كل المواضيع

حروف اصلیہ کے اعتبار سے

صحیح و معتل کی تعریف دیگر کتب میں

2 نصًا

کتاب الصرف

کتاب الصرف (سبق ۲۸)

عربی کے بعض کلمات میں کبھی حرف علت ہوتا ہے اور کبھی ہمزہ اور کبھی ایک جنس کے دوحرف اور کبھی ان تینوں میں سے ایک بھی نہیں ہوتا۔

پس اس اعتبار سے اسماء وافعال کی ایک اورتقسیم ہے مثلًا جس کلمے میں حرف علت ہو اسکو معتل اورجس میں ہمزہ ہو اسکو مہموز اور جس میں دو حرف ہم جنس ہوں اسکو مضاعف کہتے ہیں اور جس میں اس میں سے کوئی حرف نہ ہو اس کو صحیح کہتے ہیں۔

صحیح : وہ کلمہ ہے جس حرف اصلی میں ہمزہ حرف علت اور حرف ہم جنس نہ ہوں جیسے ضَرَبَ وَ بَعْثَرَ،رَجُلٌ وَ جَعْفَرَ۔

مہموز : وہ کلمہ ہے جس کے حرف اصلی میں ہمزہ ہو ف کلمہ کی جگہ ہمزہ ہو تو مہموز الفاء کہلائے گا جیسے اَمَرَ،إِبِلٌ ع کلمہ کی جگہ ہو تو مہموز العین جیسے سَاَلَ رأسٌ ل کلمہ کی جگہ ہوتو مہموز اللام جیسے قرأ،جزء۔

مضاعف: وہ کلمہ ہے جس میں دو حرف ایک جنس کےہوں اور اگر عین اور لام ایک جنس کے ہوں تو مضاعف ثلاثی کہلائے گا جیسے مَدَّ سَبَّ اگر ف ولام اول اور ع ولام ثانی ایک جنس کے ہوں تو مضارع رباعی جیسے زلزلۃ

معتل: وہ کلمہ ہے جس کے حروف اصلی میں حرف علت ہو اسکی تین قسمیں ہیں

۱۔معتل الفاء:جس کا ف کلمہ حرف علت ہو جیسے وَعَدَ،وَرَدٌ اسکو مثال کہتے ہیں۔

۲۔معتل العین:جس کا ع کلمہ حرف علت ہو جیسے قال،لیلٌ اسکو اجوف کہتے ہیں۔

اقرأ البقية (4)

۳۔معتل اللام: جس کا لام کلمہ حرف علت ہو جیسے (رأیٰ،ظبیٌ)اسکو ناقص کہتے ہیں

اگر کلمے میں دو حرف علت ہوں تو اسکو معتل بدو حرف اور لفیف کہتے ہیں اور اسکی دو قسمیں ہیں

۱۔ لفیف مفروق جس میں دو حرف علت منفصل ہوں جیسے ولی، وحی۔

۲۔لفیف مقرون جس میں دو حرف علت متصل ہوں جیسے طوی، یوم

النحو الواضح (ابتدائیہ)

النحوالواضح ابتدائیۃ (جلد:۲) سبق:۱، ۹

تقسیم الفعل الی صحیح الآخر و معتل الآخر: فعل کی تقسیم صحیح الآخر اور معتل الآخر کے اعتبار سے

الفِعْلُ المُعْتَلُّ الآخِرِ هو ما كان آخِرُهُ أَلِفًا أو واوًا أو ياءً، وتُسَمَّى هَذِهِ الأَحْرُفُ الثَّلَاثَةُ بِاَحرُفِ العِلَّةِ.

الفِعْلُ الصَّحِيحُ الآخِرِ هو ما لَمْ يَكُنْ آخِرُهُ حَرْفًا مِنْ أَحْرُفِ العِلَّةِ الثَّلَاثَةِ.

