Grammar

Sarf صرف

A type of the verb

گردانِ فعلِ ماضی معروف مثبت

In one line: The past tense has fourteen forms, one for each person, number and gender. Learn the endings and the meaning follows.

The lesson text is in Urdu.

1 The rule

فعل ماضی کی تعریف

ماضی: وہ فعل ہے جس سے کسی کام کا زمانۂ گزشتہ میں ہونا سمجھا جائے۔

ذَهَبَ ، فَعَلَ ، نَصَرَ

وہ گیا، اس نے کیا، اس نے مدد کی۔

2 The map

  • فعل، زمانے کے اعتبار سے
    • ماضی
      • ماضی مطلق
      • ماضی قریب
      • ماضی بعید
      • ماضی استمراری
    • مضارع
      • مضارع مرفوع
      • مضارع منصوب
      • مضارع مجزوم
    • امر

3 Examples

گردان فعل ماضی معروف مثبت

غائب
حاضر
متکلم

کل چودہ صیغے ہیں۔ متکلم کے صیغے مذکر و مؤنث، تثنیہ و جمع سب کے لیے مشترک ہیں، اس لیے اٹھارہ کے بجائے چودہ شمار ہوتے ہیں۔

تمرینات

چند افعال کے صیغے اور معنٰی بتاؤ :

فَعَلْتَ،فَعَلْتِ،فَعَلْتُ،فَعَلْنَ۔فَعَلْنَا،فَعَلْتُنَّ،فَعَلُوا،فَعَلْتُمْ،فَعَلْتُمَا،فَعَلَا،فَعَلَت،فَعَلَتَا،فَعَلَ۔

ان جملوں کی عربی بناؤ:

ہم سب مردوں نے کیا، ان سب عورتوں نے کیا،میں نے کیا،ہم سب مردوں نے کیا، ان دو عورتوں نے کیا، ہم سب عورتوں نے کیا، ان سب مردوں نے کیا،تم دومردوں نے کیا،اس ایک عورت نے کیا،تم دو عورتوں نے کیا،تو ایک عورت نے کیا۔

ان افعال کی گردان کرو :

(۱) عَبَدَ (اس نے عبادت کی)

(۲) كَتَبَ (اُس نے لکھا )

(۳) فَتَحَ (اُس نے کھولا )

(۴) سَجَدَ (اُس نے سجدہ کیا )

(۵) دَخَلَ (وہ داخل ہوا )

(۶) جَلَسَ (وہ بیٹھا )

(۷) قَرَاَ (اُس نے پڑھا )

(۸) نَصَرَ (اس نے مدد کی)

(۹) طَلَبَ (اُس نے طلب کیا)

صیغے اور معنٰی بتاؤ:

عَبَدْتُ، عَبَدْتَ،کَتَبْنَا،کَتَبَتَا،فَتَحْتُنَّ،فَتَحَا،سَجَدْتَ،

سَجَدْتِ،سَجَدَتْ،جَلَسُوا،جَلَسْتُمْ،دَخَلَا،دَخَلَتَا،نَصَرْتُمَا،

نَصَرْنَ،قَرَأْتُمْ،طَلَبْتُنَّ،طَلَبَتۡ، طَلَبۡتَ،قَرَأَتْ،قَرَأۡتِ،

جَلَسْنَا،کَتَبُوا،کَتَبْتُمْ،دَخَلْتُمَا،عَبَدْتُنَّ۔

ان جملوں کی عربی بناؤ:

ہم نے کھولا۔میں نے لکھا،ان سب عورتوں نے عبادت کی،تم سب عورتیں بیٹھیں،وہ دو مرد داخل ہوئے،اس ایک عورت نے سجدہ کیا، ہم سب مردوں نے طلب کیا، ہم سب عورتوں نے لکھا، وہ بیٹھا، تم سب مردوں نے مدد کی، تم سب عورتوں نے مدد کی،میں نے پڑھا،ہم نے طلب کیا، تم دو مردوں نے پڑھا،وہ ایک عورت بیٹھی،

عربی میں "اور" کےلئے "و " آتاہے مثلًا کَتَبتُ وَقَرَاتُ(میں نے لکھا اور میں نے پڑھا،فَتَحُوا وَدَخَلُوا (انہوں نے کھولا اور وہ داخل ہوئے)

حسبِ ذیل جملوں کی عربی بناؤ:

ہم نے لکھا اور تم نے پڑھا،میں نے مدد کی اور وہ سب عورتیں داخل ہوئیں، تم سب عورتوں نے لکھا اور ان دو عورتوں نے پڑھا، وہ دو مرد داخل ہوئے اور تم سب بیٹھ گئے، ان سب نے مددکی اور ہم نے کھولا، تو ایک مرد نے طلب کیا اور ہم دو نے مدد کی، دو مردوں نے سجدہ کیا اور اور ان دو عورتوں نے عبادت کی ،وہ سب داخل ہوئیں اور انہوں نے لکھا،

4 فعل ماضی معروف منفی ( تمرین الصرف : سبق۳)

عربی میں ما اور لا کے معنٰی نہیں کے ہیں، اب اگر ماضی کےکسی صیغے پر ما بڑھادیں تو اس سے کام نہ کرنا معلوم ہوگا،مثلًا مَا فَعَلَ (اس نے نہیں کیا )مَانَصَرَ(اس نے مدد نہیں کی)مَاکَتَبَ(اسنے نہیں لکھا) اسی کو ماضی منفی کہتےہیں زیادہ تر ماضی پر ما لگاکر ہی ماضی منفی بنائی جاتی ہے لا بڑھانے کی صورت میں اسکو مکرر لانا ہوتاہے جیسے لا قَرَأَ وَلَا کَتَبَ (نہ اس نے پڑھا اور نہ لکھا) ماضی منفی کی گردان اسی طرح ہوگی صرف ہر صیغے کے پہلے ما بڑھادیا جائے گا،ذیل کی گردان سے اس کو اچھی طرح ذہن نشین کرلینا چاہئے

5 گردان فعل ماضی معروف منفی ( تمرین الصرف : سبق ۳)

غائب
مَا فَعَلَواحد، مذکر، غائباس (ایک مرد نے) نہیں کیا
مَا فَعَلَاتثنیہ، مذکر، غائبان دو مردوں نے نہیں کیا
مَا فَعَلُواجمع، مذکر، غائبان سب مردوں نے نہیں کیا
مَا فَعَلَتْواحد، مؤنث، غائباس (ایک عورت نے) نہیں کیا
مَا فَعَلَتَاتثنیہ، مؤنث، غائبان دو عورتوں نے نہیں کیا
مَا فَعَلْنَجمع، مؤنث، غائبان سب عورتوں نے نہیں کیا
حاضر
مَا فَعَلْتَواحد، مذکر، مخاطبتو (ایک مرد نے) نہیں کیا
مَا فَعَلْتُمَاتثنیہ، مذکر، مخاطبتم دو مردوں نے نہیں کیا
مَا فَعَلْتُمْجمع، مذکر، مخاطبتم سب مردوں نے نہیں کیا
مَا فَعَلْتِواحد، مؤنث، مخاطبتو ایک عورت نے نہیں کیا
مَا فَعَلْتُمَاتثنیہ، مؤنث، مخاطبتم دو عورتوں نے نہیں کیا
مَا فَعَلْتُنَّجمع، مؤنث، مخاطبتم سب عورتوں نے نہیں کیا
متکلم
مَا فَعَلْتُواحد، مذکر/مؤنث، متکلممیں نے نہیں کیا (عورت ہو یا مرد)
مَا فَعَلْنَاتثنیہ/جمع، مذکر/مؤنث، متکلمہم نے نہیں کیا (عورتیں ہوں یا مرد)

تمرینات

دَخَلَ۔نَصَرَ۔کَتَبَ سے ماضی منفی کی پوری گردان مع معنٰی اور صیغے بناؤ:

ترجمہ کرو اور صیغہ بتاؤ:

مَا فَعَلْتُمْ مَا نَصَرْتُ مَا کَتَبْتُ مَا سَجَدْتِ مَا دَخَلَا مَا دَخَلُوۡا

مَا عَبَدْنَا مَا جَلَسُو مَا طَلَبْتُنَّ مَا کَتَبْنَا مَا فَعَلَتَا مَا سَجَدْنَ

مَا فَتَحْتُمَا مَا نَصَرْتُ مَا طَلَبَتَا مَا فَعَلْتُ مَا نَصَرْتُمَا

ان جملوں کی عربی بتاؤ:

