علم صرف
تصغیر کا بیان
1 تصغیر کا بیان
(کتاب الصرف : سبق ۷۴)
اس میں ایک خاص تغیر دینے کوکہتے ہیں جس لفظ کو متغیر کریں اسے مکبر اور جو تغیر پاکر بنے اسے مصغر کہتےہیں اسم مصغر سے اسکے مدلول کی چھٹائی معلوم ہوتی ہے تصغیر کے پانچ وزن ہیں
۱۔فُعَیْلٌ واسطے تصغیر اسم ثلاثی کے رَجُلٌ رُجَیْلٌ، عَبْدٌ عُبَیْدٌ،
۲۔فُعَیْلِلٌ واسطے تصغیر ثلاثی مزیدفیہ اور رباعی اور خماسی مزیدفیہ کے جب کہ چوتھا حرف مدہ نہ ہو جیسے مِضْرَبٌ مُضَیْرَبٌ جَعْفَرٌ، جُعَیْفَرٌسَفَرْجَلٌ سے سفیرج
۳۔فُعَیْلِیْلٌ واسطے تصغیر ثلاثی و رباعی وخماسی مزیدفیہ کے جب کہ چوتھا حرف مدہ نہ ہو جیسے مِضْرَابٌ مُضَیْرِیْبٌ، قِرْطَاسٌ،قُرَیْطِیْسٌ،خَنْدَرِیْسٌ، خُدَیْرِیْسٌ
۴۔فُعَیْلَالٌ واسطے تصغیر ثلاثی مزیدفیہ کے جو فَعْلَانُ اور افعَالٌ کے وزن پر ہو جیسے سَکْرَانٌ سُکَیْرَانُ۔اجمال،اُجَیْمَلٌ۔
۵۔فُعَیْلِلِلٌ صرف واسطے تصغیر خماسی مجرد کے جیسے سَفَرْجَلٌ سُفَیْرجَلٌ۔
فائدہ:علامت تانیث تثنیہ و جمع نسبت بحالت قائم رہتی ہے جیسے طلحۃُ طُلَیْحَۃُ،حُبْلٰی حُبَیْلٰی،حَمْرَاءُ حُمَیْرَاءُ، رَجُلَانِ،رُجَیْلَانِ، ھِنْدَاتٌ،ھُنَیْدَاتٌ،بَصَرِیٌّ بُصَیْرِیٌّ،۔
فائدہ:اگر مؤنث معنوی ثلاثی ہوتو تصغیر میں ۃ ظاہر کی جاتی ہے جیسے ارضٌ(زمین)اُرَیْضَۃٌ شَمْسٌ(سورج)شُمَیْسَۃٌ۔
فائدہ: جو کلمہ بعد حذف کے دو حرفی رہ گیا ہو تصغیر کے بعد اپنی اصلی حالت پر آجاتاہے جیسے مُذْ مُنَیْذٌ ، عِدَۃٌ وُعِیْدۃٌ،۔إِبْنٌ بُنَیٌّ ،بِنْتٌ بُنَیْۃٌ۔
فائدہ:الف جو دوسری جگہ ہو تصغیر میں وسے بدل جاتاہے اور جو تیسری جگہ ہو وہ ی سے جسیے ضاربٌ ضُوَیْرِبٌ، حِمَارٌ حُمَیْرٌ حُمِیْرٌ(حُمیِیر )
خود کا جائزہ لیں