Sarf (morphology) فعل کی تعریف اور اس کی قسمیں /
A type of the verb
فعل مضارع
The lessons are written in Urdu.
The map
- فعل کی تعریف اور اس کی قسمیں
- ۱ ۔ فعل ماضی
- ۲ ۔ فعل مضارع
- ۳ ۔ فعل امر و فعل نہی
1 The rule
( زمانہ کے اعتبارسے)
2 فعل مضا رع کی تعریف ( تمرین الصرف : سبق۷)
مضارع: وہ فعل ہے جس سے کسی کام کا کبھی زمانہ حال اور کبھی زمانہ آئندہ میں ہونا سمجھا جائے (یعنی اس مین دونوں زمانے پائے جاتے ہیں)جیسے یَفْعَلُ(وہ کرتاہے یاکرے گا)یَذْھَبُ(وہ جاتاہے یا جائے گا)
یہ با ت بیان ہوچکی ہے کہ فعل میں تین زمانے پائے جاتےہیں ماضی، حال، مستقبل ماضی کا بیان ختم ہوچکا ہے۔
زمانہ حال واستقبال کےلئے عربی میں فعل مضارع ہے فعل مضارع کا ایک ہی صیغہ حال واستقبال دونوں کےلئے آتاہے مثلًا یَفْعَلُ (وہ کرتاہے یا کرےگا)یَنصُرُ(وہ مدد کرتاہے یا کرے گا) یَکْتُبُ(وہ لکھتاہے یا لکھے گا) معلوم ہواکہ جس فعل سے زمانہ حال واستقبال دونوں سمجھے جائیں وہ فعل مضارع ہے۔
مضارع بنانے کا قاعدہ ( تمرین الصرف : سبق۷)
ماضی کے صیغے واحد مذکر غائب کا پہلا حرف ساکن کرکے ی ت ا ن میں سے ایک حرف ذیل کے طریقے پر اضافہ کردیاجائے اورآخری حرف پر پیش لگادیاجئے۔
ی چار صیغوں کے پہلے (واحد وتثنیہ و جمع مذکر غائب اور جمع مؤنث غائب)
ت آٹھ صیغوں کے پہلے (واحد و تثنیہ مؤنث غائب، واحد،تثنیہ، جمع مذکر مخاطب واحد تثنیہ و جمع مؤنث مخاطب)
ا صرف ایک صیغہ واحد متکلم کے پہلے آتاہے
ن صرف ایک صیغہ جمع متکلم کے پہلے آتاہے
مضارع کی گردان سے اس کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے
3 گردان فعل مضارع معروف مثبت ( تمرین الصرف : سبق۷)
تم پڑھ چکے ہو کہ مضارع کے آخر کو رفع پیش دیاجاتاہے لیکن سات صیغے ایسے ہیں کہ اس میں رفع کے بجائے نون زیادہ کیا جاتاہے
یہ کل سات صیغےہوئے چار جن میں نون مکسور ہے تین جن میں نون مفتوح ہے ان میں جو نون زیادہ کیاجاتاہے اسکو نون اعرابی کہتےہیں
دو صیغے اور ہیں جن میں نون مفتوح آتاہے
۱۔جمع مؤنث غائب یَفْعَلْنَ
۲۔جمع مؤنث مخاطب تَفْعَلْنَ
یہ نون اعرابی نہیں ہے اس کو نون ضمیر کہتےہیں یہ کبھی ساقط نہیں ہوتا۔ نون اعرابی کئی حالتوں میں گرجاتاہے جس کا مفصل بیان انشاءاللہ آئندہ اسباق میں ہوگا۔
تمرینات
مضارع کی گردان یاد کرلینے کے بعد اور چند افعال کے صیغے اور معنٰی بتاؤ۔نون اعرابی اور نون ضمیر بھی اگر ہوتو واضح کرو۔
یَفْعَلُوۡنَ ، تَفْعَلُوۡنَ ، یَفْعَلْنَ تَفْعَلْنَ ،یَفْعَلَانِ ، اَفْعَلُ ، تَفْعَلَانِ ، نَفْعَلُ ،تَفْعَلُ ،تَفْعَلِیۡنَ، تَفْعَلَانِ ،یَفعَلۡنَ
عربی میں ترجمہ کرو۔
میں کرتاہوں ،میں کرتی ہوں، میں کروں گا ،میں کروں گی ،ہم دو کرتےہیں ،ہم سب کریں گی، ہم سب کرتےہیں، ہم سب کریں گے، وہ کرتی ہے، تم دو کروگے، وہ سب عورتیں کرتی ہیں، وہ سب کرتےہیں، تم سب کروگی، تو کرتاہے، تو کرے گی، تم سب کرتے ہو، تو کرتی ہے، تم دو کرتےہو، وہ دو کریں گے، وہ ایک کرتاہے، وہ کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسرے افعال سے بھی مضارع کی گردان اسی طرح ہوگی، اگر تمہیں ماضی کے معنٰی معلوم ہوں تو مضارع کے تمام صیغوں کے معنٰی بتاسکتے ہو، اور ماضی سے مضارع کے تمام صیغے گردان سکتے ہو۔
