All topics

مبنی اسماء

اسماء استفھام دیگر کتب میں

3 passages

النحو الواضح (ابتدائیہ)

النحوالواضح ابتدائیۃ (جلد:۳) سبق:۱۷

أدوات الاستفهام والجواب: ادوات استفھام اور جواب

(۱) الهمزة وهل: ھمزہ اور ھل

يُسْتَفْهَمُ بِالْهَمْزَةِ وَهَلْ عَنْ مَضْمُونِ الْجُمْلَةِ، وَيَكُونُ الْجَوَابُ بِنَعَمْ أَوْ جَيْرٍ، أَوْ أَجَلٍ إِنْ أُرِيدَ الإِثْبَاتُ وَبِلا إِنْ أُرِيدَ النَّفْيِ.

يُسْتَفْهَمُ بِالْهَمْزَةِ أَيْضًا عَنْ وَاحِدٍ مِنْ شَيْئَيْنِ أَوْ أَشْيَاءِ، وَيَكُونُ الْجَوَابُ حِينَئِذٍ بِالتَّعْيِينِ لَا غَيْرَ.

همزة اور ھل کے ذریعے مضمون جملہ کے متعلق پوچھا جاتا ہے اور اس کا جواب بصورت اثبات نعم ، جیر یا اجل سے دیا جاتا ہے اور بصورت نفی ”لا“ سے۔

همزة کے ذریعے کبھی دو یا زیادہ چیزوں میں سے ایک کو متعین کرانے کے بارے میں استفہام ہوتا ہے اور اس صورت میں اس کا جواب صرف تعین کرنے سے دیا جاتا ہے۔

Read the rest (57)

الامثلة

(۱) أَطَلَعَتِ الشَّمْسُ ؟

(٢) أَعَادَ الرَّسُولُ ؟

(۳) أَيَذُوبُ الحَدِيدُ في النَّارِ ؟

(٤) أَعَلِيٌّ مُسَافِرٌ أَمْ حَسَنٌ ؟

(٥) أَرَاكِبًا جِئْتَ أَمْ مَاشِياً ؟

(٦) أَصَبَاحًا حَضَرْتَ أَمْ مَسَاء ؟

(۱) هَلْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ ؟

( ۲ ) هَلْ عَادَ الرَّسُولُ ؟

(٣) هَلْ يَذُوبُ الحَدِيدُ في النَّارِ ؟

(٤) هَلْ عَلِيٌّ مُسَافِرُ ؟

(٥) هَلْ جِئْتَ رَاكِبًا ؟

(٦) هَلْ حَضَرْتَ صَبَاحًا ؟

(۲) بقية أدوات الاستفهام: بقیہ ادوات استفھام

للاستفهامِ أَدَواتٌ أُخْرَى غَيْرَ الهمزةِ وَهَلْ، وَمِنْ أَشْهَرِهَا مَا يَأْتِي:

مَن... وَيُسْأَلُ بِهَا عَنْ العُقَلَاءِ.

مَا... وَيُسْأَلُ بِهَا عَنْ غَيْرِ العُقَلَاءِ.

مَتَى... وَيُسْأَلُ بِهَا عَنْ الزَّمَانِ.

أَيْنَ... وَيُسْأَلُ بِهَا عَنْ المَكَانِ.

كَيْفَ... وَيُسْأَلُ بِهَا عَنْ الحَالِ.

كَمْ... وَيُسْأَلُ بِهَا عَنْ العَدَدِ.

أَيُّ... وَيُسْأَلُ بِهَا عَنْ جَمِيعِ مَا تَقَدَّمَ.

إِذَا كَانَتْ أَدَاةُ الاستفهامِ فِي الجُمْلَةِ وَاحِدَةً مِنَ الأَدَوَاتِ السَّبْعِ المَذْكُورَةِ هُنَا، كَانَ الجَوَابُ بِتَعْيِينِ المَسْئُولِ عَنْهُ.

همزة اور ھل کے علاوہ استفہام کے کچھ دیگر ادوات بھی ہیں جن میں سے مشہور یہ ہیں:

من.... عاقل کے لئے

ما .... غیر عاقل کے لئے

متی ..... زمان کے لئے

این ...... مکان کے لئے

كيف ...... حالت کے لئے

کم ..... عدد کے لئے

ای ..... مذکورہ بالا سب کے لئے

جب کسی جملے میں ان سات ادوات استفہام میں سے کوئی ایک آجائے تو اس کا جواب اس طرح دیا جائے گا کہ مسئول عنہ کو متعین کر دیا جائے۔