معتل الاآخر وہ فعل ہے جس کے آخر میں الف یا واو یا یاء موجود ہو ، ان تینوں حروف کو حروف علت کہا جاتا ہے۔

صحیح الاخر وہ فعل ہے جس کے آخر میں حروف علت میں سے کوئی بھی حرف نہ آیا ہو۔

الامثلۃ

1. أَلْقَى الصَّيَّادُ شَبَكَتَهُ.

اقرأ البقية (39)

2۔دَعَا المَرِيضُ الطَّبِيبَ.

3۔يَلْقَى المُسِيءُ جَزَاءَهُ.

4۔سَرُوَالرَّجُلُ.

5۔تَصْفُو السَّمَاءُ.

6۔يَدْنُو فَصْلُ الشِّتَاءِ.

7۔خَشِیَ محمدٌ رَبَّہُ

8۔اَبغِی رِضا الوالِدَینِ

9۔یَبنِی البَنَّاءُ مسجداً

10۔ اظلَمَ المَکانُ

11۔اِتَّقَدَ المِصبَاحُ

12۔یَستَحِمُّ الغِلمَانُ

الفعل المضارع المعتل الآخر وأحوال اعرابہ: فعل مضارع معتل الآخر اور اس کا اعراب

الْفِعْلُ الْمُضَارِعُ الْمُعْتَلُّ الْآخِرِ يُرْفَعُ بِضَمَّۃٍ مُقَدَّرَة عَلَى الْأَلِفِ وَالْوَاءِ وَالْيَاءِ. وَيُنْصَبُ بِفَتْحَۃ مُقَدَّرَةِ عَلَى الْأَلِفِ ، وَظَاهِرَةٍ عَلَى الْوَاوِ وَالْيَاءِ ويُجْزَمُ بِحَذْفِ الْآخِرِ .

فعل مضارع معتل الاخر کا اعراب حالت رفع میں الف واؤ اور یاء تینوں پرضمہ مقدر رہتا ہے اور حالت نصب میں الف پر فتحہ مقدر ہوتا ہے اور واؤ اور یاء پر ظاہر ہو کر آتا ہے اور حالت جزم میں فعل مضارع کا آخر محذوف ہوجاتا ہے۔

الامثلۃ

1.يَتَغَذَّى الْغُلامُ . ، .أَوَدُّ أَنْ یَتَغَذَّیٰ الْغُلَامُ .

2.أَخْشَى الْبَرْدَ ، .يَجِبُ أَنْ أَحْشَى الْبَرْدَ.

3.لِمَاذَا تَنْسَى وَعْدَكَ .، .لَنْ تَنْسَى وَعْدَكَ .

4.أَنْتَ تَدْنُو مِنَ الْكَبْشِ.، أَخَافُ أَنْ تَدْنُو مِنَ الْكَبْشِ

5.يَصْفُو الْجَو .، يَسُرُّ نِي أَنْ يَصْفُوَ الْجَو

6.يَعْدُو الْحِصَانُ، لَنْ يَعْدُوَ الْحِصَانُ .

7.أَشْتَهِي الطَّعَامَ، لَنْ أَشْتَهِيَ الطَّعَامَ .

8.يَجْرِى الْمَاءُ ، أَحِبُّ أَنْ يَجْرِيَ المَاءُ.

9.يَعْوِي الذِّئبُ ، لَنْ يَعْوِيَ الذِّئبُ

1.لَمْ يَتَغَدَّ الْغُلَامُ ،

2.لَمْ أَخْشَ الْبَرْدَ ،

3.لا تَنْسَ، وَعَدَكَ ،

4. لا تَدْنُ مِنَ الكَبْشِ .

5.لَمْ يَصْفُ الْجَو

6.لَمْ يَعْدُ الْحِصَانُ

7.لَمْ أَشْتَهِ الطَّعَامَ

8.لَمْ يَجْرِ الْمَاءُ

9.لَمْ يَعْوِ الذئبُ