All topics

حرف

حرف کی تعریف دیگر کتب میں

4 passages

تمرین الصرف

تمرین الصرف ۔ سبق:۱

حرف: وہ کلمہ ہے جس کے معنٰی اسم یا فعل کے ساتھ ملے بغیر سمجھ میں نہ آئیں۔

مثلًا: إِلٰی (تک)، مِنْ(سے)، عَلیٰ(پر)

Link

معلم الانشاء

معلم الانشاء (جلد:۱) سبق:۱

حرف : ایک ایسا کلمہ ہے جو اپنے پورے معنی کے بتانے میں دوسرے کلمہ کا محتاج ہو۔ یعنی جب تک اس کے ساتھ کوئی دوسرا کلمہ نہ ملے اس کے معنی پورے طور پر سمجھ میں نہ آئیں مثال : من (سے)، الى (تک) فی (میں)

Link

النحو الواضح (ابتدائیہ)

النحو الواضح ابتدائیۃ (جلد:۱) سبق:۳

(ج) والحرفُ: كلُّ لفظٍ لا يظهرُ معناهُ كاملًا إلّا معَ غَيرِهِ.

حرف وہ لفظ ہے جو دوسرے لفظوں کے ساتھ ملے بغیر اپنا معنی پوری طرح نہ دے سکے۔

الامثلۃ:

  1. يَسْطَعُ النُّورُ فِي الحُجْرَةِ.
  2. هَلْ تُحِبُّ السَّفَرَ؟
  3. تَجْرِي السَّفِينَةُ عَلَى المَاءِ.
Link

تیسیر النحو

تیسیر النحو۔ سبق:۱

وهو كل كلمة لا تدل بنفسها على معنى، بل تدل عليه مع غيرها، نحو: من، إلى.

علامته هي خلوه عن علامات الاسم والفعل.

یہ وہ کلمہ ہے جو اپنے طور پر کسی معنی پر دلالت نہیں کرتا، بلکہ کسی اور کے ساتھ مل کر معنی ظاہر کرتا ہے، جیسے: 'من'، 'إلى'۔

اس کی علامت یہ ہے کہ اس میں اسم اور فعل کی علامات نہیں پائی جاتیں۔

حرف کی قسمیں

۱۔ حروف جو اسم پر داخل ہوتے ہیں

  1. حروف جر
  2. اِنّ اور اس کے اخوات
  3. حروف نداء
  4. حروف استثناء
  5. واو معیۃ
  6. لام الابتداء
Read the rest (6)

۲۔ حروف جو فعل پرداخل ہوتے ہیں

  1. حروف ناصبہ
  2. حروف جاذمہ
  3. ما اور لا
  4. قد
  5. حروف تسویف (س ، سوف)

۳۔حروف جو اسم اور فعل دونوں پر داخل ہوتےہیں

  1. حروف عطف
  2. حروف استفھام (ھمزۃ ، ھل)
  3. واو الحال
  4. لام القسم

۴۔ عمل کے اعتبار سے حروف کی قسمیں

  1. حروف عاملہ
  2. حروف غیر عاملہ
Link