اسماء خمسه (أب، أخ، حم، فم، ذو)
ان اسماء پر اعراب کی فرعی علامتیں صرف اس وقت داخل ہوتی ہیں جب وہ مضاف ہوں اور مضاف الیہ یائے متکلم نہ ہو، اس حالت میں ان کی علامتیں حالت رفع میں ضمہ کے بجائے واو ، حالت نصب میں فتحہ کے بجائے الف اور حالتِ جر میں کسرہ کے بجائے یاء ہوتی ہیں، جیسے: مَاذَا قَالَ أَبُو بَلالٍ؟ بلال کے والد نے کیا کہا؟
نوٹ: یہاں اب کے ساتھ واو بھی ہے اس طرح وہ ابو ہو گیا۔
أَعْرِفُ أَبَا بِلالٍ. میں بلال کے والد کو جانتا ہوں۔
نوٹ:۔ یہاں اب کے ساتھ الف بھی ہے اس طرح وہ ابا ہو گیا۔
ذَهَبْتُ إِلَى أَبِي بِلالٍ. میں بلال کے والد کے پاس گیا۔
نوٹ: یہاں اب کے ساتھ یاء بھی ہے اس طرح وہ ابي ہوا، صرف اب نہیں۔
اقرأ البقية (27)
مضاف الیہ ضمیر بھی ہو سکتا ہے، جیسے:
أَيْنَ ذَهَبَ أَخُوْكَ ؟ تمہارا بھائی کہاں گیا ؟
مَارَأَيْتُ أَخَاكَ. میں نے تمہارے بھائی کو نہیں دیکھا۔
مَا اسْمُ أَخيْكَ ؟ تمہارے بھائی کا نام کیا ہے؟
اگر مضاف الیہ یائے متکلم ہو تو مضاف پر ہمیشہ ایک ہی حرکت رہے گی، جیسے:
يَدْرُسُ أَخِي بِالْجَامِعَةِ. میرا بھائی یونیورسٹی میں پڑھتا ہے۔
أَتَعْرِفُ أَخِي؟ کیا تم میرے بھائی کو جانتے ہو؟
خُذِ العَنْوَانَ مِنْ أَخِي. پتہ میرے بھائی سے حاصل کرلو۔
لفظ فم دو طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے، میم کے ساتھ اور میم کے بغیر، جب وہ میم کے ساتھ استعمال ہوگا تو اس پر اعراب کی اصلی علامتیں ہوں گی ، جیسے:
فَمُكَ نَظِيْفٌ. تمہارا منھ صاف ہے۔
اِفْتَحْ فَمَكَ. تم اپنا منھ کھولو۔
مَاذَا فِي فَمِكَ؟ تمہارے منھ میں کیا ہے؟
اگر میم حذف کر دیا جائے تو اس پر بقیہ اسماء خمسہ کی طرح اعراب کی فرعی علامتیں ظاہر ہوں گی، جیسے:
فُوْكَ صَغِيْرٌ. تمہارا منھ چھوٹا ہے۔
افْتَحْ فَاكَ. تم اپنا منھ کھولو
مَاذَا فِي فِيْكَ؟۔ تمہارے منھ میں کیا ہے؟
ان پانچوں اسماء پر فرعی علامتیں اسی وقت داخل ہوں گی جب وہ مضاف ہوں جیسا کہ گذشتہ مثالوں میں ہے، ورنہ اس پر اعراب کی اصلی علامتیں ہی آئیں گی، جیسے:
هُوَ أَخ. وہ ایک بھائی ہے۔
أَيْنَ الأخ؟ بھائی کہاں ہے؟
رَأَيْتُ أَخًا . میں نے ایک بھائی کو دیکھا۔
سَأَلْتُ الْأخ. میں نے بھائی سے پوچھا۔
هذَا بَيْتُ أَخ. یہ ایک بھائی کا گھر ہے۔
هذِهِ سَيَّارَةُ الْآخِ. یہ بھائی کی کار ہے۔