ہم داخل نہیں ہوئے، تم نہیں بیٹھے، اس نے مدد نہیں کی، ان سب عورتوں نے نہیں پڑھا،تم سب عورتوں نے سجدہ نہیں کیا، میں نے نہیں لکھا، اان سب مردوں نے نہیں کھولا، تم دو مردوں نے نہیں لکھا،اس ایک عورت نے نہیں پڑھا، تو داخل نہیں ہوا، ان مردوں نے مدد نہیں کی، تم دو عورتوں نے طلب نہیں کیا، تم دو مرد نہیں بیٹھے، ان سب عورتوں نے عبادت نہیں کی، ہم نے نہیں کیا، ہم دو عورتیں نہیں بیٹھیں،ہم سب مردوں نے مدد نہیں کی۔

6 فعل ماضی کی مختلف شکلیں ( تمرین الصرف :سبق ۴)

بعض افعال ایسے ہوتے ہیں جس میں ماضی کا دوسرا حرف مفتوح ہوتا ہے جیسے فَعَلَ۔نَصَرَ۔فَتَحَ وغیرہ جیسا کہ تم پڑھ چکے ہو۔

بعض افعال کا دوسرا حرف مکسور ہوتاہے،جیسے شَرِبَ (اس نے پیا)عَلِمَ(اس نے جانا)لَبِسَ(اس نے پہنا)

بعض افعال ایسے ہوتے ہیں جن میں ماضی کا دوسرا حرف مضموم ہوتاہے جیسے قَرُبَ(وہ قریب ہوا)بَعُدَ(وہ دور ہوا)ضَعُفَ(وہ کمزور ہوا)یہ کل تین صورتیں ہوئیں یہ بھی معلوم ہواکہ یہ مختلف صورتیں درمیانی حرف کی وجہ سے ہیں، پہلا اور آخری حرف تینوں حالتوں میں ایک ہی طرح مفتوح ہے اس طرح فَعَُِلَ۔

معلوم ہواکہ سہ حرفی فعل ماضی معروف کے تین وزن آتےہیں یعنی وہ تین قسم کا ہوتاہے

۱۔فَعَلَ ۲۔فَعِلَ ۳۔فَعُلَ

۱۔فَعَلَ جیسے نَصَرَ۔فَتَحَ۔عَبَدَ وغیرہ

۲۔فَعِلَ جیسے شَرِبَ (اس نے پیا) سَمِعَ(اس نے سنا) جَھِلَ(اس نے نہ جانا) وغیرہ۔

۳۔فَعُلَ جیسے قَرُبَ کَرُمَ(وہ بزرگ ہوا)صَلُحَ (وہ درست ہوا) وغیرہ۔

ان سب کی گردانیں اسی طرح ہوں گی جیسے کہ تم پڑھ چکے ہو۔البتہ دوسرے حرف کی حرکت اپنی حالت پر رہے گی،مثلًا۔

شَرِبَ(اس نے پیا)سے شَرِبَ۔شَرِبَا،شَرِبُوا،شَرِبَتْ آخر تک

قَرُبَ(وہ قریب ہوا)سے قَرُبَ۔قَرُبَا،قَرُبُوا،قَرُبَتْ آخر تک

اب تمہیں سہ حرفی فعل ماضی معروف کے تمام اوزان فَعَلَ فَعِلَ فَعُلَ سے ماضی معروف مثبت اور ماضی معروف منفی بنانا آگیا۔

اوپر لکھے ہوئے تینوں قسم کی ماضی کے افعال سے ماضی معروف مثبت اور ماضی معروف منفی کی گردانیں کرو مع اعراب و معنیٰ اور صیغوں کے ۔ دوسرے حرف کی حرکت کا لحاظ رہے۔

تمرینات

چند جملوں کی عربی بناؤ،درمیانی حروف کی حرکت کا خیال رکھو،

ہم نے سنا،تم سب قریب ہوئے،اس ایک عورت نے پہنا،تم سب عورتیں دور ہوئیں،ان دو عورتوں نے سنا،ان سب عورتوں نے جانا،ہم قریب ہوئے،وہ دو کمزور ہوئے،تو بزرگ ہوا،تم دو مردوں نے پیا،ان سب مردوں نے جانا،وہ دو درست ہوئے،میں نے نہ جانا، تم دو عورتیں دور ہوئیں،ہم نے مدد کی، تم سب بیٹھے، ہم درست ہوئے، وہ سب قریب ہوئے۔

ماضی کے دوسرے حرف کی حرکت کا خیال کرتے ہوئے پڑھو صیغے اور معنٰی بتاؤ:

سَجَدْنَا، شَرِبْتُنَّ، قَرُبْنَ، عَلِمُوا، عَبَدْتَ، لَبِسْتُمْ، فَتَحْتِ،شَرِبُوا،

کَتَبْتُمْ،عَلِمْتُنَّ، جَھِلَ،لَبِسَتَا،بَعُدَتَا، جَلَسْنَا، سَمِعَا،صَلُحَتْ،دَخَلُوا،

ماضی منفی تم پڑھ چکے ہو،چند جملوں کی عربی بناؤ دوسرے حرف کی حرکت کا خیال رکھو۔

ہم کمزور نہیں ہوئے، میں نے نہیں لکھا، ان عورتوں نے نہیں سنا،وہ سب قریب نہیں ہوئیں، تم سب نہیں بیٹھیں، تم سب نہیں بیٹھے،تم سب مردوں نے نہیں جانا، ان دو مردوں نے نہیں پہنا، وہ درست نہیں ہوئی، وہ دو دور ہوئے، ان دو عورتوں نے نہیں پیا، ان دو مردوں نے مدد نہیں کی، ہم نے نہیں کھولا، تم سب مردوں نے نہیں پہنا، ان دو مردوں نے سجدہ نہیں کیا، ہم نے طلب نہیں کیا،۔

7 فعل ماضی مجھول کی تعریف ( تمرین الصرف : سبق۵)

فعل مجہول : وہ فعل ہے جس کی نسبت مفعول کی طرف ہو،اور اس کے فاعل کا ذکر نہ ہو جیسے نُصِرَ المُسْلِمُ، شُرِبَ المَاءُ(پانی پیا گیا)

فعل ماضی مجھول بنانے کا طریقہ ( تمرین الصرف : سبق۵)

ماضی معروف کے یاد ہوجانے کے بعد ماضی مجہول بنانا بہت آسان ہے، اسکی ترکیب یہ ہے کہ ماضی کے پہلے حرف کو پیش دے دو،اور دوسرے حرف پر زیر لگادو، اگر زیر ہوتو ویسے ہی رہنے دو،ماضی مجہول بن جائےگا۔ مثلًا فَعَلَ سے فُعِلَ نَصَرَ سے نُصِرَ (اسکی مدد کی گئی) شَرِبَ سے شُرِبَ (وہ پیا گیا)

گردان فعل ماضی مجھول ( تمرین الصرف : سبق۵)

غائب
نُصِرَمذکر غائباس ایک مرد کی مدد کی گئی
نُصِرَامذکر غائبان دو مردوں کی مدد کی گئی
نُصِرُوۡامذکر غائبان سب مردوں کی مدد کی گئی
نُصِرَتْمؤنث غائباس ایک عورت کی مدد کی گئی
نُصِرَتَامؤنث غائبان دو عورتوں کی مدد کی گئی
نُصِرْنَمؤنث غائبان سب عورتوں کی مدد کی گئی
حاضر
نُصِرْتَمذکر مخاطبتو ایک مرد کی مدد کی گئی
نُصِرْتُمَامذکر مخاطبتم دو مردوں کی مدد کی گئی
نُصِرْتُمْمذکر مخاطبتم سب مردوں کی مدد کی گئی
نُصِرْتِمؤنث مخاطبتو ایک عورت کی مدد کی گئی
نُصِرْتُمَامؤنث مخاطبتم دو عورتوں کی مدد کی گئی
نُصِرْتُنَّمؤنث مخاطبتم سب عورتوں کی مدد کی گئی
متکلم
نُصِرْتُمذکرو مؤنث متکلممیری مدد کی گئی
نُصِرْنَامذکرو مؤنث متکلمہماری مدد کی گئی

جو افعال ماضی معروف کے تم پڑھ چکے ہو ان میں سے تین کی مجہول کی گردان مع صیغے، معانی،حرکات لکھو اور خوب ذہن نشین کرلو۔ اس سلسلہ میں ایک بات خاص طور سے یاد رکھنے کی ہے کہ فعل لازم سے فعل مجہول نہیں بنتاہے۔

8 فعل لازم اور فعل متعدی ( تمرین الصرف : سبق۵)

فعل لازم : وہ ہے جو صرف فاعل کے ملنے سے پوری بات ظاہر کردے مثلًا جَلَسَ حَامِدٌ(حامد بیٹھا) ذَھَبَ خَالِدٌ(خالد گیا)