مندرجہ ذیل افعال سے مضارع کی گردان کرو،مع اعراب و معنٰی اور صیغوں کے لکھو،نون اعرابی اور نون ضمیر کی نشان دہی کرو:
یَذْھَبُ(وہ جاتاہے یا جائےگا) یَفْتَحُ(وہ کھولتاہے یا کھولے گا)یَشْرَبُ(وہ پیتاہے یا پیئے گا) یَسْمَعُ(وہ سنتاہے یا سنے گا) یَغْضَبُ(وہ غصہ ہوتاہے یا ہوگا)
صیغے اور معنٰی بتاؤ۔نون اعرابی اور ضمیر کو واضح کرو:
تَذْھَبُ یَذْھَبْنَ تَذْھَبنَ اَذْھَبُ تَذْھَبِیْنَ نَذۡھَبُ یَفْتَحُوۡنَ
یَفْتَحَانِ تَفْتَحُوۡنَ نَفْتَحُ تَفْتَحَانِ تَفْتَحْنَ یَشْرَبْنَ تَشْرَبُوۡنَ
یَشْرَبَانِ تَشْرَبِیْنَ اَشْرَبُ نَشْرَبُ یَسْمَعُ نَسْمَعُ یَسْمَعَانِ
تَسْمَعَانِ یَسْمَعْنَ یَغْضَبَانِ تَغْضَبِیْنَ تَغْضَبُوۡنَ یَغْضَبُوۡنَ نَغْضَبُ اَغْضَبُ
ان جملوں کی عربی بناؤ:
ہم جائیں گے، تم جاتےہو، وہ سب عورتیں پئیں گی، توجاتی ہے،وہ سب سنتےہیں، وہ سب سنیں گی، میں کھولتاہوں، ہم سب کھولیں گے، وہ دو عورتیں غصہ ہوں گی، تم دو مرد غصہ ہوتے ہو، میں غصہ ہوں گا، توپیتی ہے، تم سب پیوگی، تم سب پیتےہو،تم سب پیوگے، وہ سب جائیں گی،ہم عورتیں سنتی ہیں، ہم سب سنیں گے، تو غصہ ہوتی ہے، وہ دو غصہ ہوں گے، ہم غصہ ہوتے ہیں، تم دو پیوگے، تم سب سنتےہو،
خود کا جائزہ لیں
4 فعل مضارع کے تین اوزان ( تمرین الصرف : سبق ۹)
ماضی کی طرح مضارع کے بھی تین وزن آتےہیں
یَفْعَلُ یَفْعِلُ یَفْعُلُ
۱)یَفْعَلُ مضارع کا تیسرا حرف مفتوح ہے مثلًا یَذْھَبُ ۔یَفْتَحُ۔یَشْرَبُ
۲)یَفْعِلُ مضارع کا تیسرا حرف مکسور ہے مثلًا یَجْلِسُ یَضْرِبُ یَظْلِمُ
۳)یَفْعُلُ مضارع کا تیسرا حرف مضموم ہے مثلًا یَنْصُرُ یَکْتُبُ یَسْجُدُ
ان سب کی گردانیں اسی طرح ہوں گی، صرف تیسرے حرف کی حرکت اپنی حالت پر رہے گی۔مثلًا
یَذْھَبُ یَذۡھَبَانِ یَذْھَبُونَ الخ
یَجْلِسُ یَجْلِسَانِ یَجْلِسُوۡنَ الخ
یَنْصُرُ یَنْصُرَانِ یَنْصُروۡنَ الخ
تمرینات
یَجۡلِسُ (وہ بیٹھتاہےیا بیٹھے گا) یَضْرِبُ(وہ مارتا ہے یا مارے گا)
یَظْلِمُ (وہ ظلم کرتاہے یا کرےگا) یَنْصُرُ(وہ مدد کرتاہے یا کرے گا)
یَکْتُبُ (وہ لکھتاہے یا لکھے گا)یَسْجُدُ(وہ سجدہ کرتاہےیا کرےگا)
مذکورہ بالا افعال سے مضارع کی پوری گردان کرو،گردان کرنے میں تیسرے حرف کی حرکت کا خیال رکھو، وہ اپنی حالت پر رہیگا
صیغے اورمعنٰی بتاؤ۔نون اعرابی اور نون ضمیر بھی۔
یَجْلِسُوۡنَ تَجْلِسْنَ تَجْلِسِیْنَ یَجْلِسَانِ اَجْلِسُ تَضْرِبُ
یَضْرِبْنَ تَضْرِبُونَ یَضْرِبَانِ تَضْرِبَانِ تَظْلِمُونَ نَظْلِمُ
یَظْلِمْنَ تَظْلِمَانِ اَظْلِمُ یَنْصُرُونَ تَکْتُبُونَ تَسْجُدْنَ
یَنْصُرَان تَکْتُبَانِ یَسْجُدُوۡنَ تَکْتُبِیْنَ تَسْجُدَانِ اَنْصُرُ
نَکْتُبُ تَسْجُدِیْنَ نَسْجُدُ نَنْصُرُ
ان جملوں کی عربی بناؤ،مضارع کے تیسرے حرف کی حرکت کا خیال رکھو:
ہم بیٹھتےہیں، تم سب سجدہ کرتے ہو،وہ سب عورتیں لکھیں گی،تم دو مدد کرتےہو، وہ سب ظلم کرتی ہیں، تم دو عورتیں بیٹھوگی، وہ دو مارتےہیں، وہ سب لکھیں گے،ہم مدد کریں گی، ہم سجدہ کرتےہیں، تو مدد کرےگا، تو بیٹھے گی، تولکھتی ہے، تم دو ظلم کرتی ہے، وہ دو بیٹھیں گی، وہ دو مدد کرتی ہیں، تم سب مارتے ہو، تم سب عورتیں لکھتی ہو، وہ سب عورتیں مدد کریں گی، تو سجدہ کرتاہے۔
چند افعال اور لکھے جاتے ہیں ان سے بھی تینوں طرح کے مضارع کی کرلو تاکہ خوب مشق ہوجائے۔
