القواعد

الخريطة

  • فعل کی تعریف اور اس کی قسمیں
    • ۱ ۔ فعل ماضی
    • ۲ ۔ فعل مضارع
    • ۳ ۔ فعل امر و فعل نہی

1 القاعدة

(زمانہ کے اعتبارسے)

2 فعل امرو نہی کی تعریف ( تمرین الصرف : سبق ۱۸)

امر:  امر کے معنٰی کسی کام کا حکم دینا،نہی کےمعنٰی کسی کام سے منع کرنا،جس فعل سے کسی کام کے کرنے کا حکم معلوم ہواس کو فعل امر کہتےہیں مثلًا إِذْھَبْ(توجا)

نہی : جس فعل سے کسی کام کے کرنے کی ممانعت معلوم ہو اسکو فعل نہی کہتےہیں مثلًا لَاتَذھَبْ(تو مت جا)لَا تَکْتُبْ(تو مت لکھ)

3 فعل امر کی قسمیں ( تمرین الصرف : سبق ۱۸)

فعل امر کی دو قسمیں ہیں:

۱۔ امر حاضر ۲ ۔امر غائب

امر حاضر معروف کے چھ صیغے آتے ہیں کیوں کہ جس کو کوئی حکم دیاجائے گا وہ یا تو ایک ہوگا،یا دو ،یا دو سے زیادہ پھریا تو وہ مذکر ہوں گے یامؤنث توتین صیغے مذکر کےلئے اور تین مؤنث کےلئے یہ کل چھ صیغے ہوئے

4 امر حاضر معروف بنانے کا قاعدہ ( تمرین الصرف : سبق ۱۸)

۱۔ تین حرفی ماضی کے مضارع سے علامت مضارع (جن چھ صیغوں میں ت ہے کو حذف کردو،اور شروع میں ہمزہ وصل لگادو

۲ ۔ اگر مضارع کا عین کلمہ مضموم ہے تو ہمزہ وصل بھی مضموم ہوگا اور اگر عین کلمہ مکسور یا مفتوح ہوتو ہمزہ وصل مکسور ہوگا۔

۳ ۔ آخری حرف لام کلمہ کو جزم لگادو مثلاً تَنْصُرُ سے اُنْصُرْ (تو مدد کر)مضارع کا عین کلمہ مضموم ہے اس لئے ہمزہ وصل مضموم آیا

تَذْھَبُ سے إِذْھَبْ (توجا)مضارع کا عین کلمہ مفتوح تھا اسلئے ہمزہ مکسور آیا تَجْلِسُ سے إِجْلِسْ(تو بیٹھ)ہمزہ وصل مکسور آیا اس لئے کہ مضارع کاعین مکسور تھا

۴ ۔ اگر علامت مضارع کے بعد والا حرف ساکن نہ ہوتو ہمزہ وصل کی ضرورت نہیں، جیسے تَعِدُ سے عِدْ(تو وعدہ کر)ہوگا۔

۵ ۔ نون اعرابی ساقط ہوجائے گا۔نون ضمیر اپنی حالت پر رہے گا،اگر آخر میں حرف علت ہوتو وہ ساقط ہوجائےگا،جیسے تَدْعُو سے اُدْعُ(تو بلا)

5 گردان امر حاضر معروف ( تمرین الصرف : سبق ۱۸)

حاضر
گردانإِفْعَلْصیغہواحد مذکر مخاطبمعنٰیتو ایک مرد کرکیفیتآخر کو جزم ہوا
گردانإِفْعَلَاصیغہتثنیہ مذکر مخاطبمعنٰیتم دو مرد کروکیفیتنون اعرابی ساقط ہوگیا
گردانإِفْعَلُواصیغہجمع مذکر مخاطبمعنٰیتم سب مرد کروکیفیتنون اعرابی ساقط ہوگیا
گردانإِفْعَلِیْصیغہواحد مؤنث مخاطبمعنٰیتو ایک عورت کرکیفیتنون اعرابی ساقط ہوگیا
گردانإِفْعَلَاصیغہتثنیہ مؤنث مخاطبمعنٰیتم دو عورتیں کروکیفیتنون اعرابی ساقط ہوگیا
گردانإِفْعَلْنَصیغہجمع مؤنث مخاطبمعنٰیتم سب عورتیں کروکیفیتنون ضمیر ساقط نہیں ہوا

یہ تم پڑھ چکے ہو کہ اگر مضارع کا "عین کلمہ "مفتوح یا مکسور ہوتو ہمزہ وصل مکسور لائیں گے،(عین کلمہ کی حرکت اپنی حالت پر رہے گی)اسی طرح اگر مضارع کا عین کلمہ مضموم ہوتو ہمزہ وصل مضموم لائیں گے (عین کلمہ کی حرکت اپنی حالت پررہے گی) ذیل میں تینوں قسم کی مثالیں ہیں ان سے پوری گردانیں کرو اور مع صیغہ ومعنٰی لکھو،

تَذْھَبُ سے إِذْھَبْ (توجا)

تَجْلِسُ سے إِجْلِسْ(تو بیٹھ)

(مضارع کا عین کلمہ مفتوح اور مکسور ہے اسلئے ہمزہ وصل مکسور آیا )

تَنْصُرُ سے اُنْصُرْ(تو مدد کر)

(مضارع کا عین کلمہ مضموم ہے اسلئے ہمزہ وصل مضموم آیا)

تمرینات

صیغے اور معنٰی بتاؤ:

اُنْصُرْنَ إِجْلِسْنَ إِفْعَلْنَ إِفْعَلُوۡا اُنْصُرِیْ إِفْعَلَا

إِجْلِسَا اُنْصُرُو إِجْلِسِیْ إِجْلِسُوۡا اُنْصُرَا اُنْصُرْ

عربی بناؤ مع معانی وصیغے لکھو،حرکات بھی لگاؤ:

تم سب عورتیں جاؤ،تم سب آدمی مدد کرو،تو ایک عورت جا،تم دو آدمی بیٹھو،تم سب عورتیں مدد کرو،تو ایک عورت بیٹھ،تم سب عورتیں کرو،تم سب مرد بیٹھو،تم سب کرو،تم دوعورتیں جاؤ،تم دو عورتیں مدد کرو،تم دو آدمی مدد کرو۔

ان افعال سے امر حاضر معروف کی پوری گردانیں مع معانی وصیغوں کے لکھو حرکات بھی لگاؤ:

یَعْمَلُ یَرْکَبُ یَعْرِفُ یَغْسِلُ یَدْخُلُ یَکْتُبُ

صیغہ اور معانی بتاؤ،حرکات کا خیال رکھ کر پڑھو

اعملوا اعرفن ادخلوا اکتبا اعرفی

اغسلن ارکبن ادخلا اعملا اکتبوا

اعرفا اذھبا اجلسوا انصروا اعمل

اغسلا ارکب اغسل اغسلی

ان جملوں کی عربی بناؤ:

۱۔تم سب کاپی پر لکھو ۲۔تم دوعورتیں کرسی پر بیٹھو

۳۔تم دو آدمی مدرسہ جاؤ ۴۔تم سب مرد مسجد میں داخل ہو

۵۔تو(عورت)کپڑے دھو ۶۔تم سب (مرد)مظلوم کی مدد کرو

۷۔تم سب (عورتیں)موٹر پر سوار ہو ۸۔تم سب(مرد)اچھے کام کرو

۹۔تم دو(مرد)کرسی پر بیٹھواور کتاب لکھو ۱۰۔ تو(عورت)فقیر کی مددکر

۱۱۔ تم سب اللہ کو پہچانو ۱۲۔تو(مرد)مسلمان کی مدد کر

۱۳۔تم دو مرد اونٹ پرسوار ہوجاؤ

تم نے گزشتہ اسباق میں جو افعال پڑھے ہیں ان میں سے چند لکھے جاتے ہیں ان سے امرحاضر معروف کی گردانیں کرلو۔إِنشاءاللہ خوب مشق ہوجائےگی۔

مضارع مفتوح العین: یَرْفَعُ یَفْتَحُ یَشْرَبُ یَسْمَعُ

مضارع مکسورالعین: یَظْلِمُ یَرْجِعُ یَضْرِبُ

مضارع مضموم العین: یَعْبُدُ یَنْظُرُ یَشْکُرُ یَرْقُد

کلک کریں

خود کا جائزہ لیں

6 امر حاضر مجہول ( تمرین الصرف : سبق ۱۹)

امر حاضر مجہول بنانے کےلئے مضارع مجہول وحاضر کے چھ صیغوں پر لام امربڑھادواورآخری حرف کو جزم دے دو،جیسے تُنْصَرُ سے لِتُنْصَرْ(چاہئے کہ تیری مدد کی جائے) تُعرَفُ سے لِتُعْرَفْ(چاہئے کہ تو پہچانا جائے)

7 گردان امر حاضر مجہول ( تمرین الصرف : سبق ۱۹)

حاضر
لِتُنْصَرْواحد مذکر مخاطبچاہئے کہ تیری(ایک مرد) کی مدد کی جائے
لِتُنْصَرَاتثنیہ مذکر مخاطبچاہئے کہ تم دو مردوں کی مدد کی جائے
لِتُنْصَرُواجمع مذکر مخاطبچاہئے کہ تم سب مردوں کی مدد کی جائے
لِتُنْصَرِیْواحد مؤنث مخاطبچاہئے کہ تیری (ایک عورت) کی مدد کی جائے
لِتُنْصَرَاتثنیہ مؤنث مخاطبچاہئے کہ تم دو عورتوں کی مدد کی جائے
لِتُنْصَرْنَجمع مؤنث مخاطبچاہئے کہ تم سب عورتوں کی مدد کی جائے

چوں کہ مضارع مجہول کا عین کلمہ ہمیشہ مفتوح ہوتاہے اسلئے مضارع مجہول سے اسی وزن پر امر حاضر مجہول بنے گا،البتہ یہ خیال رہے کہ فعل لازم سے مجہول نہیں آتا۔

یَضْرِبُ یَقْتُلُ یَعْرِفُ یَسْئَلُ یَرْزُقُ سے امر حاضر مجہول کی گردانیں کرواور مع معنٰی وصیغوں کے لکھو۔

ترجمہ کرو صیغے اور معانی بتاؤ:

لِتُعْرَفُوۡا لَتُسْئَلِیْ لِتُضۡرَبَا لِتُقۡتَلۡنَ لِتُرۡزَقۡنَ لِتُسْئَلُوا لِتُعْرَفُا لِتُنْصَرَا لِتُسْئَلْ لِتُرْزَقْ لِتُضْرَبْ

کلک کریں

خود کا جائزہ لیں

8 امر غائب ومتکلم (معروف و مجہول) ( تمرین الصرف : سبق ۱۹)

امر غائب و متکلم خواہ وہ معروف ہو یا مجہول اسی طریقے پر بنائے جاتےہیں کہ مضارع معروف ومجہول کے صیغوں پر لام امر (لام مکسور)بڑھادیاجائے مثلًا یَذْھَبُ سے لِیَذْھَبْ (اسکو جانا چاہئے یا چاہئے کہ وہ جائے)

یَنْصُرُ سے لِیَنْصُرْ (چاہئے کہ وہ مددکرے )یُنْصَرُ سے لِیُنْصَرْ (چاہئے کہ وہ مدد کیا جائے)لام امر کا یہ عمل یادرکھو کہ اس کے مضارع پر آنے کی وجہ سے جو صیغے واحد کےہیں ان کو جزم ہوجاتاہے۔نون اعرابی ساقط ہو جاتاہے نون ضمیر باقی رہتاہے۔اگر آخر میں حرف علت ہو تو وہ بھی گرجاتاہے مثلًا یَدْعُوسے لِیَدْعُ۔

9 گردان امر غائب ومتکلم معروف ( تمرین الصرف :سبق ۱۹)

غائب
لِیَذْھَبْواحد مذکر غائبچاہئے کہ وہ ایک مرد جائے
لِیَذْھَبَاتثنیہ مذکر غائبچاہئے کہ وہ دو مرد جائیں
لِیَذْھَبُواجمع مذکر غائبچاہئے کہ وہ سب مرد جائیں
لِتَذْھَبْواحد مؤنث غائبچاہئے کہ وہ ایک عورت جائے
لِتَذْھَبَاتثنیہ مؤنث غائبچاہئے کہ وہ دو عورتیں جائیں
لِیَذْھَبْنَجمع مؤنث غائبچاہئے کہ وہ سب عورتیں جائیں
متکلم
لِاَذْھَبْواحد متکلمچاہئے کہ میں جاؤں
لِنَذْھَبْجمع متکلمچاہئے کہ ہم جائیں

