس میں سے کوئی حرف نہ ہو اس کو صحیح کہتے ہیں۔

۱۔صحیح : وہ کلمہ ہے جس کے حروف اصلی میں ہمزہ حرف علت اور دو حروف ہم جنس نہ ہوں جیسے ضَرَبَ وَ بَعْثَرَ،رَجُلٌ وَ جَعْفَرَ۔

۲۔مہموز وہ کلمہ ہے جس کے حروف اصلی میں ہمزہ ہو۔

ف کلمہ کی جگہ ہمزہ ہو تو مہموز الفاء کہلائے گا جیسے اَمَرَ،إِبِلٌ

ع کلمہ کی جگہ ہو تو مہموز العین جیسے سَاَلَ رأسٌ

ل کلمہ کی جگہ ہوتو مہموز اللام جیسے قرأ،جزء۔

۳۔معتل وہ کلمہ ہے جس کے حروف اصلی میں حرف علت ہو اسکی تین قسمیں ہیں

۱۔معتل الفاء:جس کا ف کلمہ حرف علت ہو جیسے وَعَدَ،وَرَدٌ اسکو مثال کہتے ہیں۔

۲۔معتل العین:جس کا ع کلمہ حرف علت ہو جیسے قال،لیلٌ اسکو اجوف کہتے ہیں۔

۳۔معتل اللام: جس کا لام کلمہ حرف علت ہو جیسے رأیٰ،ظبی)ٌ اسکو ناقص کہتے ہیں

اگر کلمے میں دو حرف علت ہوں تو اسکو معتل بدو حرف اور لفیف کہتے ہیں اور اسکی دو قسمیں ہیں

۱۔ لفیف مفروق جس میں دو حرف علت منفصل(الگ الگ) ہوں جیسے ولی، وحی۔

۲۔لفیف مقرون جس میں دو حرف علت متصل(ایک ساتھ) ہوں جیسے علوی، یوم،طوی

۳۔ مضاعف۔ وہ کلمہ ہے جس میں دو حرف ایک جنس کےہوں اور اگر عین اور لام ایک جنس کے ہوں تو مضاعف ثلاثی کہلائے گا جیسے مدد سبب اگر ف ولام اول اور ع ولام ثانی ایک جنس کے ہوں تو مضاعف رباعی جیسے زلزلۃ

اس تفصیل کے موافق تو گیارہ قسمیں ہوتی ہیں مگر صرفیوں نے ان سب کو سات قسموں میں منحصر کیا ہے جنہیں ہفت اقسام کہتے ہیں۔

صحیح است ومثال است و مضاعف لفیف و ناقص و مہموز واجوف

کلک کریں

خود کا جائزہ لیں

3 تصرفات لفظی کا بیان (کتاب الصرف : سبق۲۹)

حرف علت اور ہمزہ اور ایک جنس کےدو حرف آنے سے جو ثقل(مشکل) الفاظ میں واقع ہوتا ہے اس کے دور کرنے کے آٹھ قاعدے مقرر ہیں۔

۱۔اسکان: حرف سے حرکت کو دور کرنا خواہ بہ نقل ہو جیسے یَقُولُ کہ اصل میں یَقوُل تھا خواہ باسقاط حرکت ہو جیسے یدعُو کہ اصل میں یدعُوُ تھا۔

۲ ۔تحریک : دو ساکنوں میں سے ایک کو حرکت دینا جیسے قُلِ الحَقُّ کہ اصل میں قُل الحَقُّ تھا

۳۔ حذف:حرف یا حرکت کا گرادینا جیسے یَعِدُ کہ اصل میں یَوْعِدُ تھا

۴۔زیادت: دو ہمزوں کے درمیان الف کا بڑھانا جیسے انت کہ اصل میں آاَنْتَ تھا

۵۔ابدال: ایک حرف کو دوسرے حرف سے یا ایک حرکت کو دوسری حرکت سے بدلنا جیسے قال کہ اصل میں قَوَلَ تھا یا تَلَقّ ٍکہ اصل میں تَلَقُّوٌ تھا پہلےمیں واؤ کو الف سے اور دوسرے میں ضمہ کو کسرہ سے بدلا واؤ بعد کسرہ کے ی ہوگئی۔

۶۔ادغام :دو ہم جنس حرفوں میں سے ایک کو دوسرے کے ساتھ ملا کر پڑھنا جیسے مَدَّ کہ اصل میں مَدَدَ تھا۔

۷۔قلب:ایک حرف کو دوسرے حرف سے مقدم مؤخر کرنا جیسے اَیِسَ کہ اصل میں یَئِسَ تھا۔

۸۔ (بین بین یا تسھیل)ہمزہ کو درمیان مخرج ہمزہ اور اس حرف علت کے پڑھنا جو موافق حرکت ہمزہ یا موافق حرکت ما قبل ہمزہ کے ہو۔ قسم اول کو بین بین قریب کہتے ہیں اور قسم ثانی کو بین بین بعید جیسے مستھزءون پس اگر ہمزہ کو درمیان ہمزہ اور واو کے پڑھیں تو بین بین قریب ہوگا اور اگر درمیان ہمزہ اور ی کے پڑھیں تو بین بین بعید۔

فائدہ:ہفت اقسام میں جو تصرفات معتل میں ہوتا ہے اس کو اعلال کہتے ہیں اور جو مہموز میں ہو تو اسکو تخفیف اور مضاعف میں ہوتو ادغام کہتے ہیں۔

اکثر ایک قسم میں تصرف کےکئی قاعدے کام آتےہیں چنانچہ مہموز میں ابدال، حذف، زیادت،تسہیل چارقاعدے۔ اعلال میں ابدال ،حذف، اسکان، تین قاعدے۔

اور تین ہیں ادغام میں اسکان ،ابدال،تحریک ان میں کثیر الاستعمال صورتوں کا بیان اپنے اپنے موقع پر درج ہوگا۔

کلک کریں

خود کا جائزہ لیں

4 أسئلة تدريبية

عشرة أسئلة تُسحب عشوائيًا من هذا الدرس. أجب وسترى النتيجة فورًا، ثم أعد المحاولة لمجموعة جديدة.

127 سؤالًا في هذا الدرس

في هذا القسم