۱۔یَفْعَلُ۔ یَرْفَعُ (وہ اٹھاتاہے یااٹھائےگا) یَعْمَلُ(وہ عمل کرتاہے یا کرےگا) یَرْکَبُ(وہ سوار ہوتاہے یا ہوگا)
۲۔یَفْعِلُ۔ یَرْجِعُ(وہ واپس ہوتاہے یا ہوگا) یَعْرِفُ(وہ پہچانتاہے یا پہچانے گا) یَعْقِلُ(وہ سمجھتاہے یا سمجھے گا)
۳۔یَفْعُلُ۔یَنْظُرُ(وہ دیکھتاہےیا دیکھے گا)یَشْکُرُ(وہ شکرکرتاہےیا کرےگا) یَرْقُدُ(وہ سوتاہےیا سوئے گا)
اعراب کا خیال کرکے پڑھو۔ صیغے اور معنٰی بتاؤ:
یرفعون ترجعون یعملان یعرفان یعقلان
ترقدن تکفرین ترجعان یرکبان تنظرون
اشکر نرجع تعمل تعقلون نرکب
اعرف تعملان تنظر ترجعین انظر
خود کا جائزہ لیں
5 فعل مضارع معروف منفی ( تمرین الصرف : سبق۱۰ )
ماضی منفی تم پڑھ چکے ہو۔ مافعل مانصر وغیرہ
مضارع کو منفی بنانے کےلئے بھی اس کے شروع میں لا یا ما لگایا جاتاہے جیسے لایفْعَلُ مَایَفْعَلُ (وہ نہیں کرتاہے یا نہیں کرےگا) گردان پوری مضارع مثبت ہی کی طرح ہوگی۔
ماضی کو منفی کرنےکےلئےعموما ما لگایاجاتاہے مضارع منفی کےلئے عموما لا استعمال کرتےہیں
گردان فعل مضاروع معروف منفی ( تمرین الصرف : سبق ۱۰)
اب جس مضارع کو منفی بناناہواسکے پہلے لا بڑھادیاجائے تو وہ مضارع منفی ہوجائےگا۔
تمرینات
چند افعال سے مضارع منفی کی پوری گردانوں کی مشق کرو:
یَشْرَبُ۔ یَعْرِفُ۔ یَظْلِمُ یَنْظُرُ یَرْقُدُ (گردان میں مضارع کےتیسرےحرف کی حرکت کا خیال رکھو)
صیغے اور معنیٰ بتاؤ:
لَایَفْعَلُ لَایَشْرَبْنَ لَا تَعْرِفُوۡنَ لَا اَظْلِمُ لَا تَنْظُرُ
لَا تَرْقُدُوۡنَ لَا تعْرِفِیْنَ لَا تَظْلِمَانِ لَا یَرْقُدَانِ لَایَفْعَلْنَ
لَا تَرْقُدْنَ لَانَعْرِفُ لَا یَنْظُرُوۡنَ لَا اَنْظُرُ لَا تَنْظُرِیْنَ
لَا اَرْقُدُ لَایَظْلِمَانِ لَاتَعْرِفْنَ
عربی بناؤ:
ہم نہیں پیئیں گے، تم سب نہیں سوتی ہو، ہم دو ظلم نہیں کریں گی، تو نہیں پہچانتی ہے، وہ سب سوار نہیں ہوں گے، وہ سب نہیں دیکھیں گی، تم سب نہیں سمجھتےہو، میں نہیں بیٹھوں گا،میں نہیں بیٹھتی ہوں ، ہم نہیں دیکھیں گے،وہ سب واپس نہیں ہوں گی، تم سب نہیں پیوگی۔ تم دو نہیں سوتے ہو،وہ دو نہیں سوئیں گے، تو ظلم نہیں کرےگی،
ماضی اور مضارع کا خیال کرتےہوئے ترجمہ کرو۔اور صیغے بھی بتاؤ:
رَقَدْتَ وَلَا نَرْقُدُ ،کَتَبْتَ وَلَا تَکْتُبِیْنَ
رَجَعُوا وَلَا تَذْھَبُوۡنَ ،ظُلِمُوۡا وَلَا تَنْصُرُوۡنَ
نُصِرْتِ وَلَا تَشْکُرِیْنَ ،نُصِرْنَاوَمَا ظُلِمْنَا
رَکِبْتُمَا وَلَا تَذْھَبَانِ ،کَتَبْتُ وَلَا یَعْقِلُوۡنَ
جَلَسْتِ وَلَا تَسْجُدِیْنَ ، غَضَبْتَ وَلَا تَنْظُرُ
رَجَعْتُ وَلَا اَذْھَبُ ، نَنْصُرُ وَلَا نَظْلِمُ
اَکْتُبُ وَلَا اَرْقُدُ
خود کا جائزہ لیں
6 فعل مضارع مجھول ( تمرین الصرف : سبق۱۱)
فعل مجہول جیسا کہ تم پڑھ چکےہو وہ فعل ہے جس کی نسبت مفعول کی طرف ہو اور اسکافاعل معلوم نہ ہو یُفْتَحُ البابُ (دروازہ کھولا جاتاہے یا کھولاجائےگا)
فعل مضارع مجھول بنانے کا طریقہ ( تمرین الصرف : سبق۱۱)
مضارع معروف کے معلوم ہوجانےکے بعد مضارع مجہول بنانا آسان ہے، ترکیب یہ ہےکہ علامت مضارع (ا،ت،ی،ن)کو یعنی مضارع کے پہلے حرف کو ضمہ (پیش)دے دیا جائے اور آخر حرف سے پہلے والے حرف کو فتحہ (زبر) مضارع مجہول بن جائےگا مثلًا:
یَفْعَلُ سے یُفْعَلُ (وہ کیا جاتاہے یا کیا جائےگا)،یَعْرِفُ سے یُعْرَفُ (وہ پہچانا جاتاہے یا جائےگا) یَنْصُرُ سے یُنْصَرُ(اسکی مدد کی جاتی ہے یا کیجائےگی)
