دروس اللغۃ العربیۃ (کلید)
دروس اللغۃ العربیۃ (کلید جلد: ۳) سبق:۱
ہم جانتے ہیں کہ عربی کے اکثر اسماء معرب ہیں، بعض مبنی ہیں جن کے آخر میں اعراب کی مختلف حالتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی ، مندرجہ ذیل اسماء مبنی ہیں:
ا۔ضمائر، جیسے: هُوَ أَنْتَ أنا ، اسی طرح رائتہ میں ت اور ہ بھی ضمائر ہیں، اور کتابک میں ک اور بَيْتُھا میں ھا بھی ضمائر ہیں۔
یہاں یہ بھی پیش نظر رہے کہ ضمائر کو دو قسموں میں تقسیم کیا جاتا ہے:
ا) ضمائر رفع
ب) ضمائر نصب اور جر ، جیسے:
نَحْنُ طُلاب. ہم طلبہ ہیں۔
أرَأَيْنا؟ کیا تم نے ہمیں دیکھا؟
هذا بيتنا. یہ ہمارا گھر ہے۔
باقی عبارت پڑھیں (6)
۲ - اسماء اشاره، جیسے: هذا، هذِهِ، ذَلِكَ، هؤلاء، أُولئِكَ سوائے هذَانِ اور هَـاتــان کے کہ یہ دونوں معرب ہیں۔
۳- اسماء موصولہ، جیسے: الَّذِي، التِي، الَّذِيْنَ، اللاتي سوائے اللذان اور اللتان کے کہ یہ دونوں معرب ہیں۔
۴۔ بعض اسماءِ استفهام جیسے مَنْ، أَيْنَ، مَا ،مَتَى، كَيْفَ.
۵۔ بعض اسماء ظروف، جیسے: إِذَا، حَيْث، أَمْسِ، الآن.
۶- أسماء الفعل ، یعنی وہ اسماء جو فعل کا معنی دیتے ہوں ، جیسے: آہ (میں تکلیف محسوس کرتا ہوں) آمِينَ (قبول کر )
۷۔ مرکب اعداد، جیسے: أَحَدَ عَشَرَ سے تِسْعَةَ عَشَرَ تک اسی طرح ان کے تانسیث کے صیغے بھی، سوائے اثنا عَشَر اور اثْنَتَا عَشرةَ کے کہ ان کا پہلا جزء معرب ہے