Sarf (morphology)
ابواب مخلوط کایبان
The lessons are written in Urdu.
1 باب مخلوط وہ ہے جو مختلف جنسوں سے مل کر بنے یہ جنسیں تیرہ ہیں :(کتاب الصرف : سبق۵۶ )
۱۔مہموز الفاء ۲د۔مہموزالعین ۳۔مہموز اللام ۴،مثال واوی ۵۔مثال یائی ۶۔اجوف یائی ۷۔اجوف واوی ۸،ناقص واوی ۹۔ناقص یائی ۱۰۔لفیف مفروق۔ ۱۱۔لفیف مقرون ۱۲۔مضاعف ثلاثی ۱۳۔مضاعف رباعی۔
اور جب ایک کو ان میں سے دوسرے کے ساتھ ملایاجائےگا تو بہت سی قسمیں بنتی ہیں، مگر اس جگہ صرف کثیر الاستعمال اقسام درج ہوں گے۔
۱۔ مہموز الفاء واجوف واوی:باب نصر ینصر سے الآبُ (رجوع کرنا)آبَ یُئُوبُ بروزن قَالَ یَقُولُ ہمزے میں قواعد مہوز جاری ہوں گے۔اور و میں قواعد متعل واوی مگر جس جگہ مہموز اور معتل کے قاعدے میں تعارض ہوگا متعل کے قاعدے کو ترجیح دی جائےگی۔یؤبُ کی اصل میں یأوُبُ تھا قاعدہ رأسٌ مقتضی ہے کہ ہمزہ کو الف سے تبدیل کیاجاوے اور قاعدہ معتل واوی مقتضی ہے کہ حرکت واؤ کو اسکےما قبل کی طرف نقل کیا جائےاور اسی کو ترجیح دی گئی ہے۔
۲۔مہموزالفاءو اجوف یائی۔باب ضَرَبَ یَضْرِبُ سے اَلْاَیْدُ(قوی ہونا)اَیَدَ بروزن باع یَبِیعُ اس باب میں بھی قاعدہ بالا جاری رہے گا یَئِیدُ بقاعدہ نقل حرکت یَبِیعُ کے وزن پر رہے گا۔
۳۔مہموز الفاءوناقص واوی: باب نَصَرَ یَنْصُرُ سے اَلْاَلْوُ (کوتاہی کرنا)اَلاَ۔ یألُو بروزن دَعَا یَدْعُوا ہمزہ میں قاعدہ مہموز اور و میں قاعدہ ناقص جاری ہوگا۔
۴۔مہموز الفاء وناقص یائی باب ضرب یضْرِبُ سے الإِتْیانُ (آنا) آتٰی یَأتِی بروزن رَمٰی یَرْمِیْ باب فتح یفتح سے الإِبَاءُ (انکار کرناْ) اَبٰی یَابٰی۔
۵،مہموزالفاءولفیف مقرون۔باب ضرب یَضْرِبُ سےاَلاَوِیُّ (پناہ لینا)اوٰی یأوِی بروزن طَوٰی یَطْوِی۔
۶۔مہموز العین ومثال واوی۔باب ضَرَبَ یَضْرِبُ سے اَلْوَأدُ(زندہ درگور کرنا)وَأَدَ ، یَئِدُ بروزن وَعَدَ ،یَعِدُ
۷۔مہموز العین و ناقص یائی۔باب فتح یفتح سے الرُّؤیَۃُ (دیکھنااور جاننا)رَأٰی یَرٰی مہموز کا قاعدہ نمبر ۴ اس کے باب افعال میں وجوبًا جاری ہوگا اور اسمائے مشتقہ میں اسم مفعول مَرْئِیٌّ واسم ظرف مَرْئً اور اسم آلہ مِرْآۃٌ کے ہمزہ کی حرکت ماقبل کو دیکر ہمزہ کا حذف جوازی ہے۔
۸۔مہموزالعین ولفیف مفروق۔باب ضَرَبَ یَضْرِبُ سے الوأیُ (وعدہ کرنا)وَأٰی یَئِیْ بروزن
وَقٰی یَقِیْ
۹۔مہموز اللام واجوف یائی۔ باب ضَرَبَ یَضْرِبُ سے المَجِیئُ (آنا)جَاءَ یَجِیْئُ بروزن بَاعَ یَبِیْعُ باب فتح یفتح سے المشیئۃُ (چاہنا)شَاءَ یَشَاءُ
۱۰۔مہموزالفاء ومضاعف باب نَصَرَ یَنْصُرُ سے الاِمَامَۃُ (امام ہونا)اَمَّ یَؤُمُّ بروزن مَدَّ یَمُدُّ ماضی، مضارع امر نہی اور ظرف میں مضاعف کا قاعدہ جاری ہوگا،مضارع میں چوں کہ ادغام اور تخفیف ہمزہ کے درمیان تعارض واقع ہوتا ہے۔قاعدہ مضاعف کو ترجیح دیں گے۔ پس اَءُمُّ میں یَمُدُّ کا حکم جاری ہوگا اور آمَنَ کا قاعدہ جاری نہ ہوگا۔ مگر بعد ادغام کے بقاعدہ دو ہمزہ متحرک دوسرے ہمزہ کو واو بنایاجائےگا۔
۱۱۔مثال واوی ومضاعف:باب سمع یسمع سے الوَدُّ (دوست رکھنا)وَدَّ یَوَدُّ بروزن یَمُسُّ۔
خود کا جائزہ لیں