10 گردان امر غائب ومتکلم مجہول ( تمرین الصرف :سبق ۱۹)

غائب
لِیُنْصَرْواحد مذکر غائبچاہئے کہ اس ایک مرد کی مدد کی جائے
لِیُنْصَرَاتثنیہ مذکر غائبچاہئے کہ ان دو مرد کی مدد کی جائے
لِیُنْصَرُواجمع مذکر غائبچاہئے کہ ان سب مرد کی مدد کی جائے
لِتُنْصَرْواحد مؤنث غائبچاہئے کہ اس ایک عورت کی مدد کی جائے
لِتُنْصَرَاتثنیہ مؤنث غائبچاہئے کہ ان دو عورتوں کی مدد کی جائے
لِیُنْصَرْنَجمع مؤنث غائبچاہئے کہ ان سب عورتوں کی مدد کی جائے
متکلم
لِاُنْصَرْواحد متکلمچاہئے کہ میں مدد کیا جاؤں
لِنُنْصَرْجمع متکلمچاہئے کہ ہم مدد کئے جائیں

تمرینات

معروف ومجہول کاخیال رکھتےہوئے چند صیغوں کے معنٰی بتاؤ:

لِیُنْصَرُوۡا۔لِیَذْھَبَا۔لِتُنْصَرَا۔لِیَذْھَبْنَ۔لِاَنْصُرْ۔لِنُنْصَرْ۔لِیُنْصَرْنَ۔لِیَذْھَبُوۡا۔لِیُنْصَرُوۡا۔لِنَذْھَبْ۔لِیَنْصُرَا۔ لِیُنْصَرا۔

عربی بناؤ:

ان سب عورتوں کو جانا چاہئے۔چاہئے کہ وہ دوآدمی مدد کریں۔چاہئے کہ ہم مدد کریں۔چاہئے کہ میں جاؤں۔ چاہئے کہ وہ دو عورتیں جائیں۔چاہئے کہ وہ دو آدمی مدد کئے جائیں۔چاہئے کہ ہم مدد کئے جائیں۔چاہئے کہ وہ سب عورتیں مدد کی جائیں۔

یَضْرِبُ۔یَعْرِفُ۔یَقْتُلُ۔یَسْئَلُ۔یَرْزُقُ سے امر غائب معروف و مجہول کی گردانیں مع صیغہ ومعنٰی لکھو۔

ایک بات امر کے بیان سے تم نے سمجھ لی ہوگی کہ امر حاضر معروف کے علاوہ امر کے دوسرے اقسام بنانے کےلئے صرف مضارع پر" لام امر" بڑھا دیاجاتاہے۔

کلک کریں

خود کا جائزہ لیں

11 نون تاکید ( تمرین الصرف : سبق ۲۰ )

جس طرح مضارع پر نون ثقیلہ و خفیفہ آتاہے امر پر بھی آتاہے،امر حاضر معروف پر بغیر لام کے جیسے اُنْصُرْ سے اُنْصُرَنَّ،اُنْصُرَنْ(تو ضرورمدد کر)

امر غائب معروف اور مجہول پر لام مکسور کے ساتھ جیسے لِیَنْصُرْ سے لِیَنْصُرَنْ۔لِیَنْصُرَنَّ۔لِیُنْصَرَنَّ،لِیُنْصَرَنْ۔

اس بات کا خیال رکھو کہ لام تاکید مفتوح ہوتاہے اور لام امر مکسوراس کے معنٰی چاہئے کے ہیں۔

نون ثقیلہ وخفیفہ سے امر کی گردانیں لکھی جاتی ہیں اسکو سمجھ کر یاد کرلو،آسانی کےلئے امرحاضر وغائب کی ساری گردان بھی لکھی دی گئی ہے۔

کلک کریں

خود کا جائزہ لیں

12 گردان امر حاضر معروف بانون ثقیلہ وخفیفہ ( تمرین الصرف : سبق ۲۰ )

گردان امر حاضر معروف بانون ثقیلہ وخفیفہ

حاضر
امر حاضر معروفإِفْعَلْ (تو کر)امرحاضر معروف بانون ثقیلہإِفْعَلَنَّ (تو ضرور کر)امرحاضر معروف بانون خفیفہإِفْعَلَنْ (تو ضرور کر)
امر حاضر معروفإِفْعَلَاامرحاضر معروف بانون ثقیلہإِفْعَلَانِّامرحاضر معروف بانون خفیفہX
امر حاضر معروفإِفْعَلُواامرحاضر معروف بانون ثقیلہإِفْعَلُنَّامرحاضر معروف بانون خفیفہإِفْعَلُنْ
امر حاضر معروفإِفْعَلِیْامرحاضر معروف بانون ثقیلہإِفْعَلِنَّامرحاضر معروف بانون خفیفہإِفْعَلِنْ
امر حاضر معروفإِفْعَلَاامرحاضر معروف بانون ثقیلہإِفْعَلَانِّامرحاضر معروف بانون خفیفہX
امر حاضر معروفإِفْعَلْنَامرحاضر معروف بانون ثقیلہإِفْعَلْنَانِّامرحاضر معروف بانون خفیفہX

گردان امر غائب ومتکلم معروف بانون ثقیلہ وخفیفہ

غائب
امر غائبلِیَفْعَلْ (چاہئے کہ وہ کرے)امر غائب معروف بانون ثقیلہلِیَفْعَلَنَّ (چاہئے کہ وہ ضرور کرے)امر غائب معروف بانون خفیفہلِیَفْعَلَنْ (چاہئے کہ وہ ضرور کرے)
امر غائبلِیَفْعَلَاامر غائب معروف بانون ثقیلہلِیَفْعَلَانِّامر غائب معروف بانون خفیفہX
امر غائبلِیَفْعَلُواامر غائب معروف بانون ثقیلہلِیَفْعَلُنَّامر غائب معروف بانون خفیفہلِیَفْعَلُنْ
امر غائبلِتَفْعَلْامر غائب معروف بانون ثقیلہلِتَفْعَلَنَّامر غائب معروف بانون خفیفہلِتَفْعَلَنْ
امر غائبلِتَفْعَلَاامر غائب معروف بانون ثقیلہلِتَفْعَلَانِّامر غائب معروف بانون خفیفہX
امر غائبلِیَفْعَلْنَامر غائب معروف بانون ثقیلہلِیَفْعَلْنَانِّامر غائب معروف بانون خفیفہX
متکلم
امر غائبلِاَفْعَلْامر غائب معروف بانون ثقیلہلِاَفْعَلَنَّامر غائب معروف بانون خفیفہلِاَفْعَلَنْ
امر غائبلِنَفْعَلْامر غائب معروف بانون ثقیلہلِنَفْعَلَنَّامر غائب معروف بانون خفیفہلِنَفْعَلَنْ