فعل متعدی : وہ فعل ہے جس کو فاعل کے علاوہ مفعول کی بھی ضرورت ہو جیسے فَتَحَ حَامِدٌ بَاباً (حامد نے دروازہ کھولا )نَصَرَ خَالِدٌ مَحْمُوْدًا(خالد نے محمود نے کی مدد کی) بہر حال جب فعل مجہول بنایا جائے تو یہ خیال رہے کہ وہ فعل لازم نہ ہو۔

9 گردان فعل ماضی مجھول منفی ( تمرین الصرف : سبق۵)

فعل ماضی معروف کو جس طرح ما لگا کر منفی بنایا گیا تھا، اسی طرح فعل مجہول بھی منفی بنایا جاتاہے، مثلًا مَا نُصِرَ (اسکی مدد نہیں کی گئی)مَا ظُلِمَ (اس پر ظلم نہیں کیا گیا) گردان اسی طرح ہوگی۔

غائب
مَانُصِرَمذکر غائباس ایک مرد کی مدد نہیں کی گئی
مَانُصِرَامذکر غائبان دو مردوں کی مدد نہیں کی گئی
مَانُصِرُوامذکر غائبان سب مردوں کی مدد نہیں کی گئی
مَانُصِرَتْمؤنث غائباس ایک عورت کی مدد نہیں کی گئی
مَانُصِرَتَامؤنث غائبان دو عورتوں کی مدد نہیں کی گئی
مَا نُصِرْنَمؤنث غائبان سب عورتوں کی مدد نہیں کی گئی
حاضر
مَا نُصِرْتَمذکر مخاطبتیری ایک مرد کی مدد نہیں کی گئی
مَا نُصِرْتُمَامذکر مخاطبتم دو مردوں کی مدد نہیں کی گئی
مَا نُصِرْتُمْمذکر مخاطبتم سب مردوں کی مدد نہیں کی گئی
مَا نُصِرْتِمؤنث مخاطبتیری ایک عورت کی مدد نہیں کی گئی
مَا نُصِرْتُمَامؤنث مخاطبتم دو عورتوں کی مدد نہیں کی گئی
مَا نُصِرْتُنَّمؤنث مخاطبتم سب عورتوں کی مدد نہیں کی گئی
متکلم
مَا نُصِرْتُواحد متکلممیری مدد نہیں کی گئی (ایک مرد کی یا ایک عورت کی)
مَا نُصِرْنَاجمع متکلمہماری مدد نہیں کی گئی (ہم دو مردوں کی یا سب مردوں کی، ہم سب مردوں کی یا سب عورتوں کی)

تمرینات

ان افعال سے ماضی معروف کی گردان کر ماضی مجہول گردانواور مع معنٰی اور صیغوں کے لکھو:

بَعَثَ(اس نے بھیجا) تَرَکَ (اس نے چھوڑا) قَتَلَ (اس نے قتل کیا)

جَمَعَ(ا س نے جمع کیا) سَأَلَ(اس نے سوال کیا، اسنے پوچھا) ظَلَمَ(اس نے ظلم کیا)

صیغے اور معنی بتاؤ:

بُعِثْتُ بُعِثۡتَ بُعِثْتِ بُعِثْنَا بُعِثْنَ بُعِثْتُنَّ

قُتِلُوا قُتِلَا ظُلِمْنَا سُئِلْنَا جُمِعَا تُرِکْتُ

جُمِعَتْ سُئِلُوۡا قُتِلْتُمْ جُمِعْتُمَا تُرِکْتُمَا بُعِثَا

نُصِرْنَا نُصِرْنَ نُصِرْتُنَّ ظُلِمُوۡا سُئِلَا ظُلِمْنَا

جُمِعْنَ بُعِثْتُمۡ

عربی بناؤ:

ان دو مردوں کی مدد کی گئی، وہ دو عورتیں بھیجی گئیں، ہم پر ظلم کیاگیا،میں چھوڑدیا گیا، تم دو پوچھے گئے،تم سب چھوڑدی گئیں،ان دو مردوں پر ظلم کیا گیا، تیری (ایک عورت )مدد کی گئی،میں بھیجا گیا۔ان دو عورتوں کی مدد کی گئی، وہ قتل کردی گئی، تم دو بھیجے گئے، ہم دو جمع کئے گئے۔

ظُلِمَ۔بُعِثَ۔سُئِلَ سے ماضی منفی مجہول کی پوری گردانیں کرو مع حرکت ومعنیٰ وصیغوں کے ۔

