Grammar

1 تثنیہ و جمع کا بیان

(کتاب الصرف : سبق ۷۰)

افراد کے اعتبار سے اسم کی تین قسمیں ہیں۔

۱۔واحد:جو ایک پر دلالت کرے۔جیسے رَجُلٌ،إِمْرَأَۃٌ

۲۔تثنیہ:جو دو پر دلالت کرے یہ صیغہ واحد کے آخر میں الف ماقبل مفتوح اور نون مکسور زیادہ کرنے سے بنتاہے جیسے رَجُلَانِ، إِمْرَأَتَانِ

واحد کے آخر میں الف ہوتو مفصلہ ذیل تغیرات ہوتے ہیں۔

الف:اگر الف مقصورۃ ہو اور سہ حرفی میں ’’و کا بدل ہوتو ’’و‘‘ ہوجاتاہے جیسے عصا اسے عصوان اور ’’ی‘‘ کا بدل ہو تو ی ہوجاتا ہے۔جیسے فتی سے فتیان،اور غیرسہ حرفی میں عمومًا ی ہوجاتاہے خواہ و یا ی کا بدل ہو جیسے مصطفیٰ(مادہ صفْوٌ)سے مصطفیان اور مجتبیٰ سے مجتبیان، خواہ علامت تانیث ہو جیسے حبلٰی سے حُبْلَیَانِ

ب۔اگر الف ممدودہ ہو اور اصلی ہوتو ہمزہ قائم رہتاہے جیسے قُرَّاءٌ سے قُرَّاءَانِ اور اگر اصلی نہ ہو اور علامت تانیث ہوتو ہمزہ کا ’’و‘‘ سے بدلنا واجب ہے جیسے حَمْرَاءُ سے حمراوانِ ورنہ جائز ہے جیسے کساء سے کساوانِ اور کِساأ نِ۔

۳۔جمع وہ ہے جو دو سے زیادہ پر دلالت کرے اسکی دو قسمیں ہیں۔

اول جمع سالم :جس میں واحد کی بنا قائم رہتی ہے۔ صرف اس کے آخری میں و ساکن ماقبل مضموم اور نون مفتوح (و،ن)زیادہ کرنے سے جمع مذکر سالم بن جاتی ہے جیسے مُسلِمٌ سے مُسْلِمُونَ اور ا،ت لگانےسے جمع مؤنث جیسے ھِنْدٌ سے ھِنْدَاتٌ اگر واحد کے آخر میں ’’ۃ‘‘ تانیث کی ہو،تو گر جاتی ہے جیسے مُسْلِمَۃٌ سے مُسْلِمَاتٌ

تنبیہ:جمع سالم بنانے کے وقت امورذیل کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔

۱۔اگر علم مذکر عاقل یا صفت مذکر عاقل کی ہو تو جمع و ،ن سے آئے گی جیسے زیدٌ سے زیدونَ ، قاتلٌ سے قاَتِلونَ

۲ ۔ اگر علم مونث عاقل یا صفت مونث عاقل یا صفت غیر عاقل کی ہوتو جمع (ا،ت) سے آئیگی۔جیسے ھِنْدٌ،ھِنْدَاتٌ قَاتِلَۃٌ سے قَاتِلَاتٌ اور صَافِنٌ (عمدہ گھوڑا)صَافِناتٌ۔

ان دونوں شرائط سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جمع مذکر سالم صرف ذوی العقول کے علم یا صفت کی ہو تی ہے غیر علم یا صفت غیر ذوی العقول کی نہیں ہوتی

پس رَجُلٌ کی جمع رَجُلُونَ اور ناھقٌ کی جمع ناھِقُونَ نہیں ہوسکتی۔ کیوں کہ پہلا کلمہ صفت نہیں اور دوسرا صفت توہے مگر غیر عاقل کی ہے اَرْضٌ سَنَۃٌ کی جمع اَرضُونَ سِنُونَ خلاف قیاس آئی ہے۔