گردان امر حاضر معروف بانون ثقیلہ وخفیفہ

حاضر
امر حاضر معروفإِفْعَلْ (تو ایک مرد کر)امرحاضر معروف بانون ثقیلہإِفْعَلَنَّ (تو ایک مرد ضرور کر)امر حاضر معروف بانون خفیفہإِفْعَلَنْ (تو ایک مرد ضرور کر)
امر حاضر معروفإِفْعَلَا (تم دو مرد کرو)امرحاضر معروف بانون ثقیلہإِفْعَلَانِّ (تم دو مرد ضرور کرو)امر حاضر معروف بانون خفیفہX
امر حاضر معروفإِفْعَلُوا (تم سب مرد کرو)امرحاضر معروف بانون ثقیلہإِفْعَلُنَّ (تم سب مرد ضرور کرو)امر حاضر معروف بانون خفیفہإِفْعَلُنْ (تم سب مرد ضرور کرو)
امر حاضر معروفإِفْعَلِیْ (تو ایک عورت کر)امرحاضر معروف بانون ثقیلہإِفْعَلِنَّ (تو ایک عورت ضرور کر)امر حاضر معروف بانون خفیفہإِفْعَلِنْ (تو ایک عورت ضرور کر)
امر حاضر معروفإِفْعَلَا (تم دو عورتیں کرو)امرحاضر معروف بانون ثقیلہإِفْعَلَانِّ (تم دو عورتیں ضرور کرو)امر حاضر معروف بانون خفیفہX
امر حاضر معروفإِفْعَلْنَ (تم سب عورتیں کرو)امرحاضر معروف بانون ثقیلہإِفْعَلَنَانِّ (تم سب عورتیں ضرور کرو)امر حاضر معروف بانون خفیفہX

گردان امر غائب ومتکلم معروف بانون ثقیلہ وخفیفہ

غائب
امر غائبلِیَفْعَلْ (چاہئے کہ وہ ایک مرد کرے)امر غائب معروف بانون ثقیلہلِیَفْعَلَنَّ (چاہئے کہ وہ ایک مرد ضرور کرے)امر غائب معروف بانون خفیفہلِیَفْعَلَنْ (چاہئے کہ وہ ایک مرد ضرور کرے)
امر غائبلِیَفْعَلَا (چاہئے کہ وہ دو مرد کرے)امر غائب معروف بانون ثقیلہلِیَفْعَلَانِّ (چاہئے کہ وہ دو مرد ضرور کرے)امر غائب معروف بانون خفیفہX
امر غائبلِیَفْعَلُوا (چاہئے کہ وہ سب مرد کرے)امر غائب معروف بانون ثقیلہلِیَفْعَلُنَّ (چاہئے کہ سب مرد ضرور کرے)امر غائب معروف بانون خفیفہلِیَفْعَلُنْ (چاہئے کہ وہ سب ضرور کرے)
امر غائبلِتَفْعَلْ (چاہئے کہ وہ ایک عورت کرے)امر غائب معروف بانون ثقیلہلِتَفْعَلَنَّ (چاہئے کہ وہ ایک عورت ضرور کرے)امر غائب معروف بانون خفیفہلِتَفْعَلَنْ (چاہئے کہ وہ ایک عورت ضرور کرے)
امر غائبلِتَفْعَلَا (چاہئے کہ وہ دو عورتیں کریں)امر غائب معروف بانون ثقیلہلِتَفْعَلَانِّ (چاہئے کہ وہ دو عورتیں ضرور کریں)امر غائب معروف بانون خفیفہX
امر غائبلِیَفْعَلْنَ (چاہئے کہ وہ سب عورتیں کریں)امر غائب معروف بانون ثقیلہلِیَفْعَلْنَانِّ (چاہئے کہ وہ سب عورتیں ضرور کریں)امر غائب معروف بانون خفیفہX
متکلم
امر غائبلِاَفْعَلْ (چاہئے کہ میں کروں)امر غائب معروف بانون ثقیلہلِاَفْعَلَنَّ (چاہئے کہ میں ضرور کروں)امر غائب معروف بانون خفیفہلِاَفْعَلَنْ (چاہئے کہ میں ضرور کروں)
امر غائبلِنَفْعَلْ (چاہئے کہ ہم کریں)امر غائب معروف بانون ثقیلہلِنَفْعَلَنَّ (چاہئے کہ ہم ضرور کریں)امر غائب معروف بانون خفیفہلِنَفْعَلَنْ (چاہئے کہ ہم ضرور کریں)
غائب
امر مجہوللِیُنْصَرْ(چاہئے کہ اسکی مدد کی جائے)امر مجہول بانون ثقیلہلِیُنْصَرَنَّ(چاہئے کہ اسکی ضرور مدد کی جائے)امر مجہول بانون خفیفہلِیُنْصَرَنْ(چاہئے کہ اسکی ضرور مدد کی جائے)صیغہمذکر غائب
امر مجہوللِیُنْصَرَا(چاہئے کہ ان دو کی مدد کی جائے)امر مجہول بانون ثقیلہلِیُنْصَرَانِّ(چاہئے کہ ان دوکی ضرور مدد کی جائے)امر مجہول بانون خفیفہX
امر مجہوللِیُنْصَرُوۡا(چاہئے کہ ان سب کی مدد کی جائے)امر مجہول بانون ثقیلہلِیُنْصَرُنَّ(چاہئے کہ ان سب کی ضرور مدد کی جائے)امر مجہول بانون خفیفہلِیُنْصَرُنّْ(چاہئے کہ ان سب کی ضرور مدد کی جائے)
امر مجہوللِتُنْصَرْ(چاہئے کہ اس ایک عورت کی مدد کی جائے)امر مجہول بانون ثقیلہلِتُنْصَرَنَّ(چاہئے کہ اس ایک عورت کی ضرور مدد کی جائے)امر مجہول بانون خفیفہلِتُنْصَرَنْ(چاہئے کہ اس ایک عورت کی ضرور مدد کی جائے)صیغہمؤنث غائب
امر مجہوللِتُنْصَرَا(چاہئے کہ ان دو عورتوں کی مدد کی جائے)امر مجہول بانون ثقیلہلِتُنْصَرَانِّ(چاہئے کہ ان دو عورتوں کی ضرور مدد کی جائے)امر مجہول بانون خفیفہX
امر مجہوللِیُنْصَرْنَ(چاہئے کہ ان سب عورتوں کی مدد کی جائے)امر مجہول بانون ثقیلہلِیُنْصَرْنَانِّ(چاہئے کہ ان سب عورتوں کی ضرور مدد کی جائے)امر مجہول بانون خفیفہX
حاضر
امر مجہوللِتُنْصَرْ(چاہئے کہ تجھ ایک مرد کی مدد کی جائے)امر مجہول بانون ثقیلہلِتُنْصَرَنَّ(چاہئے تجھ ایک مرد کی ضرور مدد کی جائے)امر مجہول بانون خفیفہلِتُنْصَرَنْ(چاہئے کہ تجھ ایک مرد کی ضرور مدد کیجائے)صیغہمذکر حاضر
امر مجہوللِتُنْصَرَا(چاہئے کہ تم دو مردوں کی مدد کی جائے)امر مجہول بانون ثقیلہلِتُنْصَرَانِّ(چاہئےکہ تم دو مردوں کی ضرور مدد کی جائے)امر مجہول بانون خفیفہX
امر مجہوللِتُنْصَرُوۡا(چاہئے کہ تم سب مردوں کی مدد کی جائے)امر مجہول بانون ثقیلہلِتُنْصَرُنَّ(چاہئے کہ تم سب مردوں کی ضرور مدد کی جائے)امر مجہول بانون خفیفہلِتُنْصَرُنْ(چاہئے کہ تم سب مردوں کی ضرور مدد کیجائے)
امر مجہوللِتُنْصَرِیْ(چاہئے کہ تجھ ایک عورت کی مدد کی جائے)امر مجہول بانون ثقیلہلِتُنْصَرِنَّ(چاہئے کہ تجھ ایک عورت کی ضرور مدد کی جائے)امر مجہول بانون خفیفہلِتُنْصَرِنْ(چاہئے کہ تجھ ایک عورت کی ضرور مدد کیجائے)صیغہمؤنث حاضر
امر مجہوللِتُنْصَرَا(چاہئے کہ تم دوعورتوں کی مدد کی جائے)امر مجہول بانون ثقیلہلِتُنْصَرَانِّ(چاہئے کہ تم دو عورتوں کی ضرور مدد کی جائے)امر مجہول بانون خفیفہX
امر مجہوللِتُنْصَرْنَ(چاہئے کہ تم سب عورتوں کی مدد کی جائے)امر مجہول بانون ثقیلہلِتُنْصَرنَانِّ(چاہئے کہ تم سب عورتوں کی ضرور مدد کی جائے)امر مجہول بانون خفیفہX
متکلم
امر مجہوللِاُنۡصَرۡ(چاہئے کہ میری مدد کی جائے)امر مجہول بانون ثقیلہلِاُنۡصَرَنَّ(چاہئے کہ میری ضرور مدد کی جائے)امر مجہول بانون خفیفہلِاُنْصَرَنْ(چاہئے کہ میری ضرور مدد کی جائے)صیغہمتکلم
امر مجہوللِنُنۡصَرۡ(چاہئے کہ ہماری مدد کی جائے)امر مجہول بانون ثقیلہلِنُنۡصَرَنَّ(چاہئے کہ ہماری ضرور مدد کی جائے)امر مجہول بانون خفیفہلِنُنْصَرَنْ(چاہئے کہ ہماری ضرور مدد کی جائے)