عربی بناؤ:

ہم سب نہیں پوچھے گئے۔ان سب عورتوں پر ظلم نہیں کیا گیا، تمہاری (ایک مرد)مدد نہیں کی گئی۔وہ نہیں بھیجا گیا،وہ دو نہیں چھوڑے گئے، تم سب عورتیں نہیں بھیجی گئیں، تم دو نہیں بھیجے گئے،وہ سب قتل نہیں کئے گئے، وہ ایک عورت قتل نہیں کی گئی، تو ظلم نہیں کی گئی، ہم دو طلب نہیں کئے گئے، ہم دو عورتوں کی مدد نہیں کی گئی، وہ سب نہیں بھیجے گئے، تم سب سوال نہیں کی گئیں۔

10 فعل ماضی کے صیغوں کی شناخت اور ان کی علامتیں ( تمرین الصرف : سبق ۶)

ماضی کے تمام صیغوں میں غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہی صیغہ واحد مذکر غائب میں چند حروف کے اضافہ سے اس قدر مختلف معنٰی پیدا ہوجاتے ہیں

فَعَلَ عَلِمَ نَصَرَ وغیرہ کی پوری گردان میں غور کرنےسے وہ تمام اضافے سمجھ میں آجاتے ہیں۔ اب واحد مذکر غائب میں جو جو تبدیلیاں ہوئی ہیں، اگر اس کو اچھی طرح یاد کرلیا جائے تو تمام صیغوں کی شناخت بخوبی ہوجائے اور سب کی علامتیں علیحدہ علیحدہ معلوم ہوجائیں

ذیل کے نقشہ سے اس کو اچھی طرح ذہن نشین کرلینا چاہئے اور یہ بھی معلوم کرلینا چاہئے کہ اس میں فاعل کی ضمیرکیا ہے ،اس ضمیر کو "ضمیر مرفوع متصل" کہتے ہیں یعنی فاعل کی وہ ضمیر جو فعل سے ملی ہوئی ہے۔

غائب
صیغہفَعَلَشناخت اور علامتیںسب علامتوں سے خالی صیغہ واحد مذکر غائب ہے
صیغہفَعَلَاشناخت اور علامتیںمیں "ا" علامت تثنیہ مذکر غائب اور ضمیر فاعل ہے
صیغہفَعَلُواشناخت اور علامتیںمیں "و" علامت جمع مذکر غائب اور ضمیر فاعل ہے
صیغہفَعَلَتْشناخت اور علامتیںمیں "ت" علامت تانیث فاعل ہے
صیغہفَعَلَتَاشناخت اور علامتیںمیں "ا" تثنیہ مؤنث کی علامت اور ضمیر فاعل ہے اور "ت" علامت تانیث ہے
صیغہفَعَلْنَشناخت اور علامتیںمیں "ن" مفتوح جمع مؤنث غائب کی علامت اور ضمیر فاعل ہے
حاضر
صیغہفَعَلْتَشناخت اور علامتیںمیں "ت" مفتوح واحد مذکر مخاطب کی علامت اور ضمیر فاعل ہے
صیغہفَعَلْتُمَاشناخت اور علامتیںمیں "تُما" تثنیہ مذکر مخاطب کی علامت اور ضمیر فاعل ہے
صیغہفَعَلْتُمْشناخت اور علامتیںمیں "تُمْ" جمع مذکر مخاطب کی علامت اور ضمیر فاعل ہے
صیغہفَعَلْتِشناخت اور علامتیںمیں "تِ" مکسور علامت اور ضمیر فاعل واحد مؤنث مخاطب کی ہے
صیغہفَعَلْتُمَاشناخت اور علامتیںمیں "تمَا" تثنیہ مؤنث مخاطب کی علامت اور ضمیر فاعل ہے
صیغہفَعَلْتُنَّشناخت اور علامتیںمیں "تُنَّ" علامت جمع مؤنث مخاطب اور ضمیر فاعل ہے
متکلم
صیغہفَعَلْتُشناخت اور علامتیںمیں "تُ" مضموم علامت واحد متکلم اور ضمیر فاعل ہے
صیغہفَعَلْنَاشناخت اور علامتیںمیں "نا" علامت جمع واحد متکلم اور ضمیر فاعل ہے

11 قد اور کان کا استعمال ( تمرین الصرف : سبق۱۳)

