معلم الانشاء
معلم الانشاء(جلد ۱ ) سبق:۴
جمع کی تین قسمیں ہیں: جمع مذکر سالم، جمع مؤنث سالم اور جمع مکسر
(۱) جمع مذکر سالم اس جمع کو کہتے ہیں جس میں واحد کا وزن باقی اور سالم رہے۔ یہ اسم مفرد ( واحد ) کے آخر میں واؤ اور نون مفتوح (ون) بڑھانے سے بنتی ہے۔ یہ قاعدہ صرف اس کی حالت رفعی کے لئے ہے۔ حالت نصبی میں "ی" ماقبل مکسور اور نون مفتوح (ینَ) بڑھا کر جمع بناتے ہیں جیسے: محمدٌ سے محمدِيۡنَ اور صالح سے صالحِیۡنَ میں (حالت نصب اور جر میں) مُحَمَّدُوۡنَ اور صَالِحُونَ ( حالت رفعی میں)
نوٹ: جمع مذکر سالم صرف رجال (مرد) کے نام اور ان کی صفات کے لئے آتی ہے۔
(۲) تثنیه اور جمع مذکر سالم کا اعراب (حالت نصب و جر میں ) ی سے آتا ہے اور لکھنے میں دونوں کی صورت ایک ہی ہوتی ہے مگر فرق یہ ہے کہ تثنیہ میں جو ی ہوتی ہے۔ اس سے پہلے فتحہ اور بعد کے نون کو کسرہ دیا ہوا ہوتا ہے اور جمع مذکر سالم کی ی سے پہلے کسرہ اور بعد کے نون کو فتحہ دیا ہوا ہوتا ہے۔ یعنی تثنیہ میں "ی" ماقبل مفتوح ما بعد مکسور اور جمع میں ی ماقبل مکسور اور مابعد مفتوح ہوتا ہے۔
(۲) جمع مؤنث سالم ہر وہ جمع جو کسی واحد مونث کے آخر میں الف اور تائے مبسوط (ت) بڑھا کر بنائی جائے اور واحد کا وزن باقی رہے جسے مسلمۃ سے مُسلِمَاتٌ، صَالِحَةٌ سے صَالِحَاتِ، فَاطِمَةٌ سے فَاطِمَاتٌ، بَقَرَة سے بَقَرَاتٌ، شَجَرَة سے شَجَرَاتٌ، كَلِمَةٌ سے كَلِمَات و غیره
نوٹ: یہ عاقل اور غیر عاقل سب کے لئے آتی ہے۔ بخلاف جمع مذکر سالم کے صرف رجال کا نام اور ان کی صفات ہی کیلئے آتی ہے۔
(۲) جمع مؤنث سالم کا اعراب حالت رفعہ میں ضمہ کے ساتھ اور حالت نصب و جر دونوں میں کسرہ کے ساتھ ہوتا ہے۔
(۳) جمع مکسر : اس جمع کو کہتے ہیں جس میں مفرد ( واحد ) کا وزن باقی نہ رہے بلکہ جمع میں آکر ٹوٹ جائے اسی وجہ سے اس کو مکسر ( ٹوٹا ہوا) کہتے ہیں جیسے رَجُل سے رِجَالٌ، شاۃٌ سے شیاہٌ اور حَدِيقَةٌ سے حدائق وغیرہ۔
جمع مکسر بنانے کا کوئی خاص قاعدہ نہیں ہے کبھی محض حرکات (ضمه فتحه کسرہ) کے تغییر و تبدیل سے جیسے: أسدٌ سے اُسدٌ اور کبھی کسی حرف کو حذف کر کے جیسے رسولٌ سے رسلٌ اور کبھی بعض حروف کے اضافہ سے جمع بنا لیتے ہیں جیسے رَجُلٌ سے رجالٌ وغیرہ
ذیل میں جمع مکسر کے کچھ اوزان لکھے جاتے ہیں ان کو یاد کر لو۔ افعالٌ ، مفاعلُ، مَفاعِيلُ، فعلٌ، فعولٌ، فِعالٌ، افعلُ، فُعلاء، افعِلاء، فواعِلُ، فعالِل، فعاليلُ، فعاللةٌ ( چند الفاظ غیر منصرف ہیں ان پر تنوین نہیں آئے گی )