گردان پوری اسی طرح ہوگی، مثالوں سے یہ بات بھی واضح ہوگئی کہ مضارع مجہول کا تیسرا حرف مفتوح رہے گا،اس کے معروف میں تیسرا حرف خواہ مکسور ہوا یا مضموم۔
گردان فعل مضارع مجھول ( تمرین الصرف : سبق۱۱)
تمرینات
ترجمہ کرو:
ہم سب عورتوں کی مدد کی جائےگی۔ان سب مردوں کی مدد کی جائے گی۔تو مدد کیاجاتاہے،تم سب مردوں کی مدد کی جائےگی۔تم دو مرد مددکئے جاتےہو، تم سب مدد کئے جاؤ گے۔
ان افعال سے مضارع مجہول کی پوری گردانیں مع حرکات وصیغہ ومعنٰی لکھو:
یَظْلِمُ یَنْظُرُ یَقْتُلُ یَبْعَثُ یَرْزقُ(وہ رزق دیتاہے یا دےگا) یَسْأَلُ
یہ بات یادرہے کہ فعل لازم سے فعل مجہول نہیں بنتا۔
صیغے اور معنٰی بتاؤ:
یُرْزَقُوۡنَ تُنْصَرُوۡنَ یُسْئَلْنَ تُسْئَلْنَ
تُرْزَقِیْنَ تُنْصَرُ نُسْئَلُ تُظْلَمَانِ
یُقْتَلَانِ اُبْعَثُ یُنْظَرُوۡنَ تُنْظَرُوۡنَ
نُبْعَثُ تُبْعَثْنَ یُقْتَلْنَ یُقْتَلُوۡنَ
نُرْزَقُ یُظْلَمَانِ یُبْعَثُوۡنَ تُنْصَرِیْنَ تُسْئَلِیْنَ
عربی میں ترجمہ کرو:
تم سب دیکھےجاتےہو،ہم مدد کئے جائیں گے،تو بھیجی جاتی ہے، وہ سب قتل کئے جائیں گے، تم دو ظلم کئے جاؤگے،ہم پوچھے جاتے ہیں، تم سب کو رزق دیاجائےگا،اس ایک عورت کی مدد کی جاتی ہے،تو پہچانی جائےگی،ان سب عورتوں کو پوچھا جائےگا،تم سب مدد کئے جاتےہو،وہ قتل کیا جاتاہے،تم دو ظلم کی جاؤگی،ہم پہچانے جاتےہیں،میں رزق دیاجاؤں گا،تم سب بھیجے جاؤگے،میں دیکھاجاتاہوں۔
خود کا جائزہ لیں
7 فعل مضارع مجھول منفی ( تمرین الصرف : سبق۱۲)
فعل مضارع مجہول کو بھی لا لگا کر منفی کیاجاتاہے،گردان اسی طرح ہوگی مثلًا: لَایُنْصَرُ (وہ مدد نہیں کیا جاتاہے یا نہیں کیا جائےگا)،لَایُظْلَمُ(وہ ظلم نہیں کیا جاتاہے یا نہیں کیاجائے گا)،لَایُسْئَلُ(وہ نہیں پوچھا جاتاہے یا نہیں پوچھا جائے گا)
گردان پوری لکھی جاتی ہے،اچھی طرح ذہن نشین کرلو۔
گردان فعل مضارع مجھول منفی ( تمرین الصرف : سبق۱۲)
تمرینات
ان افعال سے مضارع منفی بناؤ۔مع صیغے ومعنٰی:
یَکْتُبُ یَظْلِمُ یَعْلَمُ (وہ جانتاہے یاجانے گا)
عربی میں ترجمہ کرو:
ان سب مردوں پرظلم نہیں کیاجائے گا،ہم نہیں پوچھے جائیں گے، تو(ایک عورت)مدد نہیں کی جاتی ہے،تم سب رزق نہیں دی جاتی ہو،تم سب رزق نہیں دیے جاؤگے،وہ عورتیں نہیں پہچانی جائیں گی،تو نہیں بھیجا جاتاہے،وہ سب عورتیں نہیں بھیجی جائیں گی،مجھ پر ظلم نہیں کیا جائے گا،تم دو عورتوں پر ظلم نہیں کیا جاتاہے، تجھ(ایک عورت )کو نہیں دیاجائےگا۔
خود کا جائزہ لیں
8 فعل مضارع اور کان ( تمرین الصرف : سبق۱۳)
کان کو اگر مضارع پر لائیں تو معنٰی میں استمرار پیداہوجائے گا۔مثلًاکَانَ یَذْھَبُ(وہ جاتاتھا)کَانَا یَذْھَبَانِ(وہ دو جاتےتھے)کَانُوا یَذْھَبُونَ(وہ سب جاتے تھے) مضارع پر کَانَ کے ماضی ہی کا صیغہ استعمال ہوگا
تمرینات
نَصَرَ،فَتَحَ،دَخَلَ سے کَانَ لگا کر پوری گردان کرو
یَسْجُدُ،یَرْکَبُ،یَعْمَلُ سے کَانَ لگاکر گردانو اور ان سب کے معنٰی بتاؤ
ترجمہ کرو:
(۱)کَانَ یَذْھَبُ إِلَی المَدْرَسَۃِ (۲)کَانُوا یَکْتُبُوۡنَ بِالقَلَمِ
(۳)کُنَّ یَعْمَلْنَ فِی البَیْتِ (۴)کُنْتُمْ تَرْکَبُوۡنَ عَلٰی القِطارِ
(۵)کُنْتُ ذَھَبْتُ إِلٰی المَسْجِدِ (۶)کُنَّا شَرِبْنَا الَّلبَنَ