دوم:جمع مکسر جس میں واحد کی بنا(وزن)ٹوٹ جائے

اسکی دو قسمیں ہیں

ایک جمع قلت: جس کا اطلاق تین سے دس تک ہوتاہے

دوسری جمع کثرت: جس کا اطلاق دس سے زیاہ پر ہوتاہے

جمع قلت کے چار وزن ہیں اور کثرت کے اوزان بے شمار اور زیادہ تر سماع پر منحصرہیں، مشہور اوزان نقشہ ذیل میں درج کئے جاتےہیں۔

کلک کریں

خود کا جائزہ لیں

2 جمع قلت کے اوزان (کتاب الصرف : سبق ۷۱ ، ۷۲)

وزن جمعافعلوزن مفردفَعْلٌامثلہفَلْسٌ(پیسہ)اَفْلَسٌ جمع یہ وزن اجوف اور صفت میں نہیں آتا۔قَوْسٌ(کمان)جمع اَقْوَسُ اور عَیْنٌ(چشمہ)کی جمع اَعْیُنٌ شاذ ہے اسم چار حرفی میں جس کا تیسرا حرف مدہ ہو اور مؤنث معنوی ہو یہ جمع بہت شائع ہے جیسے ذِرَاعٌ (ہاتھ کی جمع اَذْرُعٌ)
وزن جمعاَفْعَالٌوزن مفردفَعْلٌامثلہیہ وزن زیادہ تر اجوف میں آتا ہے خواہ اسم ہو خواہ صفت جیسے ثَوْبٌ(کپڑا)اَثْوابٌ جمع ضَیْفٌ(مہمان)اَضْیَافٌ جمع
وزن جمعاَفْعَالٌوزن مفردفُعۡلٌ / فِعلٌ / فَعَلٌ / فَعِلٌامثلہحُرٌّ(اصیل)احْرارٌ جمع عِیْدٌ(م)اَعْیَادٌ جمع بَطَلٌ (جوان)اَبْطالٌ کَتِفٌ(مونڈھا)اکتَافٌ
وزن جمعاَفعَالٌوزن مفردفَعُلٌ فُعُلٌ فَعُولٌ فِعَلٌ اسم فَعِیْلٌ صفتامثلہعَضُدٌ (بازو) - اَعْضَادٌ، عُنُقٌ (گردن) - العُنَاقُ، عَدُوٌّ (دشمن) - اعدَاءٌ، عِنَبٌ (انگور) - اَعْنَابٌ، شَرِیْفٌ (بزرگ) - اَشْرَافٌ
وزن جمعاَفْعِلَۃٌوزن مفردیہ وزن زیادہ تر چار حرفی اسم مذکر کی جمع مستعمل ہوتا جس کا تیسرا حرف مدہ ہوجیسےامثلہطَعَامٌ (کھانا) - اَطْعِمَۃٌ، رَغِیْفٌ (روٹی) - اَرغِفَۃٌ، حَبِیْبٌ (دوست) - اَحِبَّۃٌ
وزن جمعفِعْلَۃٌوزن مفردفَعِیلٌ / فَعَلٌ / فِعَالٌامثلہصَبِیٌّ (لڑکا) - صَبِیَّۃٌ، فَتًی (جوان) - فِتْیَۃٌ، غُلَامٌ (لڑکا) - غِلْمَۃٌ