الامثلة

(۱) مَنْ هَذا الرَّجُلُ ؟

(۲) مَنِ اخْتَطَ القَاهِرَةَ ؟

(۳) ما الذي بِيَدِكَ ؟

(٤) مَا تَفْعَلُ بِمِبۡرَاتِکَ؟

( ٥ ) متى يجنى القُطْنُ ؟

(٦) مَتَى يُزْرَعَ القَصَبُ ؟

(٧) أَيْنَ دَارُكُمْ ؟

(۸) أَيْنَ يَجْتَمِعُ إِخوانُكُمْ ؟

الاستفهام والنفي معا: استفھام اور نفی ایک ساتھ

الجُمَلُ الاستفهاميَّةُ المنفيَّةُ هي المصدَّرةُ بِأَدَاةِ استفهامٍ متبوعةٍ بِأَدَاةِ النَّفيِ مُباشَرَةً.

جَوابُ الجُمَلِ الاستفهاميَّةِ المنفيَّةِ يَكُونُ بِلفظِ "بَلَى" في حالِ الإِثْبَاتِ وَبِلفظِ "نَعَمْ" في حالِ النَّفْيِ.

استفہامیہ منفی جملے وہ ہیں جن کی ابتداء میں اداۃ استفہام آیا ہو اور اس کے ساتھ حرف نفی مل کر(متصل) آیا ہو۔

استفہامیہ منفیہ جملوں کا جواب اثبات کی صورت میں لفظ ”بلی“ سے اور نفی کی صورت میں لفظ "نعم" سے دیا جاتا ہے۔

الامثلة

(۱) أَلَمْ تَرَ حَدِيقَتَنَا ؟

(٢) أَلَا تُحِبُّ الإقامة في القُرَى ؟

(۳) أَلَيْسَ القُطْنُ عِمَادَ الثرْوَةِ فِي مِصْرَ ؟

(٤) أَلَيْسَتْ مِصْرُ مَهْبِطَ السُّيَاحِ ؟

Link

معلم الانشاء

معلم الانشاء (جلد:۱) سبق:۱۷

ادوات الاستفهام

عربی میں استفہام کے لئے متعدد حروف آتے ہیں جن میں سے چند مشہور یہ ہیں: همزة - هَل مَنْ - مَا - مَتى - أين - كَيْفَ - كَمْ - أَيُّ

(۱) ہمزہ اور ھل سے نفس مضمون جملہ کے متعلق سوال کیا جاتا ہے ، جیسے: أأكلت الطَّعام يا هل أكلت الطعام؟ کیا تو نے کھانا کھایا ؟ اس کا جواب نعم یا لا کے ساتھ دیا جائے گا۔

(۲) ہمزہ کبھی دو چیزوں میں ایک کی تعیین کے لئے بھی آتا ہے۔ جیسے : أزيد جاء ام محمود ؟ اس کا جواب تعیین کے ساتھ ہوگا ۔

(۳) بقیہ حروف جو حسب ذیل معانی کے لئے آتے ہیں ان کا جواب بھی تعیین ہی کے ساتھ آئے گا۔

(۴) من (کون) ذوی العقول کے لئے آتا ہے جیسے : من هذا یا زید (یہ کون شخص ہے ؟ )

(۵) ما (کیا چیز)، غیر ذوالعقول کے لئے آتا ہے۔ جیسے : ما هذا؟ (یہ کیا چیز ہے؟)

(۶) متی (کب)، یہ زمانے کے لئے آتا ہے جیسے : متى جئت (تم کب آئے ؟)

Read the rest (20)

(۷) این (کہاں؟) یہ مکان اور جگہ کے لئے آتا ہے ، جیسے : أَین تَذْهَبُ؟ (کہاں جاتے ہو ؟)

(۷)کیف (کیا، کس طرح) حالت و کیفیت کے لئے آتا ہے۔ جیسے کیف انتتم (کیسے ہو؟)

(9) کم ( کتنا، کے) عدد کے لئے آتا ہے جیسے کم اخالك ؟ (تمھارے کتنے بھائی ہیں؟)

(۱۰) أیُّ (كون ، کیا چیز؟ کہاں)، وغیرہ تمام معانی مذکورہ کے لئے۔

(۱۱) لِمَ (کیوں ، کیونکہ) یہ ما پر لام داخل کر کے بنایا گیا ہے۔ لِمَ کی طرح اور دوسرے حروف پر بھی حرف جار داخل کر کے اس سے کچھ مختلف معانی پیدا کر لئے جاتے ہیں۔ جیسے : لمن (کس کا، کس کے لئے وغیرہ)

من این (کہاں سے؟) إلى أين (کدھر، کس طرف ، کس جگہ یا کہاں تک)

حتى متى (کب تک)

