Sarf (morphology) فعل کی تعریف اور اس کی قسمیں /
A type of the verb
فعل امر و فعل نہی
The lessons are written in Urdu.
The map
- فعل کی تعریف اور اس کی قسمیں
- ۱ ۔ فعل ماضی
- ۲ ۔ فعل مضارع
- ۳ ۔ فعل امر و فعل نہی
1 The rule
(زمانہ کے اعتبارسے)
2 فعل امرو نہی کی تعریف ( تمرین الصرف : سبق ۱۸)
امر: امر کے معنٰی کسی کام کا حکم دینا،نہی کےمعنٰی کسی کام سے منع کرنا،جس فعل سے کسی کام کے کرنے کا حکم معلوم ہواس کو فعل امر کہتےہیں مثلًا إِذْھَبْ(توجا)
نہی : جس فعل سے کسی کام کے کرنے کی ممانعت معلوم ہو اسکو فعل نہی کہتےہیں مثلًا لَاتَذھَبْ(تو مت جا)لَا تَکْتُبْ(تو مت لکھ)
3 فعل امر کی قسمیں ( تمرین الصرف : سبق ۱۸)
فعل امر کی دو قسمیں ہیں:
۱۔ امر حاضر ۲ ۔امر غائب
امر حاضر معروف کے چھ صیغے آتے ہیں کیوں کہ جس کو کوئی حکم دیاجائے گا وہ یا تو ایک ہوگا،یا دو ،یا دو سے زیادہ پھریا تو وہ مذکر ہوں گے یامؤنث توتین صیغے مذکر کےلئے اور تین مؤنث کےلئے یہ کل چھ صیغے ہوئے
4 امر حاضر معروف بنانے کا قاعدہ ( تمرین الصرف : سبق ۱۸)
۱۔ تین حرفی ماضی کے مضارع سے علامت مضارع (جن چھ صیغوں میں ت ہے کو حذف کردو،اور شروع میں ہمزہ وصل لگادو
۲ ۔ اگر مضارع کا عین کلمہ مضموم ہے تو ہمزہ وصل بھی مضموم ہوگا اور اگر عین کلمہ مکسور یا مفتوح ہوتو ہمزہ وصل مکسور ہوگا۔
۳ ۔ آخری حرف لام کلمہ کو جزم لگادو مثلاً تَنْصُرُ سے اُنْصُرْ (تو مدد کر)مضارع کا عین کلمہ مضموم ہے اس لئے ہمزہ وصل مضموم آیا
تَذْھَبُ سے إِذْھَبْ (توجا)مضارع کا عین کلمہ مفتوح تھا اسلئے ہمزہ مکسور آیا تَجْلِسُ سے إِجْلِسْ(تو بیٹھ)ہمزہ وصل مکسور آیا اس لئے کہ مضارع کاعین مکسور تھا
۴ ۔ اگر علامت مضارع کے بعد والا حرف ساکن نہ ہوتو ہمزہ وصل کی ضرورت نہیں، جیسے تَعِدُ سے عِدْ(تو وعدہ کر)ہوگا۔
۵ ۔ نون اعرابی ساقط ہوجائے گا۔نون ضمیر اپنی حالت پر رہے گا،اگر آخر میں حرف علت ہوتو وہ ساقط ہوجائےگا،جیسے تَدْعُو سے اُدْعُ(تو بلا)
5 گردان امر حاضر معروف ( تمرین الصرف : سبق ۱۸)
یہ تم پڑھ چکے ہو کہ اگر مضارع کا "عین کلمہ "مفتوح یا مکسور ہوتو ہمزہ وصل مکسور لائیں گے،(عین کلمہ کی حرکت اپنی حالت پر رہے گی)اسی طرح اگر مضارع کا عین کلمہ مضموم ہوتو ہمزہ وصل مضموم لائیں گے (عین کلمہ کی حرکت اپنی حالت پررہے گی) ذیل میں تینوں قسم کی مثالیں ہیں ان سے پوری گردانیں کرو اور مع صیغہ ومعنٰی لکھو،
تَذْھَبُ سے إِذْھَبْ (توجا)
تَجْلِسُ سے إِجْلِسْ(تو بیٹھ)
(مضارع کا عین کلمہ مفتوح اور مکسور ہے اسلئے ہمزہ وصل مکسور آیا )