۱ ۔ قد یا لقد کے معنٰی بے شک کے ہیں اس لفظ کو ماضی کے پہلے لاتے ہیں تو اس کے معنٰی میں تاکید پیدا ہوجاتی ہے مثلًا قَدذَھَبَ زَیْدٌ(بے شک زید گیا)اور ماضی قریب کے معنٰی پیداہوجاتے ہیں مثلًا قَدْ ذَھَبَ (وہ گیا ہے) قَدْکَتَبَ(اس نے لکھاہے) قَدْ ماضی کے ہر صیغے پر بڑھاسکتےہیں قَدْکَتَبَ۔قَدْ کَتَبَا،قَدْکَتَبُوا وغیرہ

۲ ۔ کان کے معنٰی ہیں "تھا" ماضی پریہ بھی آتاہے جیسے کَانَ ذَھَبَ (وہ گیا تھا)کَانَ کَتَبَ(اس نے لکھا تھا)کان کو ماضی پر لانے کےلئے یہ ضروری ہوتاہے کہ کَانَ کاوہی صیغہ ہو جو ماضی کا ہو جیسے کَانَ ذَھَبَ کَانَا ذَھَبَا، کَانُوا ذَھَبُوا وغیرہ۔اسکوماضی بعید کہہ سکتےہیں۔

کانَ کی پوری گردان اس طرح ہوگی:

غائب
کَانَ، کَانَا، کَانُوامذکر غائب
کَانَتْ، کَانَتَا، کُنَّمؤنث غائب
حاضر
کُنْتَ، کُنْتُمَا، کُنْتُمْمذکر مخاطب
کُنْتِ، کُنْتُمَا، کُنْتُنَّمؤنث مخاطب
متکلم
کُنْتُ، کُنَّامتکلم

کان کو اگر مضارع پر لائیں تو معنٰی میں استمرار پیداہوجائے گا۔مثلًا کَانَ یَذۡھَبُ(وہ جاتاتھا)کَانَا یَذْھَبَانِ(وہ دوجاتےتھے)کَانُوا یَذْھَبُوۡنَ(وہ سب جاتے تھے) مضارع پر کَانَ کے ماضی ہی کا صیغہ استعمال ہوگا۔

تمرینات

جَلَسَ،طَلَبَ،کَتَبَ سے قَدۡ لگا کر پوری گردان کرو۔

نَصَرَ،فَتَحَ،دَخَلَ سے کَانَ لگا کر پوری گردان کرو

یَسْجُدُ،یَرْکَبُ،یَعْمَلُ سے کَانَ لگاکر گردانو اور ان سب کے معنٰی بتاؤ

ترجمہ کرو:

(۱)کَانَ یَذْھَبُ إِلَی المَدْرَسَۃِ (۲)کَانُوا یَکْتُبُوۡنَ بِالقَلَمِ

(۳)کُنَّ یَعْمَلْنَ فِی البَیْتِ (۴)کُنْتُمْ تَرْکَبُوۡنَ عَلٰی القِطارِ

(۵)کُنْتُ ذَھَبْتُ إِلٰی المَسْجِدِ (۶)کُنَّا شَرِبْنَا الَّلبَنَ

(۷)کَانَا یَأکُلَانِ الطَّعَامَ (۸)کَانَتَا تَطْلُبَانِ الکِتَابَ

(۹)کُنْتُ اَنْصُرُ المَظْلُومَ (۱۰)کُنْتِ تَجْلِسِیْنَ عَلٰی الکُرْسِیِّ

(۱۱) کُنْتُ ذَھَبْتُ اِلٰی السُّوقِ (۱۲)کُنْتُمْ فَتَحْتُمْ القُفْلَ

(۱۳)کُنْتُنَّ سَجَدْتُنَّ فی المَسْجِدِ (۱۴)کُنْتُمَا دَخَلْتُمَا فِی الحُجْرَۃِ

(۱۵)کُنْتُمَا تَشْرَبَانِ الشَّائَ (۱۶)کُنْتُنَّ تَکْتُبْنَ عَلٰی الوَرَقِ

دس جملے ایسے بناؤ جس میں "کَان" استعمال ہو،پانچ ماضی پر اور پانچ مضارع پر

12 Practice questions

Ten questions drawn at random from this lesson. Answer, see the result at once, and try again for a new set.

469 questions in this lesson

13 Related on this site

دیگر کتب میں: تمرین الصرف، سبق ۲