تمرینات

صیغے اور معانی بتاؤ:

إِفْعَلُنَّ۔إِفْعَلِنْ۔إِفْعَلْنَانِّ۔إِفْعَلُنْ۔لِیَفْعَلَنَّ،لِتَفْعَلَانِّ،لِتَفْعَلِنْ،لِتَفْعَلَنْ۔لِیَفْعَلْنَانِّ۔لِتَفْعَلْنَانِّ۔لِنَفْعَلْنَ۔لِیَفْعُلَنْ۔

یَکْتُبُ۔یَعْلَمُ۔یَعْرِفُ۔یَسْئَلُ سے امر حاضر وغائب کی نون ثقیلہ وخفیفہ سے گردانیں کرو،مع صیغے معانی لکھو۔

صیغے اور معانی بتاؤ:

لِیُنْصَرُوۡا۔لِیُنْصَرُنَّ۔لِیُنْصَرُنْ۔لِتُنْصَرِیْ۔لِتُنْصَرِنَّ۔لِتُنْصَرِنْ۔لِتُنْصَرْنَانِّ۔لِیُنْصَرْنَانِّ۔لِنُنْصَرَنَّ۔لِتُنْصَرَنْ۔

یَسْئَلُ۔یَرْزُقُ۔یَعْرِفُ سے امر مجہول کی سب گردانوں کی مشق کرو۔

کلک کریں

خود کا جائزہ لیں

13 فعل نہی ( تمرین الصرف : سبق ۲۱ )

جس فعل سے کسی کام کے کرنے کی ممانعت معلوم ہو۔اسکو فعل نہی کہتےہیں مثلًا لَاتَضْرِبْ (تو مت مار)لَاتَنْصُرْ(تو مت مدد کر)

قاعدہ:فعل مضارع کے پہلے لاءِنہی (لا )لگا کر بنایا جاتاہے جب فعل نہی بنایا جائے تو ان باتوں کا لحاظ رکھا جائے۔

جن پانچ صیغوں پر پیش ہے ان کو جزم دے دو،

نون اعرابی گرادو،

نون ضمیر باقی رہے گا،

اگر آخر میں حرف علت ہوتو گرادو۔

مضارع معروف سے نہی معروف اور مضارع مجہول سے نہی مجہول بنایاجاتاہے نون ثقیلہ وخفیفہ امر کی طرح نہی میں بھی آتاہے۔

کلک کریں

خود کا جائزہ لیں

14 گردان نہی معروف ومجہول ( تمرین الصرف : سبق ۲۱ )

