All topics

معین وغیر معین کے اعتبار سے

نکرہ و معرفہ کی تعریفات دیگر کتب میں

2 passages

معلم الانشاء

معلم الانشاء(جلد ۱ ) سبق:۲

نکرہ: ایک ہی قسم کی کئی چیزوں کے مشترک نام کو اسم نکرہ کہا جاتا ہے یہ کسی معین اور مخصوص چیز پر دلالت نہیں کرتا۔

مثال: کتابٌ (کوئی کتاب)، رجل (کوئی آدمی - مرد) فرس ( کوئی گھوڑا)، ماء ( کچھ پانی یا کسی قسم کا پانی ) بلد ( کوئی شہر وغیرو)

معرفہ: وہ اسم ہے جو کسی معین و مخصوص چیز کو بتائے

مثال: الكتابُ ( کوئی خاص کتاب) الفَرَسُ ( کوئی مخصوص گھوڑا) دھلی مخصوص شہر کا نام ہے ۔ خالد( ایک مخصوص شخص کا نام ہے).

Link

دروس اللغۃ العربیۃ (کلید)

دروس اللغۃ العربیۃ (کلید جلد ۳ ) سبق:۸

معرفہ ( متعین) اور نکرہ (غیر متعین) کو کہتے ہیں

معرفہ کی قسمیں

تعریفات

علم

ایسا اسم جو کسی معین چیز پر دلات کرے جو سننے والے کے لیے جانا پہچانا ہو  مثال : محمدٌ ، مکّۃَ

ضمائر

یہ متصل (ملا ہوا) ، منفصل (الگ) اور ظاھر و مستتر(چھپا ہوا) ہوتے ہیں مثال: ھو ، انت ، اِیاک نعبد وایاک نستعین

اسم اشارہ

Read the rest (9)

یہ ایسے اسماء ہیں جن کے ذریعہ کسی معین چیز کی طرف اشارہ کیا جاتا ہےمثال: ھذا ، ھذہ ، ھذان ، ذلک ، ھنالک۔۔۔۔۔

معرف بال

ہر وہ نکرہ جس پر ال کا اضافہ کیا جائے مثال: الکتابُ ، الکرسیُّ ، القومُ

اضافت

ایسا اسم جس کی اضافت کسی معرفہ کی طرف کی جائے مثال: کتابُ الفقہِ ، کرسیُّ الملکِ ، شرعُ اللہِ،اخوک

منادی

مثال: قم یا رجل (رجل نکرہ ہے مگر منادی ہونےکی وجہ سے معرفہ ہوا)

اسم موصول

مثال: الذی ، التی ، الذین ، اللا ئی

Link