(۷)کَانَا یَأکُلَانِ الطَّعَامَ (۸)کَانَتَا تَطْلُبَانِ الکِتَابَ
(۹)کُنْتُ اَنْصُرُ المَظْلُومَ (۱۰)کُنْتِ تَجْلِسِیْنَ عَلٰی الکُرْسِیِّ
(۱۱) کُنْتُ ذَھَبْتُ اِلٰی السُّوقِ (۱۲)کُنْتُمْ فَتَحْتُمْ القُفْلَ
(۱۳)کُنْتُنَّ سَجَدْتُنَّ فی المَسْجِدِ (۱۴)کُنْتُمَا دَخَلْتُمَا فِی الحُجْرَۃِ
(۱۵)کُنْتُمَا تَشْرَبَانِ الشَّائَ (۱۶)کُنْتُنَّ تَکْتُبْنَ عَلٰی الوَرَقِ
دس جملے ایسے بناؤ جس میں "کَان" استعمال ہو،پانچ ماضی پر اور پانچ مضارع پر
خود کا جائزہ لیں
9 فعل مضارع کے تغیرات ( تمرین الصرف : سبق۱۴)
فعل مضارع کے متعلق بیان ہوچکاہے کہ اسکا صیغہ زمانہ حال واستقبال دونوں کےلئے آتاہے،اگر اسکو صرف استقبال کے لئے مخصوص کرنا چاہیں تو س یا سوف مضارع سے پہلے بڑھادیاجاتاہے مثلًا یَفْعَلُ سے سَیَفْعَلُ (وہ عنقریب کرےگا) سَوفَ یَفْعَلُ(وہ کچھ مدت بعد کرے گا)
س اورسوف میں ہلکا سا فرق ہے وہ یہ کہ س مستقبل قریب کےلئے آتاہے اور سَوفَ مستقبل بعید کےلئے
ذیل کی مثالوں سے اس کو اچھی طرح ذہن نشین کرلو
سَیَعْلَمُ (وہ عنقریب جان لےگا)سَوفَ تَعْلَمُونَ(تھوڑی مدت بعد تم جان لوگے) سَنَنْظُرُ(ہم عنقریب دیکھیں گے)سَوفَ اکْتُبُ(تھوڑی مدت بعد میں لکھوں گی)
س اور سوف مجہول پر بھی داخل ہوتےہیں
س سوف کے بیان سے تم یہ سمجھ سکتےہو کہ ان حروف کی وجہ سے مضارع کے صرف معنٰی میں تغیر ہوا۔ مضارع کے صیغوں پرکوئی اثر نہیں پڑا۔
بعض حروف ایسے ہیں کہ ان کےمضارع پر آنے کی وجہ سے مضارع کے صیغوں اور معنی دونوں میں تغیر ہوجاتاہے۔ وہ حروف جو مضارع کےلفظوں اور معنٰی دونوں میں تغیر کرتےہیں وہ تین قسم کےہیں۔
۱)ناصب (نصب دینے والے)
۲)جازم (جزم دینے والے)
۳)نونِ تاکید
نَاصب: یہ چارحروف ہیں۔اَنْ، لَنْ، کَیْ، إِذَنْ
یہاں صرف لَنْ کو بیان کیا جاتاہے بقیہ إنشاءاللہ آئندہ ہوں گے
لَنْ: مضارع کے آخر کو نصب دیتاہے اور نون اعرابی کو گرادیتاہے اور نفی تاکید کے معنٰی پیدا کرتاہے اور مستقبل کے ساتھ مخصوص کردیتاہے جیسے:
لَنْ یَّفْعَلَ (وہ ہرگز نہیں کرے گا)لَنْ یَّکْتُبَ(وہ ہرگز نہیں لکھے گا)
۲)جازم: یہ پانچ حروف ہیں: لَمْ،لامِ امر،لاءِ نھی،إِنْ،لمَّا۔یہاں لم کا بیان ہوگا۔بقیہ انشاء اللہ آئندہ۔
لَمْ:مضارع کے آخر کو جزم دیتاہے اور نون اعرابی کو گرادیتاہے اور معنٰی میں ماضی منفی کے کردیتاہے جیسے:لَمْ یَفْعَلْ(اس نے نہیں کیا )لَمْ یَکْتُبْ (اس نے نہیں لکھا)بالکل ایسے ہی ہے جیسے مَاکَتَبَ،مَا فَعَلَ اسکو نفی جحد بلم کہتےہیں
۳)نون تاکید:اس نون کو کہتےہیں جو معنٰی میں تاکید پیداکرنے کےلئے مضارع کے آخر میں لگایا جاتاہے، اس کے ساتھ مضارع کے شروع میں لام مفتوح کالگانا ضروری ہوتاہے، یہ دو قسم کا ہوتاہے
(۱)نون تاکید ثقیلہ (۲)نون تاکید خفیفہ۔
نون تاکید ثقیلہ مضارع کے آخر کو فتحہ دیتاہے اور معنیٰ میں تاکید پیداکرتاہے اور زمانہ مستقبل کے ساتھ خاص کردیتاہے مثلًا لَیَفْعَلَنَّ(البتہ وہ ضرور کرےگا)
ان میں سے ہر ایک کو تفصیل سے مع گردان بیان کیاجاتاہے اچھی طرح سمجھ لیا جائے۔
۱)لَنْ (نفی تاکید بلن)
۱۔مضارع کے جن صیغوں پر رفع ہے ان کو نصب دیتاہے
۲۔جن سات صیغوں کے آخرمیں نون اعرابی ہے اسکو گرادیتاہے
۳۔ جن دوصیغوں (جمع مؤنث غائب، جمع مؤنث حاضر )کے آخر میں نون ضمیر ہے ، وہ اپنی حالت پر باقی رہتےہیں۔