نہی معروف و مجہول کی تفصیلات

غائب
نہی معروفلَایَضرِبْنہی مجہوللَایُضْرَبْصیغہواحد مذکر غائبمعنیوہ ایک مرد نہ مارےمعنیوہ ایک مرد نہ مارا جائےتغیراتجزم آخر
نہی معروفلَایَضرِبَانہی مجہوللَایُضْرَبَاصیغہتثنیہ مذکر غائبمعنیوہ دو مرد نہ مارےمعنیوہ دو مرد نہ مارے جائیںتغیراتنون اعرابی گرگیا
نہی معروفلَایَضرِبُوانہی مجہوللَایُضْرَبُواصیغہجمع مذکر غائبمعنیوہ سب مرد نہ ماریںمعنیوہ سب مرد نہ مارے جائیںتغیراتنون اعرابی گرگیا
نہی معروفلَاتَضْرِبْنہی مجہوللَاتُضْرَبْصیغہواحد مؤنث غائبمعنیوہ ایک عورت نہ مارےمعنیوہ ایک عورت نہ ماری جائےتغیراتجزم آخر
نہی معروفلَاتَضْرِبَانہی مجہوللَاتُضْرَبَاصیغہتثنیہ مؤنث غائبمعنیوہ دو عورتیں نہ ماریںمعنیوہ دو عورتیں نہ ماری جائیںتغیراتنون اعرابی گرگیا
نہی معروفلَایَضرِبنَنہی مجہوللَایُضْرَبْنَصیغہجمع مؤنث غائبمعنیوہ سب عورتیں نہ ماریںمعنیوہ سب عورتیں نہ ماری جائیںتغیراتنون ضمیر باقی ہے
حاضر
نہی معروفلَاتَضْرِبْنہی مجہوللَاتُضْرَبْصیغہواحد مذکر حاضرمعنیتو ایک مرد نہ مارمعنیتو ایک مرد نہ مارا جائےتغیراتجزم آخر
نہی معروفلَاتَضْرِبَانہی مجہوللَاتُضْرَبَاصیغہتثنیہ مذکر حاضرمعنیتم دو مرد نہ مارومعنیتم دو مرد نہ مارے جاؤتغیراتنون اعرابی گرگیا
نہی معروفلَاتَضْرِبُوانہی مجہوللَاتُضْرَبُواصیغہجمع مذکر حاضرمعنیتم سب مرد نہ مارومعنیتم سب مرد نہ مارے جاؤتغیراتنون اعرابی گرگیا
نہی معروفلَاتَضْرِبِیْنہی مجہوللَاتُضْرَبِیْصیغہواحد مؤنث حاضرمعنیتو ایک عورت نہ مارمعنیتو ایک عورت نہ ماری جائےتغیراتنون اعرابی گرگیا
نہی معروفلَاتَضْرِبَانہی مجہوللَاتُضْرَبَاصیغہتثنیہ مؤنث حاضرمعنیتم دو عورتیں نہ مارومعنیتم دو عورتیں نہ ماری جاؤتغیراتنون اعرابی گرگیا
نہی معروفلَاتَضْرِبْنَنہی مجہوللَاتُضْرَبْنَصیغہجمع مؤنث حاضرمعنیتم سب عورتیں نہ مارومعنیتم سب عورتیں نہ ماری جاؤتغیراتنون ضمیر باقی ہے
متکلم
نہی معروفلَااَضْرِبْنہی مجہوللَااُضْرَبْصیغہواحد متکلممعنیمیں نہ ماروںمعنیمیں نہ مارا جاؤںتغیراتجزم آخر
نہی معروفلَانَضْرِبْنہی مجہوللَانُضْرَبْصیغہجمع متکلممعنیہم نہ ماریںمعنیہم نہ مارے جائیںتغیراتجزم آخر

تمرینات

یَذْھَبُ۔یَقْتُلُ۔یَسئَلُ۔یَعْرِفُ۔یَظْلِمُ سے بھی نہی حاضر معروف ومجہول اورنہی غائب معروف ومجہول کی گردانیں کرو مع اعراب و معنیٰ۔

صیغے اورمعنٰی بتاؤ:

لَا تَذْھَبُوۡا لَا یَقْتُلْنَ لَا تَقْتُلْنَ لَا تَسْأَلِیْ لَا تُسْئَلِیْ لَا تَعْرِفْا لَا یُعْرَفَا لَا اَظْلِمْ لَا اُظْلَمْ لَا تَضْرِبْ لَا تُضْرَبْ لَا تَظْلِمْنَ لَا تُظْلَمْنَ لَا تَقْتُلُوا لَا تُسْئَلُوا لَا تَعْرِفِیْ لَا تُعْرَفِیْ لَا یَذْھَبْنَ لَا یَعْرِفْنَ لَا یَسْئَلَا لَا یَظْلِمَا

لَا نَسْئَلْ لَا اَذْھَبْ لَا تَظْلِمْ

عربی بناؤ:

تم سب عورتیں ظلم نہ کرو۔تو ایک مرد قتل مت کر۔تم دو عورتیں مت جاؤ۔تم سب مرد مت کرو۔تو ایک عورت مت کر۔تم دو مرد مدد نہ کرو۔تم سب عورتیں مدد نہ کرو۔تو ایک عورت سوال مت کر۔تم دو عورتیں نہ پہچانو۔تم دو مرد مت جاؤ۔تم دو مرد ظلم نہ کرو۔تم سب عورتیں قتل نہ کرو۔تم سب مرد قتل مت کرو۔

عربی بناؤ:

تم دو عورتیں بازار نہ جاؤ۔ان دو عورتوں کو بازارنہ جانا چاہئے۔تم سب عورتیں بازار نہ جاؤ۔وہ سب عورتیں بازار نہ جائیں۔تم سب آدمی کسی پر ظلم مت کرو۔تم دو آدمی کسی سے سوال نہ کرو۔چاہئے کہ ہم کسی پر ظلم نہ کریں۔توایک عورت نہ پوچھ۔تم سب عورتیں کسی سے نہ پوچھو۔تم سب مردوں کو نہ ماراجاناچاہئے۔وہ دو مرد قتل نہ کئے جائیں۔وہ سب عورتیں نہ پوچھی جائیں۔تم دومردوں پر ظلم نہ کیا جائے۔ہم پر ظلم نہ کیاجائے۔تم دوعورتیں نہ پہچانی جاؤ۔وہ دو عورتیں نہ پہچانی جائیں۔

کلک کریں

خود کا جائزہ لیں

15 فعل نہی بانون تاکید ( تمرین الصرف : سبق ۲۲ )