کلک کریں

خود کا جائزہ لیں

3 جمع کثرت کے اوزان

وزنِ جمعفُعۡلٌوزنِ مفرداَفعَلُشرطصفت مشبہامثلہاَحمرُ (سرخ) -> حمر (جمع)
وزنِ جمعفُعُلٌوزنِ مفردفِعَالٌ، فَعِیْلٌ، فَعُولٌشرطاسم یا صفت، بمعنی فاعل، مضاعف نہ ہوامثلہحِمارٌ (گدھا) -> حُمْرٌ (جمع)، كِتابٌ (کتاب) -> كُتُبٌ رَغِیْفٌ(روٹی) جمع ارغِفَۃٌ نَذِیْرٌ(ڈرانیوالا) جمع نُذُرٌ (جمع)
وزنِ جمعفُعَلٌوزنِ مفردفَعْلَۃٌ، فُعْلَۃٌ، فُعْلٰیشرطاسم اجوف ہو، اسم ہو، مؤنث اسم تفضیلامثلہنَوبَۃٌ (باری) -> نَوبٌ (جمع) بُرْقَۃٌ(پتھریلہ کیچڑ) جمع بَرقٌ تُخْمَۃٌ(بد ہضمی) جمع تُخْمٌ نُصرٰی(زیادہ مددگار عورت) جمع نُصْرَۃٌ
وزنِ جمعفِعَلٌوزنِ مفردفِعْلَۃٌشرطاسم ہوامثلہبَدْرَۃٌ(تھیلی) جمع بَدْرٌ فرقہ(گروہ) جمع فِرَقٌ
وزنِ جمعفَعَلَۃٌوزنِ مفردفَاعِلٌشرطصفت عاقل غیر ناقصامثلہطالبٌ (م) -> طلبۃ (جمع)
وزنِ جمعفُعَلَۃٌوزنِ مفردفَاعِلٌشرطصفت عاقل ناقصامثلہقَاضٍ (قاضی )قضاۃٌ
وزنِ جمعفِعَلَۃٌوزنِ مفردفِعلٌامثلہقِردٌ(بندر) - قِرَدَۃٌ
وزنِ جمعفُعَّلٌوزنِ مفردفَاعِلۃٌ ، فَاعِلٌشرطصفت ہوامثلہنَائِمٌ ،نَائِمَۃ (خوابندہ) - نُوَّمٌ
وزنِ جمعفُعَّالٌوزنِ مفردفَاعِلٌشرطصفت صحیح عاقلامثلہجَاھِلٌ(نادان) - جُھَّالٌ
وزنِ جمعفِعَالٌوزنِ مفردفَعلٌ (غیر اجوف) فَعَلٌ (مضاعف اجوف ناقص نہ ہو) فَعَلَۃٌ (اسم )فَعِیلٌ/ فَعِیْلَۃٌ (بمعنی فاعل) فَعْلٰی (فعلانُ کی مؤنث ہو)امثلہزَنَدٌ(پنجہ) - زِنَادٌ، صعبٌ(دشوار) - صِعَابٌ جَبَلٌ(پہاڑ) جمع جِبَالٌ حَسَنٌ(نیک) جمع حِسَانٌ قَصَعَۃٌ(پیالہ) جمع قِصَاوٌ رَقَبَۃٌ(گردن) جمع رِقابٌ کَرِیْمٌ(بزرگ) جمع کِرَامٌ عطشٰی (پیاسی عورت) جمع عِطَاشٌ
وزنِ جمعفَعُوْلٌوزنِ مفردفَعْلٌ / فِعلٌ / فُعلٌشرطاجوف واوی نہ ہوامثلہفَلسٌ(پیسہ) فَلسٌ(پیسہ) جمع فَلُوسٌ جمع،حِمْلٌ(بوجھ) جمع حُمُولٌ قُرْءٌ(حیض) جمع قُؑرُوءٌ قُرُوءٌ
وزنِ جمعفُعْلَانُوزنِ مفردفَعِیْلٌ (صفت) / فَاعِلٌ / اَفْعَلُ / فُعَال (غیر صفت)امثلہرَاکِبٌ(سوار) - رُکبَانُ، احمَرُ - حُمْرانُ، شجاعُ - شجعانُ
وزنِ جمعفِعلَانٌوزنِ مفردفَعِیْلٌ ،فُعَالٌ(صفت) ،فُعَلٌ(اسم) ،فَعَلٌ ،فُعْلٌ (افوف)امثلہسَرِیْعٌ(تیزرو)سرْعَانٌ، شُجَاعٌ،شجْعَانُ صَرَدٌ(کنجشک)صِردانٌ تَاجٌ(تُوجٌ)،تِیْجَانٌ، عُودٌ(لکڑی) عِیْدَانٌ
وزنِ جمعفَعْلیٰوزنِ مفردفَعِیْلٌشرطبمعنٰی مفعولامثلہجَرِیْحٌ(مجروح) - جَرْحٰی
وزنِ جمعفِعْلٰیوزنِ مفردفَعَلٌ ، فَعِلَانٌشرطصرف دو لفظ ہیںامثلہحَجَلٌ(چکور)حجلٰی ،ظربَان(چھوٹا سا جانور)(ظربٰی)
وزنِ جمعفُعَلَاءُوزنِ مفردفَعَالٌ ، فَعِیْلٌ ،فَاعِلٌشرطصفتامثلہجَبَانٌ(بزدل)جَبَنَاءُ شُجَاعُ،شُجَعَاءُ شَرِیْفٌ،شُرَفَاءُ ، شَاعِرٌ،شعُرَاءُ
وزنِ جمعاَفْعِلَاءُوزنِ مفردفَعِیْلٌشرطصفت عاقل ناقص ہو یا مضاعفامثلہغنِیٌّ(دولت مند)اغنِیَاءُ،حَبِیْبٌ(دوست)اَحِبَّاءُ
وزنِ جمعفَعَالٰیوزنِ مفردفَعْلَاءُ ، فَعلیٰ (اسمی) ، فُعلیٰ ، فَعْلَانُ (صفت)شرطصفتامثلہصَحراءُ (جمع)صَحَارٰی ، فَتوٰی(جمع)فَتَاوٰی ذِفرٰی(جمع)ذِفَارٰی خُنثیٰ(جمع)خَنَاثٰی حَرمٰی(جمع)حَرَامٰی سُعدٰی(جمع)سُعَادٰی
وزنِ جمعفُعَالٰیوزنِ مفردفَعِیْلٌ ، فُعْلَانُشرطصفتامثلہاَسِیْرٌ(قیدی)اُسَارٰی ،سَکْرَانُ سُکَارٰی