تَنْصُرُ سے اُنْصُرْ(تو مدد کر)
(مضارع کا عین کلمہ مضموم ہے اسلئے ہمزہ وصل مضموم آیا)
تمرینات
صیغے اور معنٰی بتاؤ:
اُنْصُرْنَ إِجْلِسْنَ إِفْعَلْنَ إِفْعَلُوۡا اُنْصُرِیْ إِفْعَلَا
إِجْلِسَا اُنْصُرُو إِجْلِسِیْ إِجْلِسُوۡا اُنْصُرَا اُنْصُرْ
عربی بناؤ مع معانی وصیغے لکھو،حرکات بھی لگاؤ:
تم سب عورتیں جاؤ،تم سب آدمی مدد کرو،تو ایک عورت جا،تم دو آدمی بیٹھو،تم سب عورتیں مدد کرو،تو ایک عورت بیٹھ،تم سب عورتیں کرو،تم سب مرد بیٹھو،تم سب کرو،تم دوعورتیں جاؤ،تم دو عورتیں مدد کرو،تم دو آدمی مدد کرو۔
ان افعال سے امر حاضر معروف کی پوری گردانیں مع معانی وصیغوں کے لکھو حرکات بھی لگاؤ:
یَعْمَلُ یَرْکَبُ یَعْرِفُ یَغْسِلُ یَدْخُلُ یَکْتُبُ
صیغہ اور معانی بتاؤ،حرکات کا خیال رکھ کر پڑھو
اعملوا اعرفن ادخلوا اکتبا اعرفی
اغسلن ارکبن ادخلا اعملا اکتبوا
اعرفا اذھبا اجلسوا انصروا اعمل
اغسلا ارکب اغسل اغسلی
ان جملوں کی عربی بناؤ:
۱۔تم سب کاپی پر لکھو ۲۔تم دوعورتیں کرسی پر بیٹھو
۳۔تم دو آدمی مدرسہ جاؤ ۴۔تم سب مرد مسجد میں داخل ہو
۵۔تو(عورت)کپڑے دھو ۶۔تم سب (مرد)مظلوم کی مدد کرو
۷۔تم سب (عورتیں)موٹر پر سوار ہو ۸۔تم سب(مرد)اچھے کام کرو
۹۔تم دو(مرد)کرسی پر بیٹھواور کتاب لکھو ۱۰۔ تو(عورت)فقیر کی مددکر
۱۱۔ تم سب اللہ کو پہچانو ۱۲۔تو(مرد)مسلمان کی مدد کر
۱۳۔تم دو مرد اونٹ پرسوار ہوجاؤ
تم نے گزشتہ اسباق میں جو افعال پڑھے ہیں ان میں سے چند لکھے جاتے ہیں ان سے امرحاضر معروف کی گردانیں کرلو۔إِنشاءاللہ خوب مشق ہوجائےگی۔
مضارع مفتوح العین: یَرْفَعُ یَفْتَحُ یَشْرَبُ یَسْمَعُ
مضارع مکسورالعین: یَظْلِمُ یَرْجِعُ یَضْرِبُ
مضارع مضموم العین: یَعْبُدُ یَنْظُرُ یَشْکُرُ یَرْقُد
خود کا جائزہ لیں
6 امر حاضر مجہول ( تمرین الصرف : سبق ۱۹)
امر حاضر مجہول بنانے کےلئے مضارع مجہول وحاضر کے چھ صیغوں پر لام امربڑھادواورآخری حرف کو جزم دے دو،جیسے تُنْصَرُ سے لِتُنْصَرْ(چاہئے کہ تیری مدد کی جائے) تُعرَفُ سے لِتُعْرَفْ(چاہئے کہ تو پہچانا جائے)
7 گردان امر حاضر مجہول ( تمرین الصرف : سبق ۱۹)
چوں کہ مضارع مجہول کا عین کلمہ ہمیشہ مفتوح ہوتاہے اسلئے مضارع مجہول سے اسی وزن پر امر حاضر مجہول بنے گا،البتہ یہ خیال رہے کہ فعل لازم سے مجہول نہیں آتا۔
یَضْرِبُ یَقْتُلُ یَعْرِفُ یَسْئَلُ یَرْزُقُ سے امر حاضر مجہول کی گردانیں کرواور مع معنٰی وصیغوں کے لکھو۔
ترجمہ کرو صیغے اور معانی بتاؤ:
لِتُعْرَفُوۡا لَتُسْئَلِیْ لِتُضۡرَبَا لِتُقۡتَلۡنَ لِتُرۡزَقۡنَ لِتُسْئَلُوا لِتُعْرَفُا لِتُنْصَرَا لِتُسْئَلْ لِتُرْزَقْ لِتُضْرَبْ