نون تاکید،نہی کے سب صیغوں کے ساتھ آتاہے اسکے آنے سے معنٰی میں نہی کی تاکید پیداہوجاتی ہے،مثلًا لَایَظْلِمْ(چاہئے کہ وہ ظلم نہ کرے)اورلَایَظلِمَنْ لَایَظْلِمَنَّ(چاہئے کہ وہ ہرگز ظلم نہ کرے)

ذیل کی گردان سے اسکو اچھی طرح ذہن نشین کرلیاجائے

فعل نہی بانون تاکید ثقیلہ و خفیفہ کی گردان

غائب
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہلَایَظْلِمَنَّفعل نہی بانون تاکید خفیفہلَایَظْلِمَنْصیغہواحد مذکر غائبمعنیچاہئے کہ وہ ایک مرد ہرگز ظلم نہ کرےمعنیچاہئے کہ وہ ایک مرد ہرگز ظلم نہ کرے
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہلَایَظْلِمَانِّفعل نہی بانون تاکید خفیفہxصیغہتثنیہ مذکر غائبمعنیچاہئے کہ وہ دو مرد ہرگز ظلم نہ کریںمعنیx
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہلَایَظْلِمُنَّفعل نہی بانون تاکید خفیفہلَایَظْلِمُنْصیغہجمع مذکر غائبمعنیچاہئے کہ وہ سب مرد ہرگز ظلم نہ کریںمعنیچاہئے کہ وہ سب مرد ہرگز ظلم نہ کریں
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہلَاتَظْلِمَنَّفعل نہی بانون تاکید خفیفہلَاتَظْلِمَنْصیغہواحد مؤنث غائبمعنیچاہئے کہ وہ ایک عورت ہرگز ظلم نہ کرےمعنیچاہئے کہ وہ ایک عورت ہرگز ظلم نہ کرے
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہلَاتَظْلِمَانِّفعل نہی بانون تاکید خفیفہxصیغہتثنیہ مؤنث غائبمعنیچاہئے کہ وہ دو عورتیں ہرگز ظلم نہ کریںمعنیx
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہلَایَظْلِمْنَانِّفعل نہی بانون تاکید خفیفہxصیغہجمع مؤنث غائبمعنیچاہئے کہ وہ سب عورتیں ہرگز ظلم نہ کریںمعنیx
حاضر
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہلَاتَظْلِمَنَّفعل نہی بانون تاکید خفیفہلَاتَظْلِمَنْصیغہواحد مذکر حاضرمعنیچاہئے کہ تو ایک مرد ہرگز ظلم نہ کرےمعنیچاہئے کہ تو ایک مرد ہرگز ظلم نہ کرے
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہلَاتَظْلِمَانِّفعل نہی بانون تاکید خفیفہxصیغہتثنیہ مذکر حاضرمعنیچاہئے کہ تم دو مرد ہرگز ظلم نہ کرومعنیx
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہلَاتَظْلِمُنَّفعل نہی بانون تاکید خفیفہلَاتَظْلِمُنْصیغہجمع مذکر حاضرمعنیچاہئے کہ تم سب مرد ہرگز ظلم نہ کرومعنیچاہئے کہ تم سب مرد ہرگز ظلم نہ کرو
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہلَاتَظْلِمِنَّفعل نہی بانون تاکید خفیفہلَاتَظْلِمِنْصیغہواحد مؤنث حاضرمعنیچاہئے کہ تو ایک عورت ہرگز ظلم نہ کرےمعنیچاہئے کہ تو ایک عورت ہرگز ظلم نہ کرے
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہلَاتَظْلِمَانِّفعل نہی بانون تاکید خفیفہxصیغہتثنیہ مؤنث حاضرمعنیچاہئے کہ تم دو عورتیں ہرگز ظلم نہ کرومعنیx
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہلَاتَظْلِمْنَانِّفعل نہی بانون تاکید خفیفہxصیغہجمع مؤنث حاضرمعنیچاہئے کہ تم سب عورتیں ہرگز ظلم نہ کریںمعنیx
متکلم
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہلَااَظْلِمَنَّفعل نہی بانون تاکید خفیفہلَااَظْلِمَنْصیغہواحد متکلممعنیچاہئے کہ میں ہرگز ظلم نہ کروںمعنیچاہئے کہ میں ہرگز ظلم نہ کروں
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہلَانَظْلِمَنَّفعل نہی بانون تاکید خفیفہلَانَظْلِمَنْصیغہجمع متکلممعنیچاہئے کہ ہم ہرگز ظلم نہ کریںمعنیچاہئے کہ ہم ہرگز ظلم نہ کریں

16 گردان فعل نہی بانون تاکید (مجہول) ( تمرین الصرف : سبق ۲۲)

