Grammar

Sarf (morphology) حروف کی تعداد کے اعتبار سے /

فعل ثلاثی و فعل رباعی کے تمارین

The lessons are written in Urdu.

The map

  • حروف کی تعداد کے اعتبار سے
    • ۱ ۔ فعل ثلاثی
    • ۲ ۔ فعل رباعی
    • تمرینات

1 The rule

(الف)

ا۔ فعل کا مجرد یا مزید فیہ ہونا کس طرح معلوم ہوسکتاہے؟

۲۔باب کسے کہتے ہیں۔مجردسے مزیدفیہ کے بنانے کاکیا طریق ہے؟

۳۔ہمزہ وصلی اور قطعی کسے کہتے ہیں اور ان میں کیا فرق ہے؟

۴۔انتظام اور اقسام کس کس باب کے مصدر ہیں اور ان میں باہم تمیز کرنے کا کیا قاعدہ ہے؟

۵۔باب تفعیل کے مصادر کن اوزان پر آتے ہیں اور ناقص کے ساتھ کون سا وزن خاص ہے؟

۶۔ملحق رباعی کسے کہتے ہیں اور الحاق کی کیا شرط ہے؟

ب:

۱۔تَقَاتلَ اور تُقَاتِلُ میں کیا فرق ہے اور یہ صیغے کس کس باب سے ہیں؟

۲۔إِجْتَنَبَ اور جَلْبَبَ اصل میں کیا تھے اور موجودہ صورت اختیار کرنے کی کیا وجہ ہے؟

ج:

۱۔ ضَرَبَ سے باب مفاعلۃ کی نفی جحد بلم اور نَظَرَ سے باب افتعال کے مضارع کی گردان بانون ثقیلہ کرو۔

۲۔باب تفعیل سے اسم ظرف اور باب استفعال سے اسم تفضیل بناؤ۔

د۔فقرات ذیل میں مزیدفیہ کے جوافعال واقع ہوتے ہیں ان کو بیان کرو۔

ا۔ لَا تُبطِلُوا صَدَقَاتِکُم بِا لْمَنِّ وَالاَذٰی احسان اور ایذا کے ساتھ اپنی خیرات کا ثواب مت کھوؤ۔

۲۔إِذَا دَخَلْتُم بُیُوتًا فَسَلِّمُوا عَلٰی اَنْفُسِکُمْ۔ جس وقت تم گھروں میں داخل ہو تو ایک دوسرے کو سلام کرو۔

۳۔ إِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُم بہ۔ اگر تم سختی کرو تو ویسی ہی کرو جیسی تمہارے ساتھ کی گئی ہے۔

۴۔تَفَسَّحُوا فِی المَجَالِسِ۔ مجلسوں میں کھل کر بیٹھو۔

۵۔وَلَا تَنَابَزُوا بِالاَلقَابِ۔ ایک دوسرے کو برے لقبوں سے مت پکارو۔

۶۔إِجْتَنِبُوا کَثِیْرًا مِنَ الظَّنِّ۔ گمان سے بہت بچا کرو۔

۷۔وَسَیَعْلَمُ الَّذینَ ظَلَمُوا اَیَّ مُنْقَلَبِ یَنْقَلِبُونَ۔اور جو لوگ ظلم کرتے ہیں وہ جلد معلوم کرلیں گے کہ کس جگہ پھر جائیں گے۔

۸۔وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَکْثِرْ۔زیادہ لینے کی غرض سے کسی پر احسان مت کرو۔

۹۔اَلَا بِذِکرِ اللہ تَطْمَئِنُّ القُلُوبُ۔دیکھو اللہ کی یاد سے دل آرام پاتے ہیں؟

۱۰۔لَسْتَ عَلَیْھِمْ بِمُسَیطِرْ۔ تو ان پرداروغہ نہیں۔