بکم روبیة کتے روپے میں، في كم يوم ، کتے دن میں منذ یوم کے دن سے، وغیرہ۔

نوٹ : کم استفهامیه کے بعد لفظ عموما مفرد (واحد) اور منصوب ہوتا ہے جیسے کم روبية، كم پر جب حروف جارہ داخل ہو جائیں تو وہ اسم مجرور بھی ہوسکتا ہے اور منصوب بھی۔ اوپر کی مثالوں پر غور کرو ۔

ایُّ مضاف ہوتا ہے اس لئے اس کے بعد کا اسم مضاف الیہ ہونے کی وجہ سے مجرورہوتا ہے جیسے آیُّ كِتَابٍ تقرأ تو کون سی کتاب پڑھتا ہے)

(استفهام و نفی ایک ساتھ)

پچھلے سبق میں جتنے جملے لکھے گئے ہیں وہ سب مثبت استفہام پرمشتمل تھے۔ اب ہم کچھ چھلے منفی استفہام کے لکھتے ہیں۔ ذیل کی مثالیں دیکھو۔

(1) ألیس محمود خطيبا ؟ کیا محمود مقرر نہیں ہے ؟

بلى هوخطيب بارع (کیوں نہیں، وہ ایک اچھا مقرر ہے) یا نعم هو لیس بخطیب (ہاں وہ مقرر نہیں ہے)

(٢) ألا تسافر معی (کیا تو میرے ساتھ سفر نہیں کرے گا ؟)

بلى لأسافرن معک (کیوں نہیں میں آپ کے ساتھ ضرور سفر کروں گا يا نعم لا اسافر (ہاں، میں نہیں سفر کروں گا)

(۳) الم تكتب إلى ابی ؟ (کیا تو نے اپنے والد کو خط نہیں لکھا)، بلى قد كتبت الیک (کیوں نہیں، میں نے انھیں خط لکھا ہے)

یا نَعَمْ مَا كتَبْتُ إِلَيْهِ مُند شہر (ہاں، میں نے ایک ماہ سے انہیں خط نہیں لکھا ہے)

ان مثالوں سے تم نے مثبت اور منفی استفہام کا فرق سمجھ لیا ہوگا۔ پھر تم نے یہ بھی سمجھا ہوگا کہ منفی استفہام کا جواب اثبات کی صورت میں بلیٰ (ہاں کیوں نہیں) کے ساتھ اور نفی کی صورت میں نعم کے ساتھ دیا جاتا ہے۔

Link

تیسیر النحو

تیسیر النحو۔ سبق:۲۸

أسماء الاستفهام

اسم مبني يستعمل للسؤال عن شيء ماء نحو من جاءك ؟ أسماء الاستفهام : من ، ما متى، أين، أني، أيان، كم، كيف، أي

معاني أسماء الاستفهام:

من: (للعاقل) مثل: من أكرمك ؟

ما (لغير العاقل) مثل: ماهي الكتب التي استفدت منها ؟

متي (الزمان) مثل : متى حضرت؟

Read the rest (49)

أين (للمكان) مثل : أين يقع بيتك ؟

أيان: (الزمان) مثل قوله تعالى: أيان يوم القيامة)

كم: (للعدد) مثل : كم كتابا قرأت ؟

كيف : ( للحال) مثل: كيف جاء خالد ؟

أني (تكون بمعنى كيف) مثل قوله تعالى : أنى يحيي هذه الله بعد موتها وتكون بمعنى: من أين مثل قوله تعالى: يا مريم أنى لك هذا وتكون بمعنى "متى " مثل: أني وصلت ؟

المحل الإعرابي لأسماء الاستفهام:

أسماء الاستفهام ما عدا "أي" مبنية، ويكون لها محل من الإعراب حسب موقعها في الجملة فـ " من ، وما، وكم تكون في محل رفع أو نصب أو جر مثل: من جاءك (من مبني على السكون في محل رفع مبتدأ) ومن ضربت من مبني على السكون في محل نصب مفعول به مقدم) إلى من أرسلت خالدا ( من مبني على السكون في محل جر مجرور ومثل ما سرك ؟ (ما: اسم استفهام مبني على السكون في محل رفع مبتدأ) وما تأكل ؟ (ما في محل نصب مفعول به مقدم ألام تنظر أصله إلى ما حذفت ألف "ما لدخول حرف الجر عليه، م: في محل جر مجرور) وهكذا : كم كتابا عندك ؟ وكم كتابا قرأت ؟ ومن كم كتابا استفدت؟

و متى" و"أيان" و "أين تكون في محل نصب على الظرفية، كما سبقت أمثلتها في معاني أسماء الاستفهام و متى وأين تكونان في محل جر وقت دخول حرف الجر عليهما نحو إلى متى تتكاسل ؟ وإلى أين تذهب ؟ وكيف تكون في محل نصب على الحالية وسبق مثالها أيضا، و"أني " تكون في محل نصب على الحالية إذا كانت بمعنى كيف وعلى الظرفية إذا كانت بمعنى " من أين" أو "متى" وسبقت أمثلتها أيضا.