فعل نہی بانون تاکید ثقیلہ و خفیفہ (مجہول) کی گردان

غائب
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہ (مجہول)لَایُظْلَمَنَّفعل نہی بانون تاکید خفیفہ (مجہول)لَایُظْلَمَنْصیغہواحد مذکر غائبمعنیچاہئے کہ وہ ہرگز ظلم نہ کیا جائےمعنیچاہئے کہ وہ ہرگز ظلم نہ کیا جائے
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہ (مجہول)لَایُظْلَمَانِّفعل نہی بانون تاکید خفیفہ (مجہول)xصیغہتثنیہ مذکر غائبمعنیچاہئے کہ وہ دو مرد ہرگز ظلم نہ کئے جائیںمعنیx
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہ (مجہول)لَایُظْلَمُنَّفعل نہی بانون تاکید خفیفہ (مجہول)لَایُظْلَمُنْصیغہجمع مذکر غائبمعنیچاہئے کہ وہ سب مرد ہرگز ظلم نہ کئے جائیںمعنیچاہئے کہ وہ سب مرد ہرگز ظلم نہ کئے جائیں
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہ (مجہول)لَاتُظْلَمَنَّفعل نہی بانون تاکید خفیفہ (مجہول)لَاتُظْلَمَنْصیغہواحد مؤنث غائبمعنیچاہئے کہ وہ ایک عورت ہرگز ظلم نہ کی جائےمعنیچاہئے کہ وہ ایک عورت ہرگز ظلم نہ کی جائے
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہ (مجہول)لَاتُظْلَمَانِّفعل نہی بانون تاکید خفیفہ (مجہول)xصیغہتثنیہ مؤنث غائبمعنیچاہئے کہ وہ دو عورتیں ہرگز ظلم نہ کی جائیںمعنیx
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہ (مجہول)لَایُظْلَمْنانِّفعل نہی بانون تاکید خفیفہ (مجہول)xصیغہجمع مؤنث غائبمعنیچاہئے کہ وہ سب عورتیں ہرگز ظلم نہ کی جائیںمعنیx
حاضر
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہ (مجہول)لَاتُظْلَمَنَّفعل نہی بانون تاکید خفیفہ (مجہول)لَاتُظْلَمَنْصیغہواحد مذکر مخاطبمعنیچاہئے کہ تو ایک مرد ہرگز ظلم نہ کیا جائےمعنیچاہئے کہ تو ایک مرد ہرگز ظلم نہ کیا جائے
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہ (مجہول)لَاتُظْلَمَانِّفعل نہی بانون تاکید خفیفہ (مجہول)xصیغہتثنیہ مذکر مخاطبمعنیچاہئے کہ تم دو مرد ہرگز ظلم نہ کئے جاؤمعنیx
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہ (مجہول)لَاتُظْلَمُنَّفعل نہی بانون تاکید خفیفہ (مجہول)لَاتُظْلَمُنْصیغہجمع مذکر مخاطبمعنیچاہئے کہ تم سب مرد ہرگز ظلم نہ کئے جاؤمعنیچاہئے کہ تم سب مرد ہرگز ظلم نہ کئے جاؤ
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہ (مجہول)لَاتُظْلَمِنَّفعل نہی بانون تاکید خفیفہ (مجہول)لَاتُظْلَمِنْصیغہواحد مؤنث مخاطبمعنیچاہئے کہ تو ایک عورت ہرگز ظلم نہ کی جائےمعنیچاہئے کہ تو ایک عورت ہرگز ظلم نہ کی جائے
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہ (مجہول)لَاتُظْلَمَانِّفعل نہی بانون تاکید خفیفہ (مجہول)xصیغہتثنیہ مؤنث مخاطبمعنیچاہئے کہ تم دو عورتیں ہرگز ظلم نہ کئے جاؤمعنیx
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہ (مجہول)لَاتُظْلَمْنانِّفعل نہی بانون تاکید خفیفہ (مجہول)xصیغہجمع مؤنث مخاطبمعنیچاہئے کہ تم سب عورتیں ہرگز ظلم نہ کی جاؤمعنیx
متکلم
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہ (مجہول)لَااُظْلَمَنَّفعل نہی بانون تاکید خفیفہ (مجہول)لَااُظْلَمَنْصیغہواحد متکلممعنیچاہئے کہ میں ہرگز ظلم نہ کیا جاؤںمعنیچاہئے کہ میں ہرگز ظلم نہ کیا جاؤں
فعل نہی بانون تاکید ثقیلہ (مجہول)لَانُظْلَمَنَّفعل نہی بانون تاکید خفیفہ (مجہول)لَانُظْلَمَنْصیغہجمع متکلممعنیچاہئے کہ ہم ہرگز ظلم نہ کئے جائیںمعنیچاہئے کہ ہم ہرگز ظلم نہ کئے جائیں

تمرینات

معروف اور مجہول کا خیال رکھتے ہوئے صیغے اورمعانی بتاؤ:

لَایَظْلِمُنَّ لَایَظْلِمْنَانِّ لَاتَظْلِمِنَّ لَاتَظْلِمَانِّ

لَاتَظْلِمُنَّ لَاتَظْلَمَنَّ لَاتُظْلَمُنَّ لَایُظْلَمَانِّ

لَاتُظْلَمِنَّ لَاتَظْلِمُنْ لَاتَظْلِمِنْ لَاتُظْلَمِنْ

لَاتُظْلَمَنْ لَایُظْلَمُنْ لَایُظْلَمَنْ

عربی بناؤ:

تم سب مرد ہرگز ظلم نہ کرو۔تو ایک عورت ہرگز ظلم نہ کر۔وہ سب مرد ہرگز ظلم نہ کئے جائیں۔وہ ایک مرد ہرگز ظلم نہ کیاجائے۔چاہئے کہ وہ سب عورتیں ہرگز ظلم نہ کریں۔چاہئے کہ تم سب عورتیں ہرگزظلم کی جاؤ۔تو ہرگز ظلم نہ کر۔چاہئے کہ ہم ہرگز ظلم کریں۔

یَکْتُبُ۔یَسْئَلُ۔یَقْتُلُ۔یَعْرِفُ۔سے فعل نہی بانون تاکید گردانو، مع معانی وصیغوں کے۔

صیغے اور معانی بتاؤ:

لَاتَکْتُبُنَّ لَایَکْتُبْنَانِّ لَاتَعْرِفِنَّ لَاتَعْرِفْنَانِّ

لَاتَعْرِفَنۡ لَاتَکْتُبُنْ لَایَکْتُبَانِّ لَاتَکْتُبُنَّ

لَاتَعْرِفُنَّ لَااَسْئَلَنَّ لَانَسْئَلَنَّ لَاتُسْئَلْنَانِّ لَایُقتَلُنَّ لَاتُقْتَلَنَّ۔

عربی بناؤ:

تم سب عورتیں ہرگزنہ لکھو۔تم سب مرد ہرگز قتل نہ کرو۔وہ سب عورتیں ہرگز نہ پہچانیں۔وہ سب مرد ہرگز نہ سوال کریں۔تو ایک عورت ہرگز نہ سوال کر۔تو ایک مرد ہرگز نہ لکھ۔وہ دو عورتیں ہرگز نہ لکھیں۔وہ دو مرد ہرگز نہ سوال کریں۔میں ہرگز نہ قتل کروں۔ہم سب ہرگز نہ سوال کریں۔وہ سب ہرگز نہ پوچھے جائیں۔تم سب ہرگز نہ پہچانی جاؤ۔تم سب ہرگز نہ سوال کئے جاؤ۔وہ سب ہرگز نہ پہچانی جائیں۔وہ دو ہرگز نہ قتل کئے جائیں۔

کلک کریں

خود کا جائزہ لیں

17 أسئلة تدريبية

عشرة أسئلة تُسحب عشوائيًا من هذا الدرس. أجب وسترى النتيجة فورًا، ثم أعد المحاولة لمجموعة جديدة.

857 سؤالًا في هذا الدرس