۴۔معنٰی میں نفی تاکید پیداکرتاہے اور زماہ مستقبل کے ساتھ مخصوص کردیتاہے
لمْ (نفی جحد بلم)
۱۔مضارع کے جن صیغوں پر رفع ہےان کو جزم دیتاہے
۲۔جن سات صیغوں کے آخر میں نون اعرابی ہے اسکو گرادیتاہے
۳۔جن دو صیغوں کے آخر میں نون ضمیر ہے وہ اپنی حالت پر باقی رہتےہیں
۴۔ معنی میں ماضی منفی کے کردیتاہے
مندرجہ ذیل گردانوں کو اچھی طرح ذہن نشین کرلینا چاہئے۔
خود کا جائزہ لیں
10 گردان نفی تاکید بلن فعل مضارع معروف ( تمرین الصرف : سبق۱۴)
تمرینات
ترجمہ کرو :
سَتُسْئَلُوۡنَ سَوفَ تُسْئَلُوۡنَ سَتَکْتُبْنَ سَتُعْرَفنَ
سَوفَ نَفْتَحُ سَیَعْلَمُ سَاَشْرَبُ سَوفَ تَنْصُرَانِ سَیَذْھبَانِ
سَوفَ تَذْھَبِیْنَ سَوۡفَ تُبۡعَثُوۡنَ سَاَسْجُدُ
عربی بناؤ:
عنقریب ہماری مدد کی جائےگی، تم دو لکھوگے،کچھ مدت میں ہم جائیں گے،(مستقبل قریب)تم سب کی مدد کی جائےگی، وہ دو عورتیں جائیں گی، تم سب لکھوگی، وہ سنے گی۔
(مستقبل بعید) تم سب عورتیں دیکھوگی، وہ دو سوار کئے جائیں گے، تو واپس ہوگی، وہ سب واپس کئے جائیں گے،
11 گردان نفی جحد بلم فعل مضارع معروف ( تمرین الصرف : سبق۱۵)
تمرینات
معنٰی اور صیغے بتاؤ،صیغوں میں لَنْ اور لم کی وجہ سے کیا تغیرات ہوتےہیں۔
لَمْ اَفعَلْ لَمْ تَفْعَلْ لَنْ تَفْعَلِیْ لَمْ تَکْتُبِیْ لَنْ یَّفْعَلَا
لَمْ یَفْعَلَا لنْ تَفْعَلُوۡا لَمْ یَفْعَلُوۡا لَنْ تَفْعَلَا لَمْ تَفْعَلَا
لَنْ نَّفْعَلَ لَمْ نَفْعَلْ لَمْ یَفْعَلْنَ لَنْ تَفْعَلْنَ
عربی میں ترجمہ کرو:
تم سب لوگوں نے نہیں کیا، ہم سب ہرگز نہیں کریں گے، تم دومردوں نے نہیں کیا، تم دوعورتیں ہرگز نہیں کروگی، میں نے نہیں کیا، میں ہرگز نہیں کروں گی، تو ہرگز نہیں کرے گا، تو نے نہیں کیا، وہ سب عورتیں ہرگز نہیں کریں گی، تم سب عورتوں نے نہیں کیا، ان دو مردوں نے نہیں کیا، وہ دو ہرگز نہیں کریں گی۔
ان افعال سےلَنۡ اور لَمۡ لگاکر گردانیں کرو۔مع صیغے اورمعانی لکھو:
یَظْلِمُ یَکْتُبُ یَشْرَبُ یَسْمَعُ یَفْتَحُ
صیغے اور معنٰی بتاؤ،جو تبدیلی ہوئی ہو اسکو واضح کرو:
لَنْ یَظْلِمْنَ لَنْ اَظْلِمَ لَمْ تَظلِمْنَ لَمْ تَظْلِمْ لَنْ یَّکْتُبَا لَنْ تَکْتُبَا
لَنْ تَشْرَبَا لَمْ تَشْرَبِیْ لَمْ یَسْمَعْنَ لَمْ تَفْتَحْنَ لَمْ تَسْمَعِیْ لَنْ اَسْمَعَ
لَمْ تَفْتَحُوا لَنْ یَّفْتَحُوا لَنْ یَّشْرَبَا لَمْ تَشْرَبَا
چند جملوں کی عربی بناؤ، لَنۡ اور لَمۡ کے عمل کا خیال رہے،
ہم ہر گز ظلم نہیں کریں گے، میں کبھی نہیں پیوں گا، تم دو مردوں نے نہیں لکھا، ان سب مردوں نے نہیں کیا، وہ کبھی ظلم نہیں کرےگا، تو ایک عورت نے نہیں سنا، تم سب مردوں نے نہیں کھولا، تم سب عورتوں نے نہیں کھولا، وہ سب کبھی نہیں پئیں گے،ان سب عورتوں نے ظلم نہیں کیا، تو ایک عورت نے نہیں لکھا،تو ہرگز نہیں لکھے گی، تو (ایک مرد)نے نہیں سنا،تو ہرگز نہیں سنے گی۔
حرکت کا خیال رکھتے ہوئے گردانیں کرو:
یَرْکَبُ، یَعْرِفُ، یَرْقُدُ، یَرْفَعُ، یَنْظُرُ
حرکات کا لحاظ رکھتے ہوئے پڑھو،صیغے اور معنٰی بتاؤ:
لم یرکب لن ترکب لم یعرفن لم تعرفن لم ترقدا لن یرقدا لم تعرفی لن تنظری
لم تنظروا لن یعرفوا لم ترقد لن اعرف لم یرکبن لن ترفعن لم ینظروا لن ترقدی
عربی بناؤ:
۱۔ہم اونٹ پر سوارنہیں ہوئے ۲۔میں ہرگز دن میں نہیں سوؤں گا
