Grammar

The map

  • حروف کی تعداد کے اعتبار سے
    • ۱ ۔ فعل ثلاثی
    • ۲ ۔ فعل رباعی
    • تمرینات

1 فعل رباعی کی تعریف

فعل رباعی : وہ فعل ہے جس کے مادے میں چار بنیادی حروف ہوتے ہیں

فعل رباعی کے اقسام

1. فعل رباعی مجرد:

2. فعل رباعی مزید فیہ:

2 1. فعل رباعی مجرد

یہ وہ فعل ہے جس میں چار حروف بغیر کسی اضافے کے استعمال ہوتے ہیں۔

مثالیں: دَحْرَجَ(اس نے لڑھکایا) ، زَلْزَلَ (اس نے ہلایا)

3 رباعی مجرد کے ابواب (کتاب الصرف : سبق۲۳)

رباعی مجرد:کا صرف ایک باب ہے جیسے دحرج بروزن فَعلَلَ

4 2. فعل رباعی مزید فیہ (کتاب الصرف : سبق۲۳)

یہ وہ فعل ہے جس میں چار حروف کے ساتھ اضافی حروف شامل کیے جاتے ہیں تاکہ فعل کے معنی میں مزید وسعت پیدا کی جائے۔ مثالیں: تَدَحْرَجَ (وہ لڑھکا) ،اِحْرَنْجَمَ (وہ جمع ہوا)

5 ابواب رباعی مزیدفیہ (کتاب الصرف : سبق۲۳)

رباعی مزیدفیہ کے تین باب ہیں اور ثلاثی مزیدفیہ کی طرح رباعی مجرد کی ماضی میں ایک یا دو حرف زائد بڑھانے سے بنتے ہیں اور دو حصوں میں منقسم ہیں۔

۱۔وہ باب جو ایک حرف کے بڑھانے سے بنتاہے اور یہ صرف ایک ہے

۱۔تَفَعۡلَلَ۔ اول قسم میں ت زیادہ کرنےسے جیسے دحرج سے تَدَحْرَجَ

۲۔وہ باب جن میں دو حرف بڑھانے کی ضرورت ہے اور یہ دو باب ہیں۔

۱۔إِفْعَنْلَلَ۔ اول میں ہمزہ اور عین کے بعد نون لانے سے جیسے حَرْجَمَ سے إِحْرَنْجَمَ

۲۔إفْعَلَلَّ۔ اول میں ہمزہ لانےاور لام کلمہ کے مشدد بڑھنے سےجیسے قَشْعَرَ سے إقْشَعَرَّ

6 ابواب رباعی

ماضی معروفمضارعماضی مجہولاسم مفعولامرنہی
رباعی مجردفَعلَلَۃٌالدحرجۃُدَحْرَجَیُدَحْرِجُدَحرَجَۃًمُدَحْرِجٌدُحْرِجَمُدَحْرَجٌدَحْرجْلَا تَدَحْرَجْالبعثرۃ، الزعفرۃ، القنطرۃ
رباعی مزید فیہتفعللٌالتدحرجُتَدَحْرَجَیَتَدَحْرَجُتَدَحْرُجًامُتَدَحْرِجٌتُدُحْرِجَمُتَدَحْرَجٌتَدَحْرِجْلَا تَتَدَحْرَجْالتسربل، التزندق، التبختر
افعنلالالاحرِنْجَامُإِحْرَنْجَمَیَحْرَنْجِمُإِحْرِنْجَامًامُحْرَنْجِمٌأُحْرِنْجِمَمُحْرَنْجَمٌإِحْرَنْجِمْلَاتَحْرَنْجمْالابلنداح، الاعرزکاس، الاسلنطاح
افعلّالُالاقشعرارُإِقْشَعَرَّیَقْشَعِرُّإِقْشِعْرَارُمُقْشَعِرٌّأُقْشُعِرَّمُقْشَعِرٌّإِقْشَعِرَّلَا تَقْشَعْرِرْالاقمطرار، الاشفترار، الازمہرار

کلک کریں

خود کا جائزہ لیں

7 Practice questions

Ten questions drawn at random from this lesson. Answer, see the result at once, and try again for a new set.

149 questions in this lesson