کلک کریں

خود کا جائزہ لیں

4 منتھی الجموع کے اوزان

وزن جمعمفاعلوزن مفردمفعل/ مِفعَلٌشرطاسم ظرف / واسم آلہامثلہمسجد+مساجد، مضرب +مضارب
وزن جمع"وزن مفردمَفعُلَۃٌشرطاسم آلہامثلہمَکرُمَۃٌ مَکَارِمُ
وزن جمعفواعلوزن مفردفاعلۃشرطاسم ہو یا صفتامثلہکاسبۃ(پیش شانہ اسپ)+کواسب ، نائمۃ +نوائم ،
وزن جمع"وزن مفردفاعلشرطاسم ہو یا صفتامثلہکاھِلٌ کُھَّالٌ ، نَاھِقٌ نُھَّاقٌ
وزن جمعفعائلوزن مفردفَعِیْلۃشرطاسم ہو یا صفتامثلہسفینۃ(کشتی) +سفائنُ ، نَفِیسَۃٌ+نفائسُ
وزن جمع"وزن مفردفعولۃشرطاسم ہو یا صفتامثلہعجوزۃ (بڑھیا)+عجائز
وزن جمع"وزن مفردفُعَالَۃٌشرطاسمامثلہرسالۃ (خط) رسائل جمع حمامۃ(کبوتر)+حمائم ذوابۃ(زلف)ذوائب جمع
وزن جمع"وزن مفردفُعَالشرطاسم آلہامثلہشَماَلُ(خصلت)+شَمَائِلُ جمع
وزن جمعفَعَالیٰوزن مفردفَعلَاءُشرطاسم ہو یا صفتامثلہصَحْرَاءُ+(جنگل)صحاری ، عذراءُ(کنواری) جمع عذاری
وزن جمع"وزن مفردفَعلٰیشرطاسمامثلہفتوٰی(حکم شرعی) جمع فتاویٰ
وزن جمع"وزن مفردفِعْلٰیشرطاسمامثلہذِفْرٰی (پش گوش) جمع ذفارٰی
وزن جمعمفاعیلُوزن مفردمِفْعَالُشرطاسم آلہامثلہمِصْبَاحُ(چراغ)مصابیحُ جمع
وزن جمع"وزن مفردمَفْعُولُشرطاسمامثلہمَلْعُونٌ(لعنت کردہ شدہ)+ملاعین