۳۔تم سب ہوائی جہاز پر کبھی نہیں سوار ہوگی ۴۔تم دو آدمیوں نے خبر نہیں سنی
۵۔وہ سب عورتیں ہرگزدروازہ نہیں کھولیں گی۔ ۶۔تم سب عورتوں نے دودھ نہیں پیا
۷۔تم دو ہرگز کاپی نہیں لکھوگی ۸۔تم دو آدمی شب میں نہیں سوئے
۹۔ہم ہرگز چائے نہیں پئیں گے ۱۰۔تو(ایک عورت)نے بازارنہیں دیکھا
۱۱۔میں ہرگز صندوق نہیں کھولوں گا ۱۲۔میں نے چاند نہیں دیکھا
۱۳۔وہ سب ہرگز قلم نہیں اٹھائیں گی ۱۴۔تم سب عورتوں نے کتاب نہیں اٹھائی۔
خود کا جائزہ لیں
12 گردان مضارع مجہول بلم ( تمرین الصرف : سبق۱۵)
جس طرح فعل مضارع معروف پر لَنۡ اور لَمۡ آتاہے اسی طرح فعل مضارع مجہول پر بھی آتاہے مثلًا لَنْ یُّظْلَمَ (اس پر ہرگز ظلم نہیں کیا جائےگا)لَمْ یُظْلَمْ (اس پر ظلم نہیں کیاگیا)لَنْ یُّنْصَرَ(اسکی ہرگزمدد نہیں کی جائے گی)
لَمْ یُنصَرْ(اسکی مدد نہیں کی گئی)۔ گردان اسکی اسی طرح ہوگی۔
13 گردان مضارع مجہول بلن ( تمرین الصرف : سبق۱۵)
تمرینات
یَظْلِمُ ۔ یَسْأَلُ سے نفی تاکید بلن اور نفی جحد بلم مجہول گردانو، مع معنٰی وصیغے ۔
صیغے اور معنٰی بتاؤ:
لَمْ یُنْصَرَا لَنْ تُنْصَرَا لَمْ تُظْلَمُوا لَنْ یُّظْلَمُوا لَنْ تُسْئَلْنَ لَمْ یُسْئَلْنَ لَنْ نُعْرَفَ
لَمْ اُعْرَفْ لَنْ تُظْلَمَ لَمْ یُظْلَمۡ لَمْ تُسْئَلِیْ لَنْ یُّظْلَمَا لَمْ تُعْرَفْنَ لَنْ یُّعْرَفْنَ
لَمْ تُعْرَفِیْ لَنْ یُّنْصَرُوا لَمْ تُسْئَلُوۡا لَنْ تُسْئَلَا لَمْ یُسْئَلَا لَنْ تُسْئَلِیْ
عربی بناؤ،کاپی پر لکھ کر اعراب لگاؤ:
تو نہیں پوچھا گیا،وہ دونوں ہرگز ظلم نہیں کئے جائیں گے،ہم نہیں پہچانے گئے،ان کی ہرگز مدد نہیں کی جائے گی،وہ سب عورتیں نہیں پہچانی گئیں، تم سب ہرگزمدد نہیں کی جاؤگی۔وہ دو مدد نہیں کئے گئے۔تم دو ہرگز نہیں پہچانے جاؤگے۔ تو ایک عورت ظلم نہیں کی گئی۔ تو ہرگز نہیں پہچانی جائے گی،میں نہیں پوچھا گیا،ہم ہرگز ظلم نہیں کئے جائیں گی۔
خود کا جائزہ لیں
14 نون تاکید کا بیان ( تمرین الصرف : سبق ۱۶)
جو حروف مضارع کے لفظوں اور معنٰی دونوں میں تغیر کرتے ہیں ان کی تین قسمیں ہیں بتائی گئی تھیں۔ ناصب جازم نون تاکید
ناصب وجازم کا بیان ہوچکا۔ نون تاکید کو اچھی طرح سمجھ لویہ تم پڑھ چکے ہو کہ مضارع پر لن لگانے سے اس میں نفی تاکید مستقبل کے معنٰی پیدا ہوتے ہیں جیسے لَنْ یَّفْعَلَ (وہ ہرگز نہیں کرے گا)
اب اگر کہنا چاہیں کہ وہ ضرور کرے گا تو مضارع کےپہلے لام مفتوح بڑھا کرآخر میں نون تاکید لگادیں مثلًا لَیَفْعَلَنَّ،لَیَفْعَلَنْ(وہ ضرور کرےگا)
پہلے کو جس میں نون مشدد ہے مضارع بالام تاکید ونون ثقیلہ کہتے ہیں دوسرے کو جس میں نون ساکن ہے لَیَفْعَلَنْ مضارع بالام تاکید و نون خفیفہ کہتےہیں،
معلوم ہواکہ نون تاکید کی دو قسمیں ہیں
۱۔نون ثقیلہ(نون مشدد) ۲ ۔نون خفیفہ(نون ساکن)
دونوں کے متعلق خاص باتیں لکھی جاتی ہیں انشاءاللہ اس سے اچھی طرح سمجھ میں آجائے گا۔
نون ثقیلہ سے مضارع میں یہ تغیرات ہوتےہیں
۱۔ساتوں نون اعرابی گرجاتےہیں۔
۲۔جمع مذکر غائب،جمع مذکر حاضر کے صیغوں سے واؤ اور واحد مؤنث حاضر کے صیغہ سے ی بھی گرجاتی ہے۔
۳۔جمع مؤنث غائب اور جمع مؤنث حاضر کے صیغہ میں نون ضمیر کے بعد الف فاصل و علٰیحدہ کرنے والا لایا جاتاہے تاکہ نون ضمیر اور نون ثقیلہ کے ایک جگہ جمع ہونے سے ثقل نہ پیدا ہوجائے،کیوں کہ اس صورت میں ایک ساتھ تین نون جمع ہوجاتےہیں۔