خود کا جائزہ لیں
8 امر غائب ومتکلم (معروف و مجہول) ( تمرین الصرف : سبق ۱۹)
امر غائب و متکلم خواہ وہ معروف ہو یا مجہول اسی طریقے پر بنائے جاتےہیں کہ مضارع معروف ومجہول کے صیغوں پر لام امر (لام مکسور)بڑھادیاجائے مثلًا یَذْھَبُ سے لِیَذْھَبْ (اسکو جانا چاہئے یا چاہئے کہ وہ جائے)
یَنْصُرُ سے لِیَنْصُرْ (چاہئے کہ وہ مددکرے )یُنْصَرُ سے لِیُنْصَرْ (چاہئے کہ وہ مدد کیا جائے)لام امر کا یہ عمل یادرکھو کہ اس کے مضارع پر آنے کی وجہ سے جو صیغے واحد کےہیں ان کو جزم ہوجاتاہے۔نون اعرابی ساقط ہو جاتاہے نون ضمیر باقی رہتاہے۔اگر آخر میں حرف علت ہو تو وہ بھی گرجاتاہے مثلًا یَدْعُوسے لِیَدْعُ۔
9 گردان امر غائب ومتکلم معروف ( تمرین الصرف :سبق ۱۹)
10 گردان امر غائب ومتکلم مجہول ( تمرین الصرف :سبق ۱۹)
تمرینات
معروف ومجہول کاخیال رکھتےہوئے چند صیغوں کے معنٰی بتاؤ:
لِیُنْصَرُوۡا۔لِیَذْھَبَا۔لِتُنْصَرَا۔لِیَذْھَبْنَ۔لِاَنْصُرْ۔لِنُنْصَرْ۔لِیُنْصَرْنَ۔لِیَذْھَبُوۡا۔لِیُنْصَرُوۡا۔لِنَذْھَبْ۔لِیَنْصُرَا۔ لِیُنْصَرا۔
عربی بناؤ:
ان سب عورتوں کو جانا چاہئے۔چاہئے کہ وہ دوآدمی مدد کریں۔چاہئے کہ ہم مدد کریں۔چاہئے کہ میں جاؤں۔ چاہئے کہ وہ دو عورتیں جائیں۔چاہئے کہ وہ دو آدمی مدد کئے جائیں۔چاہئے کہ ہم مدد کئے جائیں۔چاہئے کہ وہ سب عورتیں مدد کی جائیں۔
یَضْرِبُ۔یَعْرِفُ۔یَقْتُلُ۔یَسْئَلُ۔یَرْزُقُ سے امر غائب معروف و مجہول کی گردانیں مع صیغہ ومعنٰی لکھو۔
ایک بات امر کے بیان سے تم نے سمجھ لی ہوگی کہ امر حاضر معروف کے علاوہ امر کے دوسرے اقسام بنانے کےلئے صرف مضارع پر" لام امر" بڑھا دیاجاتاہے۔
خود کا جائزہ لیں
11 نون تاکید ( تمرین الصرف : سبق ۲۰ )
جس طرح مضارع پر نون ثقیلہ و خفیفہ آتاہے امر پر بھی آتاہے،امر حاضر معروف پر بغیر لام کے جیسے اُنْصُرْ سے اُنْصُرَنَّ،اُنْصُرَنْ(تو ضرورمدد کر)
امر غائب معروف اور مجہول پر لام مکسور کے ساتھ جیسے لِیَنْصُرْ سے لِیَنْصُرَنْ۔لِیَنْصُرَنَّ۔لِیُنْصَرَنَّ،لِیُنْصَرَنْ۔
اس بات کا خیال رکھو کہ لام تاکید مفتوح ہوتاہے اور لام امر مکسوراس کے معنٰی چاہئے کے ہیں۔
نون ثقیلہ وخفیفہ سے امر کی گردانیں لکھی جاتی ہیں اسکو سمجھ کر یاد کرلو،آسانی کےلئے امرحاضر وغائب کی ساری گردان بھی لکھی دی گئی ہے۔
خود کا جائزہ لیں
12 گردان امر حاضر معروف بانون ثقیلہ وخفیفہ ( تمرین الصرف : سبق ۲۰ )
گردان امر حاضر معروف بانون ثقیلہ وخفیفہ
گردان امر غائب ومتکلم معروف بانون ثقیلہ وخفیفہ