أي: تكون معربة حسب موقعها في الجملة مثل : أي كتاب عندي ؟ وأي كتاب قرأت ؟

أسماء الاستفهام لها صدر الكلام، ويجوز أن يسبقها حرف جر كما سبق مثاله.

سبب بنائها أنها تشبه همزة الاستفهام في المعنى.

اسماءاستفہام:

تعریف: استفہام کے اسماء وہ اسماء ہیں جو کسی چیز کے بارے میں سوال کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جیسے:

مثال:"من جاءك؟" (تمہارے پاس کون آیا؟)

اسماءاستفہام :

من: (عاقل کے لیے) مثال: "من أكرمك؟" (تمہیں کس نے عزت دی؟)

ما: (غیر عاقل کے لیے) مثال: "ما هي الكتب التي استفدت منها؟" (وہ کون سی کتابیں ہیں جن سے تم نے فائدہ اٹھایا؟)

متى: (زمان کے لیے) مثال: "متى حضرت؟" (تم کب آئے؟)

أين: (مکان کے لیے) مثال: "أين يقع بيتك؟" (تمہارا گھر کہاں ہے؟)

أيان: (زمان کے لیے) مثال: اللہ کا فرمان "أيان يوم القيامة؟" (قیامت کا دن کب ہوگا؟)

كم: (عدد کے لیے) مثال: "كم كتابا قرأت؟" (تم نے کتنی کتابیں پڑھیں؟)

كيف: (حال کے لیے) مثال: "كيف جاء خالد؟" (خالد کیسے آیا؟)

أني: یہ "کیسے" کے معنی میں آتا ہے، جیسے اللہ کا فرمان "أنى يحيي هذه الله بعد موتها" (اللہ اس کو موت کے بعد کیسے زندہ کرے گا؟)

یہ "کہاں سے" کے معنی میں بھی آتا ہے، جیسے اللہ کا فرمان "يا مريم أنى لك هذا؟" (اے مریم، تمہارے پاس یہ کہاں سے آیا؟)

یہ "کب" کے معنی میں بھی آتا ہے، جیسے: "أني وصلت؟" (تم کب پہنچے؟)

اسماءاستفہام کا محل اعراب:

اسماءاستفہام (سوائے "أي" کے) مبنی ہوتے ہیں اور ان کا اعراب ان کے جملے میں مقام کے لحاظ سے ہوتا ہے:

من، ما، كم: یہ مبتدا، مفعول به، یا مجرور کے مقام پر آ سکتے ہیں، جیسے:

"من جاءك؟" (من: مبتدا، محل رفع)

"من ضربت؟" (من: مفعول به، محل نصب)

"إلى من أرسلت خالدا؟" (من: مجرور، محل جر)

اسی طرح "ما" اور "كم" کا بھی یہی اعراب ہوتا ہے۔

متى، أين، أيان: یہ زمان یا مکان کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور ان کا محل اعراب ظرف کے طور پر ہوتا ہے، جیسے:

"متى حضرت؟" (متى: ظرف زمان)

"أين تذهب؟" (أين: ظرف مکان)

كيف: یہ حال کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس کا اعراب حال کے طور پر ہوتا ہے، جیسے:

"كيف جاء خالد؟" (كيف: حال)

أني: اگر یہ "کیسے" کے معنی میں ہو تو حال کے طور پر، اور اگر "کہاں سے" یا "کب" کے معنی میں ہو تو ظرف کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

أي کا اعراب: أي معرب ہوتا ہے اور اس کا اعراب جملے میں اس کے مقام کے مطابق ہوتا ہے، جیسے:

"أي كتاب عندك؟" (أي: مبتدا، محل رفع)

"أي كتاب قرأت؟" (أي: مفعول به، محل نصب)

اسماءاستفہام جملے کے آغاز میں آتے ہیں اور کبھی کبھار ان سے پہلے حرف جر بھی آ سکتا ہے، جیسے: "إلى متى تتكاسل؟" (تم کب تک سستی کرو گے؟)

سبب بناء:

یہ اسماء "همزة الاستفهام" (استفہام کی ہمزہ) کی طرح معنی میں سوال ظاہر کرنے کی وجہ سے مبنی ہوتے ہیں۔

Link