تنبیہ

تنبیہ:جو اسم رباعی یا اسکا ہم وزن ہو اسکی جمع قیاسًا اوزان نمبر 11کے مطابق آئیگی جیسے جَعْفَرُ(نام)جَعَافِرُ إصبع جمع اصَابعُ اگر آخر میں ۃ ہوتو گرجائیگی جیسے تجربۃ جمع تجارب اگر آخر حرف سے پہلے مدہ زائدہ ہوتو ی ما قبل مکسور سے بدل کر اس کی جمع وزن نمبر۲ کی صورت میں ہوگی جیسے قِرْطَاسِ (کاغذ)قَرَاطِیسُ سلطان(بادشاہ) سلاطین،اقلیم ولایت اقالیم جو اسم خماسی ہو اسکا اخیر حرف گراکر اوزان نمبر ۱ کے مطابق جمع بناؤ جیسے سفرجل(بہی)سفارج اگر اخیر حرف سے پہلے مدہ زائدہ ہوتو اسکو بھی گرادو جیسے عندلیب( بلبل)،عنادلُ جمع۔

جمع کے متعلق چند فوائد :

۱ ۔کبھی جمع کے حرف اور ہوتے ہیں اور واحد کے اور اسکو اصطلاح میں جمع من غیر لفظ کہتےہیں جیسے إِمْرأۃٌ کی جمع نساءٌ اور ذو کی جمع اولوا۔

۲ ۔ کبھی مفرد اور جمع کے الفاظ میں کچھ اختلاف ہوتاہے،جیسے اُمٌّ(ماں)اُمَّھَاتٌ،فَمٌ(منہ)افواۃٌ،ماءٌ(پانی)جمع میاۃ۔

۳۔ کبھی واحد اور جمع میں کچھ فرق نہیں ہوتا،صرف اعتباری فرق ہوتاہے جیسے فلکٌ(کشتی وکشتاں)

۴ ۔کبھی جمع کی جمع کی جاتی ہے اور اسکو جمع الجمع کہتے ہیں جیسے کلبٌ(کتا)اکلبُ اکالبُ حمارٌ(گدھا)حُمْرٌ حُمُرَاتٌ

نِعْمَۃٌ(نعمت)انعم،اناعم بیتٌ(گھر)بیوتٌ بیوتاتٌ

۵ ۔ بعض الفاظ ایسے ہیں کہ ۃ کے ساتھ واحد پر اوار بدون ت کے جنس پر اور کبھی ۃ کے ساتھ جنس پر اور بدون ۃ کے واحد پر دلالت کرےہیں ان کو اسم جنس کہتے ہیں جیسے شجرۃٌ (درخت)شَجَرٌ(درختہا)کمأٌ(کھنبیان) تمرۃ(کھجور)تَمْرٌ(کھجوریں)جبأٌ(ایک قسم کی گھاس) جَبََّۃٌ(بہت ہی گھاس)

بعض الفاظ ایسے ہیں ہیں کہ ان میں جمعیت کے معنٰی پائے جاتے ہیں اور ان کا واحد نہیں ہوتا جیسے قَومٌ گروہ رَھَطٌ(جتھا)یا واحد ہوتاہے،مگر اسکا وزن جمع کے اوزان سے خارج ہوتاہے جیسے راکبٌ(سوار)رَکْبٌ(سواران)رَفِیْقٌ(ہمراہی) رُفْقَۃٌ(ہمراہیں)خادم (خدمتگار) خَدَمٌ(خدمتگاران)صاحب(مصاحب)صحَابۃ(مصاحبان)ایسے اسماء کو اسم جمع کہتےہیں۔

کلک کریں

خود کا جائزہ لیں

5 Practice questions

Ten questions drawn at random from this lesson. Answer, see the result at once, and try again for a new set.

325 questions in this lesson