۴۔نون ثقیلہ میں چاروں تثنیوں وجمع مؤنث غائب وجمع مؤنث حاضر میں الف ساکن ہوتاہے۔
۵۔نون ثقیلہ اگر الف کے بعد واقع ہو تو مکسور ہوگا ورنہ مفتوح۔
نون خفیفہ:
۱۔یہ صرف ان صیغوں میں آتاہے جن میں نون ثقیلہ کے پہلے الف نہ ہو اور جن صیغوں میں نون ثقیلہ کے پہلے الف ہو ان سے نون خفیفہ کا صیغہ نہیں آتاہے۔وہ صیغے یہ ہیں۔چاروں تثنیہ وجمع مؤنث غائب وجمع مؤنث حاضر۔
۲۔نون خفیفہ کے پہلے والے حرف کا اعراب وہی ہوگا جو نون ثقیلہ کا ہے
۳۔دونوں کے معنٰی میں تاکید پائی جاتی ہے۔
15 گردان مضارع معروف بالام تاکید ونون ثقیلہ ونون خفیفہ ( تمرین الصرف : سبق ۱۶)
تمرینات
صیغےاورمعنٰی بتاؤ ، ان میں کیا کیا تبدیلیاں ہوئی ہیں: ۔
لَتَفْعَلُنَّ۔لَیَفْعَلُنَّ۔لَتَفْعَلِنَّ۔لَتَفْعَلِنْ۔لَیَفْعَلُنْ۔لَتَفْعَلُنْ۔لَیَفْعَلْنَانِّ۔ لَتَفْعَلْنَانِّ۔ لَتَفْعَلَانِّ۔لَتَفْعَلَنْ۔
ترجمہ کرودونوں سے نون ثقیلہ ونون خفیفہ
یہ بات یاد رہے کہ جس صیغے میں نون ثقیلہ کے پہلے الف آتاہے اس سے نون خفیفہ کا صیغہ نہیں آتا۔
وہ سب ضرور کریں گی۔تم سب ضرور کروگی۔تم سب ضرور کروگے۔میں ضرور کروں گا۔وہ سب ضرور کریں گے۔وہ دو ضرور کریں گی۔وہ دو ضرور کریں گے۔تم دو ضرور کروگے۔تم دو ضرور کروگی۔ہم سب ضرور کریں گے۔ہم دو ضرور کریں گی۔
یَفْتَحُ۔یَعْلَمُ سے نون ثقیلہ وخفیفہ گردانوں۔مع معنٰی وصیغوں کےلکھو
صیغہ اور معنٰی بتاؤ:
لَنَفْتَحَنَّ لَیَفْتَحَنَّ لَتَعْلَمُنَّ لَاَعْلَمَنَّ لَیَفْتَحَانِّ لَتَعْلَمَانِّ لَتَعْلَمْنَانِّ لَیَفْتَحْنَانِّ لَیَفْتَحُنَّ لَتَعْلَمِنَّ لَتَفْتَحُنۡ لَتَفْتَحِنْ لَنَعْلَمَنْ لَتَعْلَمِنْ
ترجمہ کرو(نون ثقیلہ وخفیفہ سے)
تم سب ضرور کھولوگے۔وہ دو ضرور کھولیں گے۔وہ سب ضرور کھولیں گی۔ تم سب ضرور کھولوگی۔وہ دو ضرور کھولیں گی۔تو ضرور معلوم کرے گی۔تم دو ضرور جانوگے۔ہم ضرور جانیں گے۔وہ ایک ضرور جانےگی۔تم سب ضرور معلوم کروگی۔وہ سب ضرور معلوم کریں گی۔میں ضرور جانوں گا،ہم ضرور جانیں گے۔
16 مضارع مجہول بالام تاکید ونون ثقیلہ وخفیفہ ( تمرین الصرف : سبق ۱۷)
تمرینات
عربی بناؤ نون ثقیلہ وخفیفہ سے
ان سب عورتوں کی ضرور مدد کی جائےگی۔تم سب ضرور مدد کی جاؤگی۔تم دو آدمیوں کی ضرور مدد کی جائے گی۔میری ضرور مدد کی جائے گی۔ہماری ضرور مدد کی جائے گی ۔تم دو عورتوں کی ضرور مدد کی جائے گی۔ان دو مردوں کی ضرور مدد کی جائے گی۔ان دو عورتوں کی ضرور مدد کی جائےگی۔ تو ایک عورت ضرور مدد کی جائے گی۔تو ایک مرد ضرور مدد کیا جائے گا۔
یَقْتُلُ۔یَسْأَلُ سے نون ثقیلہ و خفیفہ مجہول گردانو مع صیغے اور معانی لکھو
صیغے اور معانی بتاؤ:
لَیُقْتَلُنَّ۔لَیُقْتَلْنَانِّ۔لَتُسْئَلُنْ۔لَتُسْئَلِنْ۔لَیُقْتَلَانِّ۔لَتُسْئَلَانِّ۔ لَنُسْئَلَنَّ۔لَتُقْتَلُنَّ۔لَتُقْتَلْنَانِّ۔لَاُسْئَلَنْ
عربی بناؤ،جوصیغے نون خفیفہ سے آسکتے ہوں انہیں واضح کرو:
ان لوگوں پر ضرورظلم کیاجائےگا،تم سب مرد ضرور پہچانے جاؤگے،ہم سب ضرور پوچھے جائیں گے،تجھ ایک عورت پرضرور ظلم کیاجائے گا،تم دو عورتیں ضرور پہچانی جاؤ گے،تم سب عورتیں ضرور پوچھی جاؤگی۔ان دو پر ضرور ظلم کیا جائےگا،وہ دو عورتوں ضرور پوچھی جائیں گی،ہم ضرور پہچانے جائیں گے،تو ضرور پوچھی جائے گی۔
خود کا جائزہ لیں