گرامر

علم نحو کلمہ / اسم /

اسم کی قسموں میں سے ایک

عقل کے اعتبار سے

نقشہ

  • اسم
    • معین وغیر معین کے اعتبار سے
    • جنس کے اعتبار سے
    • عدد کے اعتبار سے
    • عاقل اور غیرعاقل کے اعتبار سے
    • معرب و مبنی کے اعتبار سے

1 قاعدہ

تعریف

عقل کے اعتبار سے اسم کی دو قسمیں ہیں:

عاقل: وہ اسم جو کسی ذی شعور ہستی جیسے انسان یا فرشتہ وغیرہ کے لیے استعمال ہو۔ مثلاً: آدمی، بچہ، استاد، فرشتہ وغیرہ۔

غیر عاقل: وہ اسم جو کسی بے جان یا غیر شعور رکھنے والی چیز کے لیے استعمال ہو۔ مثلاً: درخت، کتاب، پتھر، گلاس وغیرہ۔

عاقل و غیر عاقل کی تعریفات دیگر کتب میں1

دروس اللغۃ العربیۃ (کلید)دروس اللغۃ العربیۃ (کلید جلد ۱ ) سبق:۱۶

عربی میں اسماء کی دو قسمیں ہیں

ا۔ عاقل: جس میں عقل ہو یعنی انسان

ب۔ غیر عاقل: جس میں عقل نہیں ہے۔ یعنی انسان کے علاوہ سارے حیوانات جمادات، نباتات اور افکار وغیرہ۔

واحد کے استعمال میں عاقل اور غیر عاقل دونوں برابر ہیں البتہ هم هؤلاء اور أُولئِك جیسے الفاظ جو جمع کے لئے استعمال ہوتے ہیں صرف عاقل کے ساتھ استعمال کئے جائیں گے۔

(۱) هذا طَالِبٌ جَديدٌ وَهُوَ صَغِير. یہ نیا طالب علم ہے وہ چھوٹا ہے۔

هؤلاء طلاب جُدُدٌ وَهُمْ صِغَارٌ . یہ نئے طلبہ ہیں وہ چھوٹے ہیں۔ غیر عاقل کے ساتھ ان کی جگہ واحد مؤنث جیسے هذهِ ، هي اور تلك استعمال کئے جائیں گے ۔ جیسے :

(۲) هذا كِتَابٌ جَدِيدٌ وَهُوَ صَغِير . یہ نئی کتاب ہے وہ چھوٹی ہے۔

هذهِ كُتُبُ جَدِيدَةٌ وَهِيَ صَغِيْرَةٌ . یہ نئی کتابیں ہیں وہ چھوٹی ہیں۔ چونکہ مجموعہ (۱) میں طالب عاقل ہے اس لئے اس کی جمع میں ھؤلاء، جدد ، ھم اور صغار الفاظ استعمال کئے گئے۔

اور مجموعہ (۲) میں کتاب غیر عاقل ہے اس لئے اس کی جمع میں هذِهِ جَدِيدَةٌ هي اور صغيرة الفاظ استعمال کئے گئے۔

یہ موضوع تمام کتب کے ساتھ کھولیں

2 دروس اللغۃ العربیۃ (کلید جلد ۱ ) سبق:۱۶

3 خودکار جانچ

کلک کریں

خود کا جائزہ لیں

4 مشقی سوالات

اس سبق سے بے ترتیب دس سوالات۔ جواب دیں، فوراً نتیجہ دیکھیں اور نئے سوالات کے لیے دوبارہ کوشش کریں۔

61 سوالات اس سبق میں