گردان امر حاضر معروف بانون ثقیلہ وخفیفہ
گردان امر غائب ومتکلم معروف بانون ثقیلہ وخفیفہ
تمرینات
صیغے اور معانی بتاؤ:
إِفْعَلُنَّ۔إِفْعَلِنْ۔إِفْعَلْنَانِّ۔إِفْعَلُنْ۔لِیَفْعَلَنَّ،لِتَفْعَلَانِّ،لِتَفْعَلِنْ،لِتَفْعَلَنْ۔لِیَفْعَلْنَانِّ۔لِتَفْعَلْنَانِّ۔لِنَفْعَلْنَ۔لِیَفْعُلَنْ۔
یَکْتُبُ۔یَعْلَمُ۔یَعْرِفُ۔یَسْئَلُ سے امر حاضر وغائب کی نون ثقیلہ وخفیفہ سے گردانیں کرو،مع صیغے معانی لکھو۔
صیغے اور معانی بتاؤ:
لِیُنْصَرُوۡا۔لِیُنْصَرُنَّ۔لِیُنْصَرُنْ۔لِتُنْصَرِیْ۔لِتُنْصَرِنَّ۔لِتُنْصَرِنْ۔لِتُنْصَرْنَانِّ۔لِیُنْصَرْنَانِّ۔لِنُنْصَرَنَّ۔لِتُنْصَرَنْ۔
یَسْئَلُ۔یَرْزُقُ۔یَعْرِفُ سے امر مجہول کی سب گردانوں کی مشق کرو۔
خود کا جائزہ لیں
13 فعل نہی ( تمرین الصرف : سبق ۲۱ )
جس فعل سے کسی کام کے کرنے کی ممانعت معلوم ہو۔اسکو فعل نہی کہتےہیں مثلًا لَاتَضْرِبْ (تو مت مار)لَاتَنْصُرْ(تو مت مدد کر)
قاعدہ:فعل مضارع کے پہلے لاءِنہی (لا )لگا کر بنایا جاتاہے جب فعل نہی بنایا جائے تو ان باتوں کا لحاظ رکھا جائے۔
جن پانچ صیغوں پر پیش ہے ان کو جزم دے دو،
نون اعرابی گرادو،
نون ضمیر باقی رہے گا،
اگر آخر میں حرف علت ہوتو گرادو۔
مضارع معروف سے نہی معروف اور مضارع مجہول سے نہی مجہول بنایاجاتاہے نون ثقیلہ وخفیفہ امر کی طرح نہی میں بھی آتاہے۔
خود کا جائزہ لیں
14 گردان نہی معروف ومجہول ( تمرین الصرف : سبق ۲۱ )
نہی معروف و مجہول کی تفصیلات
تمرینات
یَذْھَبُ۔یَقْتُلُ۔یَسئَلُ۔یَعْرِفُ۔یَظْلِمُ سے بھی نہی حاضر معروف ومجہول اورنہی غائب معروف ومجہول کی گردانیں کرو مع اعراب و معنیٰ۔
صیغے اورمعنٰی بتاؤ:
لَا تَذْھَبُوۡا لَا یَقْتُلْنَ لَا تَقْتُلْنَ لَا تَسْأَلِیْ لَا تُسْئَلِیْ لَا تَعْرِفْا لَا یُعْرَفَا لَا اَظْلِمْ لَا اُظْلَمْ لَا تَضْرِبْ لَا تُضْرَبْ لَا تَظْلِمْنَ لَا تُظْلَمْنَ لَا تَقْتُلُوا لَا تُسْئَلُوا لَا تَعْرِفِیْ لَا تُعْرَفِیْ لَا یَذْھَبْنَ لَا یَعْرِفْنَ لَا یَسْئَلَا لَا یَظْلِمَا
لَا نَسْئَلْ لَا اَذْھَبْ لَا تَظْلِمْ
عربی بناؤ:
تم سب عورتیں ظلم نہ کرو۔تو ایک مرد قتل مت کر۔تم دو عورتیں مت جاؤ۔تم سب مرد مت کرو۔تو ایک عورت مت کر۔تم دو مرد مدد نہ کرو۔تم سب عورتیں مدد نہ کرو۔تو ایک عورت سوال مت کر۔تم دو عورتیں نہ پہچانو۔تم دو مرد مت جاؤ۔تم دو مرد ظلم نہ کرو۔تم سب عورتیں قتل نہ کرو۔تم سب مرد قتل مت کرو۔
عربی بناؤ:
تم دو عورتیں بازار نہ جاؤ۔ان دو عورتوں کو بازارنہ جانا چاہئے۔تم سب عورتیں بازار نہ جاؤ۔وہ سب عورتیں بازار نہ جائیں۔تم سب آدمی کسی پر ظلم مت کرو۔تم دو آدمی کسی سے سوال نہ کرو۔چاہئے کہ ہم کسی پر ظلم نہ کریں۔توایک عورت نہ پوچھ۔تم سب عورتیں کسی سے نہ پوچھو۔تم سب مردوں کو نہ ماراجاناچاہئے۔وہ دو مرد قتل نہ کئے جائیں۔وہ سب عورتیں نہ پوچھی جائیں۔تم دومردوں پر ظلم نہ کیا جائے۔ہم پر ظلم نہ کیاجائے۔تم دوعورتیں نہ پہچانی جاؤ۔وہ دو عورتیں نہ پہچانی جائیں۔
خود کا جائزہ لیں
15 فعل نہی بانون تاکید ( تمرین الصرف : سبق ۲۲ )
نون تاکید،نہی کے سب صیغوں کے ساتھ آتاہے اسکے آنے سے معنٰی میں نہی کی تاکید پیداہوجاتی ہے،مثلًا لَایَظْلِمْ(چاہئے کہ وہ ظلم نہ کرے)اورلَایَظلِمَنْ لَایَظْلِمَنَّ(چاہئے کہ وہ ہرگز ظلم نہ کرے)
ذیل کی گردان سے اسکو اچھی طرح ذہن نشین کرلیاجائے
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہ و خفیفہ کی گردان
16 گردان فعل نہی بانون تاکید (مجہول) ( تمرین الصرف : سبق ۲۲)
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہ و خفیفہ (مجہول) کی گردان
تمرینات
معروف اور مجہول کا خیال رکھتے ہوئے صیغے اورمعانی بتاؤ:
لَایَظْلِمُنَّ لَایَظْلِمْنَانِّ لَاتَظْلِمِنَّ لَاتَظْلِمَانِّ
لَاتَظْلِمُنَّ لَاتَظْلَمَنَّ لَاتُظْلَمُنَّ لَایُظْلَمَانِّ
لَاتُظْلَمِنَّ لَاتَظْلِمُنْ لَاتَظْلِمِنْ لَاتُظْلَمِنْ
لَاتُظْلَمَنْ لَایُظْلَمُنْ لَایُظْلَمَنْ
عربی بناؤ:
تم سب مرد ہرگز ظلم نہ کرو۔تو ایک عورت ہرگز ظلم نہ کر۔وہ سب مرد ہرگز ظلم نہ کئے جائیں۔وہ ایک مرد ہرگز ظلم نہ کیاجائے۔چاہئے کہ وہ سب عورتیں ہرگز ظلم نہ کریں۔چاہئے کہ تم سب عورتیں ہرگزظلم کی جاؤ۔تو ہرگز ظلم نہ کر۔چاہئے کہ ہم ہرگز ظلم کریں۔
یَکْتُبُ۔یَسْئَلُ۔یَقْتُلُ۔یَعْرِفُ۔سے فعل نہی بانون تاکید گردانو، مع معانی وصیغوں کے۔
صیغے اور معانی بتاؤ:
لَاتَکْتُبُنَّ لَایَکْتُبْنَانِّ لَاتَعْرِفِنَّ لَاتَعْرِفْنَانِّ
لَاتَعْرِفَنۡ لَاتَکْتُبُنْ لَایَکْتُبَانِّ لَاتَکْتُبُنَّ
لَاتَعْرِفُنَّ لَااَسْئَلَنَّ لَانَسْئَلَنَّ لَاتُسْئَلْنَانِّ لَایُقتَلُنَّ لَاتُقْتَلَنَّ۔
عربی بناؤ:
تم سب عورتیں ہرگزنہ لکھو۔تم سب مرد ہرگز قتل نہ کرو۔وہ سب عورتیں ہرگز نہ پہچانیں۔وہ سب مرد ہرگز نہ سوال کریں۔تو ایک عورت ہرگز نہ سوال کر۔تو ایک مرد ہرگز نہ لکھ۔وہ دو عورتیں ہرگز نہ لکھیں۔وہ دو مرد ہرگز نہ سوال کریں۔میں ہرگز نہ قتل کروں۔ہم سب ہرگز نہ سوال کریں۔وہ سب ہرگز نہ پوچھے جائیں۔تم سب ہرگز نہ پہچانی جاؤ۔تم سب ہرگز نہ سوال کئے جاؤ۔وہ سب ہرگز نہ پہچانی جائیں۔وہ دو ہرگز نہ قتل کئے جائیں۔
خود کا جائزہ لیں